Thursday, September 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1236,TotalNo:5887


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
دعاؤں کا بیان
باب
توبہ کا بیان۔
حدیث نمبر
5887
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا أَبُو شِهَابٍ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ الْحَارِثِ بْنِ سُوَيْدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ حَدِيثَيْنِ أَحَدُهُمَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْآخَرُ عَنْ نَفْسِهِ قَالَ إِنَّ الْمُؤْمِنَ يَرَی ذُنُوبَهُ کَأَنَّهُ قَاعِدٌ تَحْتَ جَبَلٍ يَخَافُ أَنْ يَقَعَ عَلَيْهِ وَإِنَّ الْفَاجِرَ يَرَی ذُنُوبَهُ کَذُبَابٍ مَرَّ عَلَی أَنْفِهِ فَقَالَ بِهِ هَکَذَا قَالَ أَبُو شِهَابٍ بِيَدِهِ فَوْقَ أَنْفِهِ ثُمَّ قَالَ لَلَّهُ أَفْرَحُ بِتَوْبَةِ عَبْدِهِ مِنْ رَجُلٍ نَزَلَ مَنْزِلًا وَبِهِ مَهْلَکَةٌ وَمَعَهُ رَاحِلَتُهُ عَلَيْهَا طَعَامُهُ وَشَرَابُهُ فَوَضَعَ رَأْسَهُ فَنَامَ نَوْمَةً فَاسْتَيْقَظَ وَقَدْ ذَهَبَتْ رَاحِلَتُهُ حَتَّی إِذَا اشْتَدَّ عَلَيْهِ الْحَرُّ وَالْعَطَشُ أَوْ مَا شَائَ اللَّهُ قَالَ أَرْجِعُ إِلَی مَکَانِي فَرَجَعَ فَنَامَ نَوْمَةً ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ فَإِذَا رَاحِلَتُهُ عِنْدَهُ تَابَعَهُ أَبُو عَوَانَةَ وَجَرِيرٌ عَنْ الْأَعْمَشِ وَقَالَ أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ حَدَّثَنَا عُمَارَةُ سَمِعْتُ الْحَارِثَ وَقَالَ شُعْبَةُ وَأَبُو مُسْلِمٍ اسْمُهُ عُبَيْدُ اللَّهِ کُوفِيٌّ قَائِدُ الْأَعْمَشِ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ عَنْ الْحَارِثِ بْنِ سُوَيْدٍ وَقَالَ أَبُو مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ عُمَارَةَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ وَعَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ عَنْ الْحَارِثِ بْنِ سُوَيْدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ
احمد بن یونس، ابوشہاب، اعمش، عمارہ بن عمیر حارث بن سوید سے روایت کرتی ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ہم سے عبد ﷲ نے دو حدیثیں بیان کیں، ایک تو آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے اور دوسرے خود سے نقل کرتے ہیں بیان کیا کہ مومن اپنے گناہوں کو اس طرح دیکھتا ہے، گویا وہ ایک پہاڑ کے نیچے بیٹھا ہے اور ڈر رہا ہے کہ کہیں گر نہ جائے، اور بد کار اپنے گناہوں کو مکھی کے برابر سمجھتا ہے جو اس کی ناک پر سے گزرتی ہے، اور وہ ایسے اڑا دیتا ہے، پھر انہوں نے (ابو شہاب نے) ناک پر اپنے ہاتھ سے اشارہ کرتے ہوئے بتایا، پھر کہا کہ ﷲ اپنے بندے کی توبہ سے اس آدمی سے بھی زیادہ خوش ہوتا ہے جو ایسی جگہ میں اترے کہ جان کا خوف ہو، اور اس کے ساتھ اس کی سواری ہو جس پر اس کا کھانا اور پانی ہو، وہ سر رکھ کر سو گیا، اور جب بیدار ہوا تو دیکھا کہ اس کی سواری غائب تھی، یہاں تک کہ گرمی اور پیاس کی شدت ہوئی، تو اس کہا کہ میں اپنی جگہ واپس جاتا ہوں، وہاں جا کر وہ تھوڑی دیر سو گیا، پھر اپنا سر اٹھایا تو دیکھا کہ اس کی سواری اس کے پاس تھی، ابوعوانہ اور جریر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے اعمش سے اس کی متابعت میں روایت کی ہے، اور ابواسامہ نے کہا کہ ہم سے عمارہ نے بیان کیا کہ میں نے حارث سے سنا اور شعبہ وابو مسلم نے بواسطہ اعمش، ابراہیم تیمی، حار ث بن سوید سے نقل کیا اور ابومعاویہ نے کہا کہ ہم سے اعمش نے بواسطہ عمارہ، اسود عبد ﷲ بیان کیا اور ابراہیم تیمی سے بواسطہ حارث بن سوید، عبد ﷲ منقول ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment