Saturday, July 2, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:295,TotalNo:4946


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
طلاق کا بیان
باب
 اللہ تعالی کا قول کہ حاملہ عورتوں کی عدت وضع حمل (یعنی بچہ جننے) تک ہے
حدیث نمبر
4946
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ عَنْ اللَّيْثِ عَنْ يَزِيدَ أَنَّ ابْنَ شِهَابٍ کَتَبَ إِلَيْهِ أَنَّ عُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ أَخْبَرَهُ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ کَتَبَ إِلَی ابْنِ الْأَرْقَمِ أَنْ يَسْأَلَ سُبَيْعَةَ الْأَسْلَمِيَّةَ کَيْفَ أَفْتَاهَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ أَفْتَانِي إِذَا وَضَعْتُ أَنْ أَنْکِحَ
یحییٰ بن بکیر، لیث، جعفربن ربیعہ، عبدالرحمن بن ہرمز، اعرج، ابوسلمہ بن عبدالرحمن، زینت بنت ام سلمہ اپنی والدہ ام سلمہ رضی ﷲ عنہا سے روایت کرتی ہیں کہ بنی اسلم کی ایک عورت جس کا نام سبیعہ تھا اس کا شوہر اس کو حاملہ چھوڑ کر مر گیا تھا، ابوالسنابل بن بعکک نے اس کے پاس نکاح کا پیغام بھیجا تو اس نے اس کے ساتھ نکاح کرنے سے انکارکردیا، ابوالسنابل نے کہا کہ بخدا! تو نکاح نہیں کرسکتی جب تک تو آخر الائجلین کی عدت نہ گذارلے، پھروہ دس دن رکی تھی (کہ اس کو بچہ پیدا ہوا) پھروہ آپ صلی ﷲ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوئی، تو آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا تو نکاح کرلے- کہتے ہیں کہ انہوں نے ابن ارقم کو لکھ بھیجا کہ سبیعہ اسلمیہ سے دریافت کریں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے ان کو کس طرح فتوی دیا تھا، انہوں نے بتایا کہ مجھے آپ نے حکم دیا کہ جب میں بچہ جن لوں تو نکاح کرلوں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment