کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
طلاق کا بیان
باب
اگرکوئی شخص اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے پھر وہ عورت عدت گزارنےکے بعد دوسرے مرد سے نکاح کرلے۔
حدیث نمبر
4944
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ رِفَاعَةَ الْقُرَظِيَّ تَزَوَّجَ امْرَأَةً ثُمَّ طَلَّقَهَا فَتَزَوَّجَتْ آخَرَ فَأَتَتْ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَکَرَتْ لَهُ أَنَّهُ لَا يَأْتِيهَا وَأَنَّهُ لَيْسَ مَعَهُ إِلَّا مِثْلُ هُدْبَةٍ فَقَالَ لَا حَتَّی تَذُوقِي عُسَيْلَتَهُ وَيَذُوقَ عُسَيْلَتَکِ
عثمان بن ابی شیبہ، عبدہ، ہشام، عروہ، حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا کہتی ہیں کہ رفاعہ قرظی نے ایک عورت سے نکاح کیا پھر اس کو طلا ق دے دی، تو اس نے دوسرے مرد سے نکاح کرلیا، اور آپ صلی ﷲ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہو کر عرض کیا کہ اس کا شوہر اس کے پاس نہیں آتا اور وہ اس کے پاس سوائے کپڑے کے پھندنے کی طرح کے کوئی چیز نہیں ہے (نامرد ہے) آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا نہیں (توپہلے شوہر کے پاس نہیں جاسکتی) جب تک کہ اس تو اس سے اور وہ تجھ سے لطف اندوز نہ ہولے) -
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment