کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
دعاؤں کا بیان
باب
فقر کے فتنہ سے پناہ مانگنے کے بیان۔
حدیث نمبر
5955
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِکَ مِنْ فِتْنَةِ النَّارِ وَعَذَابِ النَّارِ وَفِتْنَةِ الْقَبْرِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ وَشَرِّ فِتْنَةِ الْغِنَی وَشَرِّ فِتْنَةِ الْفَقْرِ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِکَ مِنْ شَرِّ فِتْنَةِ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ اللَّهُمَّ اغْسِلْ قَلْبِي بِمَائِ الثَّلْجِ وَالْبَرَدِ وَنَقِّ قَلْبِي مِنْ الْخَطَايَا کَمَا نَقَّيْتَ الثَّوْبَ الْأَبْيَضَ مِنْ الدَّنَسِ وَبَاعِدْ بَيْنِي وَبَيْنَ خَطَايَايَ کَمَا بَاعَدْتَ بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِکَ مِنْ الْکَسَلِ وَالْمَأْثَمِ وَالْمَغْرَمِ
محمد،ابومعاویہ ، ہشام بن عروہ،عروہ، حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کہتی ہیں، کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم فرمایا کرتے تھے، یا ﷲ میں تیری پناہ مانگتا ہوں آگ کے عذاب سے اور آگ کے عذاب سے اور قبر کے فتنہ اور عذاب قبر سے، اور مال داری کے فتنہ کے شر سے اور فقر کے فتنہ کے شر سے، یا ﷲ میں تیری پناہ مانگتا ہوں مسیح دجال کے فتنہ کے شر سے یا ﷲ میرے قلب کو برف اور اولے کے پانی سے دھو دے اور میرے قلب کو گناہوں سے صاف کر دے، جس طرح تو نے سفید کپڑے کو گندگی سے صاف دیا، اور درمیان اور میرے گناہوں درمیان ویسی ہی دوری کردے جس طرح تو نے مشر ق ومغرب کے درمیان دوری کردی ہے، یا ﷲ تجھ سے پناہ مانگتا ہوں سستی اور گناہ اور قرض سے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment