Saturday, July 2, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:268,TotalNo:4919


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
طلاق کا بیان
باب
اللہ تعالی کا قول کہ ان لوگوں کے لئے جو ا پنی بیویوں سے ایلاء کرتے ہیں، چار ماہ تک انتظار کرنا ہے۔
حدیث نمبر
4919
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا کَانَ يَقُولُ فِي الْإِيلَائِ الَّذِي سَمَّی اللَّهُ لَا يَحِلُّ لِأَحَدٍ بَعْدَ الْأَجَلِ إِلَّا أَنْ يُمْسِکَ بِالْمَعْرُوفِ أَوْ يَعْزِمَ بِالطَّلَاقِ کَمَا أَمَرَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ و قَالَ لِي إِسْمَاعِيلُ حَدَّثَنِي مَالِکٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ إِذَا مَضَتْ أَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ يُوقَفُ حَتَّی يُطَلِّقَ وَلَا يَقَعُ عَلَيْهِ الطَّلَاقُ حَتَّی يُطَلِّقَ وَيُذْکَرُ ذَلِکَ عَنْ عُثْمَانَ وَعَلِيٍّ وَأَبِي الدَّرْدَائِ وَعَائِشَةَ وَاثْنَيْ عَشَرَ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
قتیبہ، لیث، نافع، ابن عمر رضی ﷲ عنہما کہا کرتے تھے کہ ایلاء جس کا ﷲ تعالی نے ذکر کیا ہے اس کی مدت گذرنے کے بعد کسی کے لئے حلال نہیں، مگریہ کہ قاعدہ کے مطابق روک لے یا طلاق کا ارادہ کرے، جیسا کہ ﷲ تعالی نے حکم دیا اور مجھ سے اسماعیل نے بواسطہ مالک، نافع، ابن عمر رضی ﷲ عنہ کا قول نقل کیا کہ جب چارماہ گذرجائیں تو انتظار کیا جائے گا یہاں تک کہ وہ اس کو طلاق دے دے اور جب تک وہ اس کو طلاق نہ دے دے طلا ق نہیں ہوگی، اور عثمان، علی، ابودرداء، عائشہ اور نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کے بارہ صحابہ سے اسی طرح منقول ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment