Friday, July 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:144,TotalNo:4795


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نکاح کا بیان
باب
سفر میں نئی دلہن سے ملنے کا بیان
حدیث نمبر
4795
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَامٍ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ أَقَامَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ خَيْبَرَ وَالْمَدِينَةِ ثَلَاثًا يُبْنَی عَلَيْهِ بِصَفِيَّةَ بِنْتِ حُيَيٍّ فَدَعَوْتُ الْمُسْلِمِينَ إِلَی وَلِيمَتِهِ فَمَا کَانَ فِيهَا مِنْ خُبْزٍ وَلَا لَحْمٍ أَمَرَ بِالْأَنْطَاعِ فَأُلْقِيَ فِيهَا مِنْ التَّمْرِ وَالْأَقِطِ وَالسَّمْنِ فَکَانَتْ وَلِيمَتَهُ فَقَالَ الْمُسْلِمُونَ إِحْدَی أُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ أَوْ مِمَّا مَلَکَتْ يَمِينُهُ فَقَالُوا إِنْ حَجَبَهَا فَهِيَ مِنْ أُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ وَإِنْ لَمْ يَحْجُبْهَا فَهِيَ مِمَّا مَلَکَتْ يَمِينُهُ فَلَمَّا ارْتَحَلَ وَطَّی لَهَا خَلْفَهُ وَمَدَّ الْحِجَابَ بَيْنَهَا وَبَيْنَ النَّاسِ
محمد بن سلام، اسماعیل بن جعفر، حمید، حضرت انس رضی ﷲ عنہ کہتے کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے تین دن تک مدینہ اور خیبر کے درمیان قیام کیا، وہیں آپ نے صفیہ بنت حیی سے خلوت کی، آپ کے ولیمہ کے لئے میں نے لوگوں کو دعوت دی، اس میں نہ گوشت تھانہ روٹی، آپ نے جب حکم دیا تو دسترخوان پر کھجوریں، پنیر اور چربی رکھ دی گئی، یہی آپ کاولیمہ تھا، مسلمانوں نے سوچا یہ آپ کی زوجہ ہیں یا لونڈی، پھر خیال کیا اگر آپ پردہ میں کردیں تو پہچان لیجئے کہ یہ آپ کی بیوی ہیں اور اگر نہ چھپائی گئیں تو لونڈی ہیں، پھر جب نبی صلی ﷲ علیہ وسلم روانہ ہوئے، تو ان کے بیٹھنے کی جگہ اپنے پیچھے بنا کر ان کے لوگوں کے درمیان پردہ ڈال دیا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment