کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
دعاؤں کا بیان
باب
دعا میں قافیہ آرائی کی کراہت کا بیان۔
حدیث نمبر
5916
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ السَّکَنِ حَدَّثَنَا حَبَّانُ بْنُ هِلَالٍ أَبُو حَبِيبٍ حَدَّثَنَا هَارُونُ الْمُقْرِئُ حَدَّثَنَا الزُّبَيْرُ بْنُ الْخِرِّيتِ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ حَدِّثْ النَّاسَ کُلَّ جُمُعَةٍ مَرَّةً فَإِنْ أَبَيْتَ فَمَرَّتَيْنِ فَإِنْ أَکْثَرْتَ فَثَلَاثَ مِرَارٍ وَلَا تُمِلَّ النَّاسَ هَذَا الْقُرْآنَ وَلَا أُلْفِيَنَّکَ تَأْتِي الْقَوْمَ وَهُمْ فِي حَدِيثٍ مِنْ حَدِيثِهِمْ فَتَقُصُّ عَلَيْهِمْ فَتَقْطَعُ عَلَيْهِمْ حَدِيثَهُمْ فَتُمِلُّهُمْ وَلَکِنْ أَنْصِتْ فَإِذَا أَمَرُوکَ فَحَدِّثْهُمْ وَهُمْ يَشْتَهُونَهُ فَانْظُرْ السَّجْعَ مِنْ الدُّعَائِ فَاجْتَنِبْهُ فَإِنِّي عَهِدْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابَهُ لَا يَفْعَلُونَ إِلَّا ذَلِکَ يَعْنِي لَا يَفْعَلُونَ إِلَّا ذَلِکَ الِاجْتِنَابَ
یحیی بن محمد بن سکن، حبان بن ہلال، ابوحبیب، ہارون المقری، زبیر بن خریت، عکرمہ، حضرت ابن عباس رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ہر جمعہ کو ایک بار وعظ کہو اگراس سے زیادہ چاہو تو دو بار، اور اس سے زیادہ چاہو تو تین بار، لیکن لوگوں کو اس قرآن سے تھکا نہ دو اور میں تمہیں ایسا کرتا ہوا نہ پاؤں کہ تم کسی جماعت کے پاس آو جو اپنی گفتگو میں مشغول ہوں اور تم ان کی بات کاٹ کر انہیں وعظ کہنے لگو جس سے وہ پریشان ہوجائیں بلکہ خاموش رہو، اور جب وہ تم سے وعظ کہنے کو کہیں اور اس کی خواہش ظاہر کریں تو وعظ کہو لیکن دعاء میں قافیہ آرائی سے بچو، اس لیے کہ میں نے رسول ﷲ اور آپ کے صحابہ کو دیکھا ہے کہ اسی طرح کرتے تھے، یعنی اس سے اجتناب ہی کرتے تھے۔
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment