کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
ادب کا بیان
باب
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو نہ تو فحش گوئی کی عادت تھی اور نہ قصداً فحش گوئی کرتے تھے
حدیث نمبر
5618
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سُلَيْمَانَ سَمِعْتُ أَبَا وَائِلٍ سَمِعْتُ مَسْرُوقًا قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو ح و حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ دَخَلْنَا عَلَی عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو حِينَ قَدِمَ مَعَ مُعَاوِيَةَ إِلَی الْکُوفَةِ فَذَکَرَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَمْ يَکُنْ فَاحِشًا وَلَا مُتَفَحِّشًا وَقَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ مِنْ أَخْيَرِکُمْ أَحْسَنَکُمْ خُلُقًا
حفص بن عمر، شعبہ، سلیمان، ابووائل، مسروق، عبد ﷲ بن عمر، ح، قتیبہ، حریر، شقیق بن مسلمہ، مسروق کہتے ہیں کہ ہم حضرت عبد ﷲ بن عمر رضی ﷲ عنہ کے پاس گئے جب کہ حضرت معاویہ رضی ﷲ عنہ کوفہ آئے تھے، انہوں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کاذکر کیا تو کہا کہ تو آپ کو فحش گوئی کی عادت تھی اور نہ قصدا فحش گوئی کرتے تھے، اور بیان کیا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سے بہترین وہ شخص ہے جو کہ عادت کے اعتبار سے اچھا ہو-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment