کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
احکام کا بیان
باب
عورتوں کی بیعت کا بیان
حدیث نمبر
6721
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ حَفْصَةَ عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ قَالَتْ بَايَعْنَا النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَرَأَ عَلَيْنَا أَنْ لَا يُشْرِکْنَ بِاللَّهِ شَيْئًا وَنَهَانَا عَنْ النِّيَاحَةِ فَقَبَضَتْ امْرَأَةٌ مِنَّا يَدَهَا فَقَالَتْ فُلَانَةُ أَسْعَدَتْنِي وَأَنَا أُرِيدُ أَنْ أَجْزِيَهَا فَلَمْ يَقُلْ شَيْئًا فَذَهَبَتْ ثُمَّ رَجَعَتْ فَمَا وَفَتْ امْرَأَةٌ إِلَّا أُمُّ سُلَيْمٍ وَأُمُّ الْعَلَائِ وَابْنَةُ أَبِي سَبْرَةَ امْرَأَةُ مُعَاذٍ أَوْ ابْنَةُ أَبِي سَبْرَةَ وَامْرَأَةُ مُعَاذٍ
مسدد، عبدالوارث، ایوب، حفصہ، ام عطیہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ہم نے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے بیعت کی آپ نے یہ آیت پڑھی کہ کسی کو ﷲ کا شریک نہ بنائیں گے اور ہمیں نوحہ کرنے سے منع فرمایا، ہم میں سے ایک عورت نے اپنا ہاتھ روک لیا، اور کہا کہ فلاں عورت نے (نوحہ کرنے میں) میری مدد کی تھی، اور میں چاہتی ہوں کہ اس کا بدلہ دوں تو آپ نے کچھ نہیں فرمایا، چناچہ وہ چلی گئی، پھر لوٹ کر آئی، ام سلیم، ام علاء رضی ﷲ تعالیٰ عنہا اور ابوسبرہ کی بیٹی، معاذ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کی بیوی، کے سوا کسی نے اسے پورا نہیں کیا، البتہ ابی سبرہ، امراۃ معاذ کہا یا ابنۃ ابی سرہ و امراۃ معاذ کہا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment