Sunday, December 12, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1500


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
حج کا بیان
باب
خانہ کعبہ کا دروازہ بند کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
1500
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ قَالَ دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْبَيْتَ هُوَ وَأُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ وَبِلَالٌ وَعُثْمَانُ بْنُ طَلْحَةَ فَأَغْلَقُوا عَلَيْهِمْ فَلَمَّا فَتَحُوا کُنْتُ أَوَّلَ مَنْ وَلَجَ فَلَقِيتُ بِلَالًا فَسَأَلْتُهُ هَلْ صَلَّی فِيهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ نَعَمْ بَيْنَ الْعَمُودَيْنِ الْيَمَانِيَيْنِ
قتیبہ بن سعید، لیث، ابن شہاب، سالم، عبدﷲ بن عمر رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں- انہوں نے کہا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم اور اسامہ بن زید رضی ﷲ عنہ اور بلال رضی ﷲ عنہ اور عثمان رضی ﷲ عنہ بن طلحہ رضی ﷲ عنہ خانہ کعبہ میں داخل ہوئے تو ان لوگوں نے خانہ کعبہ کا دروازہ بند کردیا، جب دروازہ کھولا تو سب سے پہلے میں اندر داخل ہوا، تو بلال سے ملاقات ہوئی، میں نے ان سے پوچھا کیا رسول ﷲ نے یہاں نماز پڑھی ہے؟ انہوں نے جواب دیا کہ ہاں! دونوں یمنی ستونوں کے درمیان نماز پڑھی ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment