کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
ادب کا بیان
باب
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمانا کہ آسانی کرو سختی نہ کرو۔
حدیث نمبر
5711
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ الْأَزْرَقِ بْنِ قَيْسٍ قَالَ کُنَّا عَلَی شَاطِئِ نَهَرٍ بِالْأَهْوَازِ قَدْ نَضَبَ عَنْهُ الْمَائُ فَجَائَ أَبُو بَرْزَةَ الْأَسْلَمِيُّ عَلَی فَرَسٍ فَصَلَّی وَخَلَّی فَرَسَهُ فَانْطَلَقَتْ الْفَرَسُ فَتَرَکَ صَلَاتَهُ وَتَبِعَهَا حَتَّی أَدْرَکَهَا فَأَخَذَهَا ثُمَّ جَائَ فَقَضَی صَلَاتَهُ وَفِينَا رَجُلٌ لَهُ رَأْيٌ فَأَقْبَلَ يَقُولُ انْظُرُوا إِلَی هَذَا الشَّيْخِ تَرَکَ صَلَاتَهُ مِنْ أَجْلِ فَرَسٍ فَأَقْبَلَ فَقَالَ مَا عَنَّفَنِي أَحَدٌ مُنْذُ فَارَقْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ إِنَّ مَنْزِلِي مُتَرَاخٍ فَلَوْ صَلَّيْتُ وَتَرَکْتُهُ لَمْ آتِ أَهْلِي إِلَی اللَّيْلِ وَذَکَرَ أَنَّهُ قَدْ صَحِبَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَأَی مِنْ تَيْسِيرِهِ
ابو النعمان حماد بن زید ازرق بن قیس سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ہم اہواز میں نہر کے کنارے ٹھہرے ہوئے تھے جس کا پانی خشک ہوگیا تھا ابوبرزہ ایک گھوڑے پر سوار آئے آپ نماز پڑھنے لگے اور گھوڑے کو کھلا چھوڑ دیا وہ گھوڑا چلنے لگا تو نماز چھوڑ کر اس کا پیچھا کیا یہاں تک کہ اس گھوڑے تک پہنچ کر اسکو پکڑ لیا پھر واپس آئے اور باقی نماز پوری کی اور ہم میں ایک آدمی عقلمند تھا وہ کہنے لگا کہ اس بڈھے کو دیکھو کہ گھوڑے کے لئے نماز چھوڑ دی تو ابوبرزہ کہنے لگے کہ جب سے میں رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے جدا ہوا ہوں کسی نے مجھ کو ایسی سخت بات نہیں کہی اور بیان کیا کہ میرا گھر بہت دور ہے اگر میں نماز پڑھتا اور اس گھوڑے کو چھوڑ دیتا تو میں رات تک بھی اپنے گھر والوں میں نہ پہنچ سکتا اور بیان کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی صحبت میں رہا ہوں اور آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو آسانی اختیار کرتے ہوئے دیکھا ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment