Thursday, September 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1234,TotalNo:5885


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
دعاؤں کا بیان
باب
سب سے بہتر استغفار کا بیان۔
حدیث نمبر
5885
حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ قَالَ حَدَّثَنِي بُشَيْرُ بْنُ کَعْبٍ الْعَدَوِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي شَدَّادُ بْنُ أَوْسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَيِّدُ الِاسْتِغْفَارِ أَنْ تَقُولَ اللَّهُمَّ أَنْتَ رَبِّي لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ خَلَقْتَنِي وَأَنَا عَبْدُکَ وَأَنَا عَلَی عَهْدِکَ وَوَعْدِکَ مَا اسْتَطَعْتُ أَعُوذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ أَبُوئُ لَکَ بِنِعْمَتِکَ عَلَيَّ وَأَبُوئُ لَکَ بِذَنْبِي فَاغْفِرْ لِي فَإِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ قَالَ وَمَنْ قَالَهَا مِنْ النَّهَارِ مُوقِنًا بِهَا فَمَاتَ مِنْ يَوْمِهِ قَبْلَ أَنْ يُمْسِيَ فَهُوَ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ وَمَنْ قَالَهَا مِنْ اللَّيْلِ وَهُوَ مُوقِنٌ بِهَا فَمَاتَ قَبْلَ أَنْ يُصْبِحَ فَهُوَ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ
ابومعمر، عبدالوارث، حسین، عبد ﷲ بن بریدہ، بشیر بن کعب عدوی، شداد، بن اوس، نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ سید الا استغفاریہ ہے کہ تو کہے، ﴿ اللھم انت ربی﴾ الخ یعنی اے میرے ﷲ تو میرا رب ہے تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو نے ہی مجھے پیدا کیا اور تیرا ہی میں بندہ ہوں، اور میں تیرے عہد اور تیرے وعدہ پر ہوں جتنا ممکن ہے، جو کچھ میں نے کیا- اس کی برائی سے میں تیری پناہ مانگتا ہوں اور ان نعمتوں کا میں اقرار کرتا ہوں جو تو نے مجھ پر کی ہیں اور اپنے گناہ کا اقرار کرتا ہوں مجھے بخش دے، تیرے سوا گناہوں کا بخشنے والا کوئی نہیں- رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے یہ کلمات صدق دل سے کہے اور شام ہونے سے پہلے اسی دن مرگیا تو وہ جنتی ہے اور جس نے یہ کلمات صدق دل میں رات میں کہے کہے اور صبح ہونے سے پہلے وہ مرجائے تو جنتی ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment