کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
ادب کا بیان
باب
جو شخص اپنے بھائی کو بغیر تاویل کے کا فر کہے تو وہ ویسا ہی ہے۔
حدیث نمبر
5688
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ وَأَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَا حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي کَثِيرٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا قَالَ الرَّجُلُ لِأَخِيهِ يَا کَافِرُ فَقَدْ بَائَ بِهِ أَحَدُهُمَا وَقَالَ عِکْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ عَنْ يَحْيَی عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ سَمِعَ أَبَا سَلَمَةَ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
محمد واحمد بن سعید، عثمان بن عمر، علی بن مبارک، یحییٰ بن ابی کثیر، ابوسلمہ، حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں کہ آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب کوئی شخص اپنے بھائی کو یا کافر کہہ کر پکارے تو ان میں سے ایک اس کا مستحق ہوگیا، اور عکرمہ بن عمار نے یحییٰ سے انہوں نے عبد ﷲ بن یزید سے نقل کیا کہ انہوں نے ابوسلمہ سے ابوسلمہ نے حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ سے سنا، انہوں نے آپ صلی ﷲ علیہ وسلم سے سنا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment