کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
کتاب اور سنت کو مضبوطی سے پکڑنے کا بیان
باب
اس شخص کا بیان جس نے خیال کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انکار نہ کرنا حجت ہے۔
حدیث نمبر
6854
حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ حُمَيْدٍ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْکَدِرِ قَالَ رَأَيْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَحْلِفُ بِاللَّهِ أَنَّ ابْنَ الصَّائِدِ الدَّجَّالُ قُلْتُ تَحْلِفُ بِاللَّهِ قَالَ إِنِّي سَمِعْتُ عُمَرَ يَحْلِفُ عَلَی ذَلِکَ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يُنْکِرْهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
حماد بن حمید، عبیدﷲ بن معاذ، معاذ، شعبہ، سعدبن ابراہیم، محمدبن منکدر سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں نے جابربن عبدﷲ کو قسم کھاتے ہوئے دیکھا کہ ابن صائد دجال ہے میں نے کہا کہ تم ﷲ کی قسم کھاتے ہو انہوں نے کہا کہ ہاں! میں نے حضرت عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کو نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے اس بات پر قسم کھاتے ہوئے دیکھا ہے، اور نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اس کا انکار نہیں کیا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment