کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
اجازت لینے کا بیان
باب
جواب میں لبیک و سعدیک کہنے کا بیان۔
حدیث نمبر
5848
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ عَنْ مُعَاذٍ قَالَ أَنَا رَدِيفُ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا مُعَاذُ قُلْتُ لَبَّيْکَ وَسَعْدَيْکَ ثُمَّ قَالَ مِثْلَهُ ثَلَاثًا هَلْ تَدْرِي مَا حَقُّ اللَّهِ عَلَی الْعِبَادِ قُلْتُ لَا قَالَ حَقُّ اللَّهِ عَلَی الْعِبَادِ أَنْ يَعْبُدُوهُ وَلَا يُشْرِکُوا بِهِ شَيْئًا ثُمَّ سَارَ سَاعَةً فَقَالَ يَا مُعَاذُ قُلْتُ لَبَّيْکَ وَسَعْدَيْکَ قَالَ هَلْ تَدْرِي مَا حَقُّ الْعِبَادِ عَلَی اللَّهِ إِذَا فَعَلُوا ذَلِکَ أَنْ لَا يُعَذِّبَهُمْ
موسی بن اسماعیل، ہمام، قتادہ، انس، معاذ رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں میں نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کے پیچھے سوار تھا آپ نے فرمایا کہ اے معاذ میں نے کہا لبیک وسعدیک۔پھرا سی طرح آپ نے تین بار فرمایا تم جانتے ہو کہ ﷲ کا بندے پرکیاحق ہے اسکی عبادت کرے اور اس کا کسی کوشریک نہ بنائے پھر تھوڑی دیر چلے اور فرمایا کہ اے معاذ میں نے کہا لبیک وسعدیک آپ نے فرمایا کہ تم جانتے ہو کہ بندوں کا حق ﷲ پر کیا ہے جب کہ بندے اس کوکرلیں؟ وہ یہ ہے کہ ﷲ ان کوعذاب نہ دے گا۔
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment