کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
دعاؤں کا بیان
باب
اللہ تعالی کا قول کہ تم مجھ سے دعا کرو میں قبول کروں گا۔
حدیث نمبر
5884
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِکٌ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِکُلِّ نَبِيٍّ دَعْوَةٌ مُسْتَجَابَةٌ يَدْعُو بِهَا وَأُرِيدُ أَنْ أَخْتَبِئَ دَعْوَتِي شَفَاعَةً لِأُمَّتِي فِي الْآخِرَةِ وَقَالَ لِي خَلِيفَةُ قَالَ مُعْتَمِرٌ سَمِعْتُ أَبِي عَنْ أَنَسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ کُلُّ نَبِيٍّ سَأَلَ سُؤْلًا أَوْ قَالَ لِکُلِّ نَبِيٍّ دَعْوَةٌ قَدْ دَعَا بِهَا فَاسْتُجِيبَ فَجَعَلْتُ دَعْوَتِي شَفَاعَةً لِأُمَّتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ
اسماعیل، مالک، ابوالزناد، اعرج، ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ہر نبی کی ایک دعا ہوتی ہے جو وہ کرتا ہے (اور وہ قبول ہوتی ہے) اور میں چاہتا ہوں کہ اپنی دعا آخرت میں امت کی شفاعت کیلئے محفوظ اور مجھ سے خلیفہ نے بواسطہ معتمر اور ان کے والد، انس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کیا کہ آپ نے فرمایا کہ ہر نبی علیہ السلام نے اپنا اپنا مطلوب مانگ لیا یا یہ فرمایا کہ ہر نبی علیہ السلام کی ایک دعا قبول ہوتی ہے، چناچہ انہوں نے دعا کی اور مقبول بھی ہوگئی (لیکن) میں نے اپنی دعا قیامت کے دن اپنی امت کی شفاعت کیلئے محفوظ کرلی ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment