کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
دعاؤں کا بیان
باب
برکت کے ساتھ کثرت مال کی دعا کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
5956
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ سَمِعْتُ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ عَنْ أُمِّ سُلَيْمٍ أَنَّهَا قَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنَسٌ خَادِمُکَ ادْعُ اللَّهَ لَهُ قَالَ اللَّهُمَّ أَکْثِرْ مَالَهُ وَوَلَدَهُ وَبَارِکْ لَهُ فِيمَا أَعْطَيْتَهُ وَعَنْ هِشَامِ بْنِ زَيْدٍ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ مِثْلَهُ
محمد بن بشار، غندر،شعبہ، قتادہ،انس، ام سلیم کہتی ہیں، کہ میں نے عرض کیا یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم انس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ آپ کا خادم ہے آپ ﷲ سے اس کے حق میں دعا فرنائیں، آپ نے فرمایا، یا ﷲ اس کے مال اور اولاد میں زیا دتی عطا کر اور جو کچھ تو نے اسے دیا اس میں برکت عطا فرما، اور ہشام بن زید سے روایت ہے کہ میں نے انس بن مالک رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کو اسی طرح بیان کرتے ہوئے سنا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment