کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
دعاؤں کا بیان
باب
اللہ تعالی کا قول وصلی علیھم کا بیان
حدیث نمبر
5912
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ إِسْمَاعِيلَ عَنْ قَيْسٍ قَالَ سَمِعْتُ جَرِيرًا قَالَ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَلَا تُرِيحُنِي مِنْ ذِي الْخَلَصَةِ وَهُوَ نُصُبٌ کَانُوا يَعْبُدُونَهُ يُسَمَّی الْکَعْبَةَ الْيَمَانِيَةَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي رَجُلٌ لَا أَثْبُتُ عَلَی الْخَيْلِ فَصَکَّ فِي صَدْرِي فَقَالَ اللَّهُمَّ ثَبِّتْهُ وَاجْعَلْهُ هَادِيًا مَهْدِيًّا قَالَ فَخَرَجْتُ فِي خَمْسِينَ فَارِسًا مِنْ أَحْمَسَ مِنْ قَوْمِي وَرُبَّمَا قَالَ سُفْيَانُ فَانْطَلَقْتُ فِي عُصْبَةٍ مِنْ قَوْمِي فَأَتَيْتُهَا فَأَحْرَقْتُهَا ثُمَّ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَاللَّهِ مَا أَتَيْتُکَ حَتَّی تَرَکْتُهَا مِثْلَ الْجَمَلِ الْأَجْرَبِ فَدَعَا لِأَحْمَسَ وَخَيْلِهَا
علی بن عبد ﷲ ، سفیان، اسماعیل، قیس سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے جرید کو بیان کرتے ہوئے سنا کہ مجھ سے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کیا، تم مجھے ذی الخلصلہ سے نجات نہیں دلاؤ گے، اور یہ ایک بت تھا جس کی لوگ عبادت کرتے تھے، اور اس کا نام کعبہ یمانیہ تھا مینے عرض کیا یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم میں ایسا آدمی ہوں کہ گھوڑے پر سیدھا نہیں بیٹھ سکتا، آپ نے میرے سینے پر ہاتھ مارا، اور فرمایا، یا ﷲ اسے ثابت قدم بنا اور ہدایت کرنیوالا اور ہدایت پایا ہوا بنا دے جریر کا بیان ہے کہ میں اپنی قوم احمس کے پچاس آدمیوں کے ساتھ نکلا اور ﴿اکثر سفیان کو بایں الفاظ روایت کرتے سنا کہ فانطلقت فی عصبتہ من قومی) میں وہاں پہنچا اور اس کو جلا دیا پھر میں آنحضرت کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہا یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم خدا کی قسم میں آپ کے پاس اس وقت تک نہیں آیا جب تک کہ میں نے خارشی اونٹ کی طرح اسے نہیں بنا چھوڑا تو آپ نے احمس اور اس کے سواروں کیلئے دعا فرمائی-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment