Thursday, September 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1007,TotalNo:5658


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
ادب کا بیان
باب
مومن کا اپنے گنا ہ پر پردہ ڈالنا
حدیث نمبر
5658
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ ابْنِ أَخِي ابْنِ شِهَابٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ کُلُّ أُمَّتِي مُعَافًی إِلَّا الْمُجَاهِرِينَ وَإِنَّ مِنْ الْمُجَاهَرَةِ أَنْ يَعْمَلَ الرَّجُلُ بِاللَّيْلِ عَمَلًا ثُمَّ يُصْبِحَ وَقَدْ سَتَرَهُ اللَّهُ عَلَيْهِ فَيَقُولَ يَا فُلَانُ عَمِلْتُ الْبَارِحَةَ کَذَا وَکَذَا وَقَدْ بَاتَ يَسْتُرُهُ رَبُّهُ وَيُصْبِحُ يَکْشِفُ سِتْرَ اللَّهِ عَنْهُ
عبدالعزیز بن عبد ﷲ ، ابراہیم بن سعد، برادر زادہ، ابن شہاب، سالم بن عبید ﷲ ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ میری تمام امت کے گناہ معاف ہوں گے مگروہ شخص جواعلانیہ گناہ کرتاہو اور یہ تو جنون کی بات ہے کہ رات کو ایک آدمی کوئی کام کرے اور ﷲ اس پر پردہ ڈالے پھر صبح ہونے پروہ آدمی کہے کہ اے فلاں میں نے گزشتہ رات فلاں فلاں کام کیے رات کو ﷲ نے اس کے گناہ پر پردہ ڈالا اور یہ کہ صبح کو اس نے ﷲ کے ڈالے ہوئے پردہ کو کھول دیا۔



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment