Thursday, September 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1203,TotalNo:5854


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
اجازت لینے کا بیان
باب
اس شخص کا بیان جو اپنی مجلس سے یا گھر سے اپنے ساتھیوں کی اجازت کے بغیر کھڑا ہوجائے۔
حدیث نمبر
5854
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ سَمِعْتُ أَبِي يَذْکُرُ عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ لَمَّا تَزَوَّجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَيْنَبَ بِنْتَ جَحْشٍ دَعَا النَّاسَ طَعِمُوا ثُمَّ جَلَسُوا يَتَحَدَّثُونَ قَالَ فَأَخَذَ کَأَنَّهُ يَتَهَيَّأُ لِلْقِيَامِ فَلَمْ يَقُومُوا فَلَمَّا رَأَی ذَلِکَ قَامَ فَلَمَّا قَامَ قَامَ مَنْ قَامَ مَعَهُ مِنْ النَّاسِ وَبَقِيَ ثَلَاثَةٌ وَإِنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَائَ لِيَدْخُلَ فَإِذَا الْقَوْمُ جُلُوسٌ ثُمَّ إِنَّهُمْ قَامُوا فَانْطَلَقُوا قَالَ فَجِئْتُ فَأَخْبَرْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُمْ قَدْ انْطَلَقُوا فَجَائَ حَتَّی دَخَلَ فَذَهَبْتُ أَدْخُلُ فَأَرْخَی الْحِجَابَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ وَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَی يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَدْخُلُوا بُيُوتَ النَّبِيِّ إِلَّا أَنْ يُؤْذَنَ لَکُمْ إِلَی قَوْلِهِ إِنَّ ذَلِکُمْ کَانَ عِنْدَ اللَّهِ عَظِيمًا
حسن بن عمر، معتمر، معتمر کے والد، ابومجلز، انس بن مالک رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ جب رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے زینب رضی ﷲ تعالیٰ عنہا حجش سے نکاح کیا اور لوگوں کی دعوت کی تو وہ لوگ کھا کر بیٹھ باتیں کرتے رہے، راوی کا بیان ہے کہ آپ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے یہ ظاہر کیا کہ گویا کھڑا ہونا چاہتے ہیں- لیکن لوگ کھڑے نہیں ہوئے جب آپ کے ساتھ جو لوگ تھے، وہ بھی کھڑے ہو گئے اور چلے گئے اور تین آدمی رہ گئے، نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم آئے تو دیکھا کہ لوگ بیٹھے ہوئے ہیں پھر وہ لوگ بھی اٹھ کر چلے گئے، انس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کا بیان ہے کہ میں نے آکر نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے بیان کیا کہ وہ لوگ چلے گئے ہیں (یہ سن کر) آپ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ آئے یہاں تک کہ گھر میں داخل ہوئے، میں بھی داخل ہونے لگا، تو آپ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے یہ آیت کہ اے ایمان والو! نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے گھر میں داخل نہ ہو مگر یہ کہ تمہیں اجازت دی جائے- ﴿َ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَدْخُلُوا بُيُوتَ النَّبِيِّ إِلَّا أَنْ يُؤْذَنَ لَکُمْ الی إِنَّ ذَلِکُمْ کَانَ عِنْدَ اللَّهِ عَظِيمًا﴾ تک نازل فرمائی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment