Friday, July 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:130,TotalNo:4781


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نکاح کا بیان
باب
منگنی چھوڑنے کی وضاحت کا بیان
حدیث نمبر
4781
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يُحَدِّثُ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ حِينَ تَأَيَّمَتْ حَفْصَةُ قَالَ عُمَرُ لَقِيتُ أَبَا بَکْرٍ فَقُلْتُ إِنْ شِئْتَ أَنْکَحْتُکَ حَفْصَةَ بِنْتَ عُمَرَ فَلَبِثْتُ لَيَالِيَ ثُمَّ خَطَبَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَقِيَنِي أَبُو بَکْرٍ فَقَالَ إِنَّهُ لَمْ يَمْنَعْنِي أَنْ أَرْجِعَ إِلَيْکَ فِيمَا عَرَضْتَ إِلَّا أَنِّي قَدْ عَلِمْتُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ ذَکَرَهَا فَلَمْ أَکُنْ لِأُفْشِيَ سِرَّ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَوْ تَرَکَهَا لَقَبِلْتُهَا تَابَعَهُ يُونُسُ وَمُوسَی بْنُ عُقْبَةَ وَابْنُ أَبِي عَتِيقٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ
ابوالیمان، شعیب، زہری کہتے ہیں کہ مجھ سے سالم بن عبد ﷲ نے بیان کیا، انہوں نے عبد ﷲ بن عمر سے سنا کہ حضرت عمر رضی ﷲ عنہ فرماتے تھے کہ حفصہ جب بیوہ ہوگئیں تو میں نے ابوبکر سے مل کر کہا اگر تم چاہو تو میں اپنی بیٹی حفصہ کا نکاح تم سے کردوں، (لیکن جواب نہ ملنے پر) میں چند دن تک ٹھہرا رہا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے اس کا پیغام بھیجا، اس کے بعد مجھ سے ابوبکر ملے، تو فرمایا کہ مجھے تمہاری بات ماننے سے کوئی انکار نہ تھا، لیکن میں جانتا تھا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے اس کا ذکر کیا تھا اور رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کا راز ظاہر کرنا مجھے منظور نہ تھا، اگر آپ صلی ﷲ علیہ وسلم ارادہ چھوڑ دیتے تو میں منظور کرلیتا، یونس اور موسیٰ بن عتبہ اور ابن عتیق نے زہری سے اس کی متابعت میں روایت نقل کی ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment