کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے قراء صحابہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کا بیان۔
حدیث نمبر
4648
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ حَدَّثَنَا مُسْلِمٌ عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَاللَّهِ الَّذِي لَا إِلَهَ غَيْرُهُ مَا أُنْزِلَتْ سُورَةٌ مِنْ کِتَابِ اللَّهِ إِلَّا أَنَا أَعْلَمُ أَيْنَ أُنْزِلَتْ وَلَا أُنْزِلَتْ آيَةٌ مِنْ کِتَابِ اللَّهِ إِلَّا أَنَا أَعْلَمُ فِيمَ أُنْزِلَتْ وَلَوْ أَعْلَمُ أَحَدًا أَعْلَمَ مِنِّي بِکِتَابِ اللَّهِ تُبَلِّغُهُ الْإِبِلُ لَرَکِبْتُ إِلَيْهِ
عمر بن حفص، حفص، اعمش، مسلم، مسروق نے حضرت عبد ﷲ (بن مسعود رضی ﷲ تعالیٰ عنہ) کا قول نقل کیا کہ انہوں نے کہا کہ اس خدا کی قسم! جس کے سوائے کوئی معبود نہیں ہے قرآن شریف کی جو سورت بھی نازل ہوئی میں اس کے متعلق جانتا ہوں کہ وہ کہاں نازل ہوئی؟ اور جوآیت بھی اتری اس کے متعلق میں یہ بھی جانتا ہوں کہ کس کے بارے میں نازل ہوئی؟ اور اگر میں کسی کے متعلق جان لوں کہ وہ کتاب ﷲ مجھ سے زیادہ جانتا ہے تو اونٹ پر سوار ہوکر اس کے پاس جاؤں-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment