Friday, July 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:152,TotalNo:4803


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نکاح کا بیان
باب
ایک بکری ولیمہ کرنے کا بیان
حدیث نمبر
4803
 وَعَنْ حُمَيْدٍ سَمِعْتُ أَنَسًا قَالَ لَمَّا قَدِمُوا الْمَدِينَةَ نَزَلَ الْمُهَاجِرُونَ عَلَی الْأَنْصَارِ فَنَزَلَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ عَلَی سَعْدِ بْنِ الرَّبِيعِ فَقَالَ أُقَاسِمُکَ مَالِي وَأَنْزِلُ لَکَ عَنْ إِحْدَی امْرَأَتَيَّ قَالَ بَارَکَ اللَّهُ لَکَ فِي أَهْلِکَ وَمَالِکَ فَخَرَجَ إِلَی السُّوقِ فَبَاعَ وَاشْتَرَی فَأَصَابَ شَيْئًا مِنْ أَقِطٍ وَسَمْنٍ فَتَزَوَّجَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْلِمْ وَلَوْ بِشَاةٍ
حمید، حضرت انس رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں کہ جب مہاجر مدینہ میں آئے تو انصار کے گھروں میں اترے، عبدالرحمن بن عوف سعد بن ربیع کے یہاں اترے، انہوں نے کہا اے بھائی عبدالرحمن! میں تجھے اپنا مال دیتا ہوں اور اپنی ایک بیوی کو طلاق دے کر تجھ سے شادی کردیتا ہوں، عبدالرحمن بولے کہ آپ کا مال اور بیویاں آپ کو مبارک ہوں، اس کے بعد عبدالرحمن نے بازار جا کر خرید و فروخت شروع کردی، کچھ گھی اور پنیر حاصل کیا، پھر شادی کی، تو آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ولیمہ کرو، اگرچہ، ایک ہی بکری ہو-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment