کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
قرآن پڑھنے والے پررشک کا بیان
حدیث نمبر
4668
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ حَدَّثَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا حَسَدَ إِلَّا عَلَی اثْنَتَيْنِ رَجُلٌ آتَاهُ اللَّهُ الْکِتَابَ وَقَامَ بِهِ آنَائَ اللَّيْلِ وَرَجُلٌ أَعْطَاهُ اللَّهُ مَالًا فَهُوَ يَتَصَدَّقُ بِهِ آنَائَ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ
ابوالیمان، شعیب، زہری، سالم بن عبد ﷲ ، عبد ﷲ بن عمر رضی ﷲ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ کسی شخص پرریس کرنا سوائے دوشخصوں کے جائز نہیں، ایک وہ شخص جسے ﷲ نے کتاب دی اور وہ اٹھ کر اسے رات کو پڑھتا ہے اور وہ ایک شخص جسے ﷲ تعالی نے مال دیا اور وہ دن رات اسے ﷲ کی راہ میں صدقہ کرتا ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment