Thursday, September 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1034,TotalNo:5685


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
ادب کا بیان
باب
تکلیف پر صبر کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
5685
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ قَالَ سَمِعْتُ شَقِيقًا يَقُولُ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ قَسَمَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قِسْمَةً کَبَعْضِ مَا کَانَ يَقْسِمُ فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ الْأَنْصَارِ وَاللَّهِ إِنَّهَا لَقِسْمَةٌ مَا أُرِيدَ بِهَا وَجْهُ اللَّهِ قُلْتُ أَمَّا أَنَا لَأَقُولَنَّ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَيْتُهُ وَهُوَ فِي أَصْحَابِهِ فَسَارَرْتُهُ فَشَقَّ ذَلِکَ عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَتَغَيَّرَ وَجْهُهُ وَغَضِبَ حَتَّی وَدِدْتُ أَنِّي لَمْ أَکُنْ أَخْبَرْتُهُ ثُمَّ قَالَ قَدْ أُوذِيَ مُوسَی بِأَکْثَرَ مِنْ ذَلِکَ فَصَبَرَ
عمر بن حفص، حفص، اعمش، عبد ﷲ کہتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے مال غنیمت حسب دستور تقسیم فرمایا ایک انصاری شخص نے کہا کہ خدا کی قسم اس تقسیم سے خدا کی رضا مندی مقصود نہیں، میں نے کہا کہ میں نبی صلی ﷲ علیہ وسلم سے ضرور اس بات کو کہوں گا، چناچہ میں آپ کی خدمت میں حاضرہوا اس وقت آپ اپنے صحابہ کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے، میں نے چپکے سے آپ سے یہ بیان کیا تو آپ صلی ﷲ علیہ وسلم پر شاق گذرا، آپ کے چہرے کارنگ متغیر ہوگا، آپ غضب ناک ہوگئے، یہاں تک کہ میں نے چاہا کہ کاش آپ سے بیان نہ کرتا، پھرآپ نے فرمایا کہ موسی علیہ السلام کو اس سے زیادہ تکلیف دی گئی، لیکن انہوں نے صبر کیا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment