کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز کا بیان
باب
اگر اکیلا ہو تو ستونوں کے درمیان نماز پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر
479
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ قَالَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ الْکَعْبَةَ وَأُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ وَبِلَالٌ وَعُثْمَانُ بْنُ طَلْحَةَ الْحَجَبِيُّ فَأَغْلَقَهَا عَلَيْهِ وَمَکَثَ فِيهَا فَسَأَلْتُ بِلَالًا حِينَ خَرَجَ مَا صَنَعَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ جَعَلَ عَمُودًا عَنْ يَسَارِهِ وَعَمُودًا عَنْ يَمِينِهِ وَثَلَاثَةَ أَعْمِدَةٍ وَرَائَهُ وَکَانَ الْبَيْتُ يَوْمَئِذٍ عَلَی سِتَّةِ أَعْمِدَةٍ ثُمَّ صَلَّی وَقَالَ لَنَا إِسْمَاعِيلُ حَدَّثَنِي مَالِکٌ وَقَالَ عَمُودَيْنِ عَنْ يَمِينِهِ
عبدﷲ بن یوسف، مالک بن انس، نافع، عبدﷲ بن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم، اسامہ بن زید، بلال، عثمان بن طلحہ حجبی رضی ﷲ عنہم، کعبہ میں داخل ہوگئے تو عثمان رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے کعبہ کو بند کر دیا، اور آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم وہاں تھوڑی دیر ٹھہرے، جب آپ باہر نکل آئے، میں نے بلال رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے پوچھا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم سے (کعبہ کے اندر) کیا کیا؟ بلال نے کہا کہ آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ایک ستون کو اپنی دائیں جانب اور تین ستونوں کو اپنے پیچھے کرلیا، اس وقت کعبہ چھ ستونوں پر بنا ہوا تھا، پھر آپ نے نماز پڑھی اور ہم سے اسماعیل نے کہا کہ مجھ سے (امام) مالک نے یہ حدیث بیان کی، تو کہا کہ دو ستونوں کو اپنی داہنی جانب کرلیا-
No comments:
Post a Comment