Monday, August 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:949,TotalNo:5600


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
ادب کا بیان
باب
آدمیوں اور جانوروں کے ساتھ مہربانی کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
5600
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي صَلَاةٍ وَقُمْنَا مَعَهُ فَقَالَ أَعْرَابِيٌّ وَهُوَ فِي الصَّلَاةِ اللَّهُمَّ ارْحَمْنِي وَمُحَمَّدًا وَلَا تَرْحَمْ مَعَنَا أَحَدًا فَلَمَّا سَلَّمَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِلْأَعْرَابِيِّ لَقَدْ حَجَّرْتَ وَاسِعًا يُرِيدُ رَحْمَةَ اللَّهِ
ابوالیمان، شعیب، زہری، ابوسلمہ بن عبدالرحمن، ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ کا بیان ہے کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم ایک نماز کے لئے کھڑے ہوئے اور ہم بھی آپ کے ساتھ کھڑے ہوئے، ایک اعرابی نے نماز ہی کی حالت میں یا ﷲ! مجھ پر اور محمد (صلی ﷲ علیہ وسلم) پر رحم فرما اور ہمارے ساتھ کسی اور پر رحم نہ فرما، جب نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے سلام پھیرا تو اس اعرابی سے فرمایا کہ تو نے ایک وسیع چیز یعنی رحمت خداوندی کو تنگ (محدود) کردیا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:948,TotalNo:5599


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
ادب کا بیان
باب
آدمیوں اور جانوروں کے ساتھ مہربانی کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
5599
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ حَدَّثَنِي مَالِکٌ عَنْ سُمَيٍّ مَوْلَی أَبِي بَکْرٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ السَّمَّانِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ بَيْنَمَا رَجُلٌ يَمْشِي بِطَرِيقٍ اشْتَدَّ عَلَيْهِ الْعَطَشُ فَوَجَدَ بِئْرًا فَنَزَلَ فِيهَا فَشَرِبَ ثُمَّ خَرَجَ فَإِذَا کَلْبٌ يَلْهَثُ يَأْکُلُ الثَّرَی مِنْ الْعَطَشِ فَقَالَ الرَّجُلُ لَقَدْ بَلَغَ هَذَا الْکَلْبَ مِنْ الْعَطَشِ مِثْلُ الَّذِي کَانَ بَلَغَ بِي فَنَزَلَ الْبِئْرَ فَمَلَأَ خُفَّهُ ثُمَّ أَمْسَکَهُ بِفِيهِ فَسَقَی الْکَلْبَ فَشَکَرَ اللَّهُ لَهُ فَغَفَرَ لَهُ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ وَإِنَّ لَنَا فِي الْبَهَائِمِ أَجْرًا فَقَالَ نَعَمْ فِي کُلِّ ذَاتِ کَبِدٍ رَطْبَةٍ أَجْرٌ
اسماعیل، مالک، سمی (ابوب کر رضی ﷲ عنہ کے آزاد کردہ غلام) ابوصالح، سمان ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایک دفعہ ایک آدمی جارہا تھا تو راستے میں اسے بہت زور کی پیاس لگی، ایک کنواں نظر آیا وہ اس کے اندر اترا اور پانی پی کر باہر نکلا تو دیکھا کہ ایک کتا ہانپ رہاہے اور پیاس کی وجہ سے کیچڑ چاٹ رہا ہے، اس نے سوچا کہ اس کتے کو بھی پیاس کی وجہ سے وہ ہی تکلیف پہنچی ہوگی جو مجھے پہنچی تھی، یہ سوچ کر کنویں میں اترا اور اپنے موزے میں پانی بھرا پھر اپنے منہ میں پکڑا (اوپر آکر) اس کتے کو پلایا، ﷲ نے اس کے اس فعل کی قدر کی اور اسے بخش دیا، لوگوں نے پوچھا یا رسول ﷲ کیا جانوروں کے متعلق بھی ہمیں اجر ملے گا؟ آپ نے فرمایا ہر تر جگر رکھنے والے کے متعلق اجر ملے گا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:947,TotalNo:5598


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
ادب کا بیان
باب
آدمیوں اور جانوروں کے ساتھ مہربانی کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
5598
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَبِي سُلَيْمَانَ مَالِکِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ قَالَ أَتَيْنَا النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ شَبَبَةٌ مُتَقَارِبُونَ فَأَقَمْنَا عِنْدَهُ عِشْرِينَ لَيْلَةً فَظَنَّ أَنَّا اشْتَقْنَا أَهْلَنَا وَسَأَلَنَا عَمَّنْ تَرَکْنَا فِي أَهْلِنَا فَأَخْبَرْنَاهُ وَکَانَ رَفِيقًا رَحِيمًا فَقَالَ ارْجِعُوا إِلَی أَهْلِيکُمْ فَعَلِّمُوهُمْ وَمُرُوهُمْ وَصَلُّوا کَمَا رَأَيْتُمُونِي أُصَلِّي وَإِذَا حَضَرَتْ الصَّلَاةُ فَلْيُؤَذِّنْ لَکُمْ أَحَدُکُمْ ثُمَّ لِيَؤُمَّکُمْ أَکْبَرُکُمْ
مسدد، اسماعیل، ایوب، ابوقلابہ، ابوسلیمان، مالک بن حویرث سے روایت کرتے ہیں ہم چند قریب العمر نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ کے پاس بیس دن ٹھہرے، آپ نے گمان کیا کہ شاید ہم اپنے گھر والوں کے پاس جانا چاہتے ہیں آپ نے ہم سے ان لوگوں کے متعلق پوچھا جن کو ہم اپنے گھروں میں چھوڑ آئے تھے، آپ سے ہم لوگوں نے بیان کردیا آپ رفیق ورحیم تھے فرمایا کہ اپنے گھر والوں کےپاس جاو اور انکو تعلیم دو اور حکم دو اور نماز پڑھو جس طرح تم نے مجھے نماز پڑھتے دیکھا اور جب نماز کا وقت آ جائے تو تم میں سے ایک شخص اذان کہے پھر تم میں سے بڑا آدمی تمہاری امامت کرے۔



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:946,TotalNo:5597


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
ادب کا بیان
باب
مسکین کے لئے محنت کرنے والے کا بیان
حدیث نمبر
5597
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ ثَوْرِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أَبِي الْغَيْثِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ السَّاعِي عَلَی الْأَرْمَلَةِ وَالْمِسْکِينِ کَالْمُجَاهِدِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَأَحْسِبُهُ قَالَ يَشُکُّ الْقَعْنَبِيُّ کَالْقَائِمِ لَا يَفْتُرُ وَکَالصَّائِمِ لَا يُفْطِرُ
عبد ﷲ بن مسلمہ، مالک، ثور بن زید، ابوالغیث، حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مسکین اور بیواؤوں کے لئے محنت مزدوری کرنے والا ﷲ کی راہ میں جہاد کرنے والے کی طرح ہے اور قعنبی کہتے ہیں کہ مجھے شک ہے کہ شاید یہ فرمایا اس عبادت گذار کی طرح ہے جو سست نہیں اور اس روزہ دار کی طرح ہے جوافطار نہیں کرتا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:945,TotalNo:5596


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
ادب کا بیان
باب
بیواؤں کے لئے محنت کرنے والے کا بیان۔
حدیث نمبر
5596
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِکٌ عَنْ ثَوْرِ بْنِ زَيْدٍ الدِّيلِيِّ عَنْ أَبِي الْغَيْثِ مَوْلَی ابْنِ مُطِيعٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ
اسماعیل، مالک، ثور بن زیددیلی، ابوالغیث، (ابن مطیع کے آزاد کردہ غلام) حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ نے آپ صلی ﷲ علیہ وسلم سے اسی طرح کی روایت نقل کی ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:944,TotalNo:5595


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
ادب کا بیان
باب
بیواؤں کے لئے محنت کرنے والے کا بیان۔
حدیث نمبر
5595
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِکٌ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ يَرْفَعُهُ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ السَّاعِي عَلَی الْأَرْمَلَةِ وَالْمِسْکِينِ کَالْمُجَاهِدِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَوْ کَالَّذِي يَصُومُ النَّهَارَ وَيَقُومُ اللَّيْلَ
اسماعیل بن عبد ﷲ ، مالک، صفوان بن سلیم نبی صلی ﷲ علیہ وسلم سے اس کو مرفوعا روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بیواؤوں اور مسکین کے لئے محنت کرنے والا ﷲ کی راہ میں جہاد کرنے والے کی طرح ہے، یا اس شخص کی طرح ہے جو دن کو روزے رکھتا ہے اور رات کو عبادت کرتا ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:943,TotalNo:5594


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
ادب کا بیان
باب
یتیم کی پرورش کرنے والے کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر
5594
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ سَمِعْتُ سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَنَا وَکَافِلُ الْيَتِيمِ فِي الْجَنَّةِ هَکَذَا وَقَالَ بِإِصْبَعَيْهِ السَّبَّابَةِ وَالْوُسْطَی
عبد ﷲ بن عبدالوہاب، عبدالعزیز بن ابی حازم، ابوحازم، سہل بن سعد کہتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں اور یتیم کی نگرانی کرنے والے جنت میں اس طرح (قریب) ہوں گے اور آپ نے سبابہ اور درمیانی انگلی سے اشارہ کرتے ہوئے اس کی نزدیکی بتائی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:942,TotalNo:5593


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
ادب کا بیان
باب
اچھی خدمت کرنا جزو ایمان ہے۔
حدیث نمبر
5593
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ مَا غِرْتُ عَلَی امْرَأَةٍ مَا غِرْتُ عَلَی خَدِيجَةَ وَلَقَدْ هَلَکَتْ قَبْلَ أَنْ يَتَزَوَّجَنِي بِثَلَاثِ سِنِينَ لِمَا کُنْتُ أَسْمَعُهُ يَذْکُرُهَا وَلَقَدْ أَمَرَهُ رَبُّهُ أَنْ يُبَشِّرَهَا بِبَيْتٍ فِي الْجَنَّةِ مِنْ قَصَبٍ وَإِنْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيَذْبَحُ الشَّاةَ ثُمَّ يُهْدِي فِي خُلَّتِهَا مِنْهَا
عبید بن اسماعیل، ابواسامہ، ہشام، عروہ، حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ مجھے کسی عورت پر اتنا رشک نہیں ہوا جتنا خدیجہ پر جو میرے نکاح سے تین سال قبل وفات پا گئی تھیں رشک ہوتا تھا اس لیے کہ میں رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ کو ان کا ذکر کرتے ہوئے سنتی تھی، آپ کو آپ کے پروردگار نے حکم دیا کہ ان کو جنت میں موتی کے محل کی بشارت دیں اور جب بکری ذبح کرتے تو ان کی سہلیوں کو بھی کچھ بھیج دیتے۔



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:941,TotalNo:5592


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
ادب کا بیان
باب

حدیث نمبر
5592
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَارِمٌ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا تَمِيمَةَ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ يُحَدِّثُهُ أَبُو عُثْمَانَ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْخُذُنِي فَيُقْعِدُنِي عَلَی فَخِذِهِ وَيُقْعِدُ الْحَسَنَ عَلَی فَخِذِهِ الْأُخْرَی ثُمَّ يَضُمُّهُمَا ثُمَّ يَقُولُ اللَّهُمَّ ارْحَمْهُمَا فَإِنِّي أَرْحَمُهُمَا وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ قَالَ التَّيْمِيُّ فَوَقَعَ فِي قَلْبِي مِنْهُ شَيْئٌ قُلْتُ حَدَّثْتُ بِهِ کَذَا وَکَذَا فَلَمْ أَسْمَعْهُ مِنْ أَبِي عُثْمَانَ فَنَظَرْتُ فَوَجَدْتُهُ عِنْدِي مَکْتُوبًا فِيمَا سَمِعْتُ
عبد ﷲ بن محمد، عارم، معتمر بن سلیمان، سلیمان، ابوتمیمہ، ابوعثمان نہدی، اسامہ بن زید کہتے ہیں کہ مجھے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم پکڑتے تھے اور ایک ران پر مجھے اور دوسری ران پر حسن کو بٹھلا دیتے تھے، پھر دونوں کو ملاتے اور فرماتے اے ﷲ ان دونوں پر رحم فرما، اس لئے کہ میں بھی ان پر مہربانی کرتاہوں، علی نے بواسطہ یحییٰ، سلیمان، ابوعثمان نقل کیا کہ تیمی نے بیان کیا کہ میرے دل میں یہ خیال پیدا ہوا کہ مجھے ابوعثمان سے بلاواسطہ فلاں فلاں حدیثیں حاصل ہوئی ہیں، اس کو میں نے ابوعثمان سے نہیں سنا، میں نے اپنی کتاب میں دیکھا تو اس میں لکھا ہوا پایا کہ میں نے یہ حدیث بھی ان سے سنی ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:940,TotalNo:5591


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
ادب کا بیان
باب
بچے کو گود میں رکھنے کا بیان
حدیث نمبر
5591
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ هِشَامٍ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبِي عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَضَعَ صَبِيًّا فِي حَجْرِهِ يُحَنِّکُهُ فَبَالَ عَلَيْهِ فَدَعَا بِمَائٍ فَأَتْبَعَهُ
محمد بن مثنی، یحییٰ بن سعید، ہشام، عروہ، عائشہ رضی ﷲ عنہا کا بیان ہے کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے ایک بچے کو اپنی گود میں تحنیک کے لئے رکھا، اس نے آپ پر پیشاب کردیا تو آپ نے پانی منگوا کر بہا دیا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:939,TotalNo:5590


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
ادب کا بیان
باب
اولاد کواس ڈر سے قتل کرنا کہ وہ اس کے ساتھ کھائے گی
حدیث نمبر
5590
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُرَحْبِيلَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُّ الذَّنْبِ أَعْظَمُ قَالَ أَنْ تَجْعَلَ لِلَّهِ نِدًّا وَهُوَ خَلَقَکَ قُلْتُ ثُمَّ أَيُّ قَالَ أَنْ تَقْتُلَ وَلَدَکَ خَشْيَةَ أَنْ يَأْکُلَ مَعَکَ قَالَ ثُمَّ أَيُّ قَالَ أَنْ تُزَانِيَ حَلِيلَةَ جَارِکَ وَأَنْزَلَ اللَّهُ تَصْدِيقَ قَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالَّذِينَ لَا يَدْعُونَ مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ الْآيَةَ
محمد بن کثیر، سفیان، منصور، ابووائل، عمرو بن شرحبیل، حضرت عبد ﷲ رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا یا رسول ﷲ! کونسا گناہ سب سے بڑا ہے، آپ نے فرمایا کہ ﷲ کے ساتھ کسی کو شریک کرنا حالانکہ ﷲ ہی نے تجھے پیدا کیا ہے، پوچھا پھر کونسا؟ آپ نے فرمایا یہ کہ تو اپنے بچے کو اپنے ساتھ کھانے کے خوف سے قتل کردے، پوچھا پھر کونسا؟ آپ نے فرمایا اپنے پڑوسی کی بیوی سے زنا کرنا، تو ﷲ تعالی نے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کے قول کی تصدیق کرتے ہوئے فرمایا ﴿وَالَّذِينَ لَا يَدْعُونَ مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ﴾-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:938,TotalNo:5589


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
ادب کا بیان
باب
اللہ تعالی نے رحمت کے سو حصے کئے ہیں
حدیث نمبر
5589
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ الْحَکَمُ بْنُ نَافِعٍ الْبَهْرَانِيُّ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ جَعَلَ اللَّهُ الرَّحْمَةَ مِائَةَ جُزْئٍ فَأَمْسَکَ عِنْدَهُ تِسْعَةً وَتِسْعِينَ جُزْئًا وَأَنْزَلَ فِي الْأَرْضِ جُزْئًا وَاحِدًا فَمِنْ ذَلِکَ الْجُزْئِ يَتَرَاحَمُ الْخَلْقُ حَتَّی تَرْفَعَ الْفَرَسُ حَافِرَهَا عَنْ وَلَدِهَا خَشْيَةَ أَنْ تُصِيبَهُ
ابوالیمان، حکم بن نافع، شعیب، زہری، سعید بن مسیب، حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ ﷲ تعالی نے رحمت کے سوحصے کئے ہوئے ہیں، ان میں سے نناوے حصے اپنے پاس رکھے اور ایک حصہ زمین پر اتارا، مخلوق جو ایک دوسرے پر رحم کرتی ہے، وہ اسی ایک حصہ کی وجہ سے ہے، یہاں تک کہ گھوڑا جو تکلیف پہنچنے کی وجہ سے اپنے بچہ کے اوپر سے اپنے کھر اٹھا لیتا ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:937,TotalNo:5588


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
ادب کا بیان
باب
اللہ تعالی نے رحمت کے سو حصے کئے ہیں
حدیث نمبر
5588
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ حَدَّثَنَا أَبُو غَسَّانَ قَالَ حَدَّثَنِي زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَدِمَ عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَبْيٌ فَإِذَا امْرَأَةٌ مِنْ السَّبْيِ قَدْ تَحْلُبُ ثَدْيَهَا تَسْقِي إِذَا وَجَدَتْ صَبِيًّا فِي السَّبْيِ أَخَذَتْهُ فَأَلْصَقَتْهُ بِبَطْنِهَا وَأَرْضَعَتْهُ فَقَالَ لَنَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتُرَوْنَ هَذِهِ طَارِحَةً وَلَدَهَا فِي النَّارِ قُلْنَا لَا وَهِيَ تَقْدِرُ عَلَی أَنْ لَا تَطْرَحَهُ فَقَالَ لَلَّهُ أَرْحَمُ بِعِبَادِهِ مِنْ هَذِهِ بِوَلَدِهَا
ابن ابی مریم، ابوغسان، زیدبن اسلم، اسلم، حضرت عمر بن خطاب رضی ﷲ عنہ کا بیان ہے کہ نبی پاک صلی ﷲ علیہ وسلم کے پاس چند قیدی لائے گئے، ان قیدیوں میں ایک عورت تھی جس کی چھاتی دودھ سے بھری ہوئی تھی، جس بچے کو قید میں پاتی اس کو پکڑ کر اپنی چھاتی سے چمٹالیتی اور اس کو دودھ پلاتی، نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے ہم لوگوں سے فرمایا کہ تمہارا کیاخیال ہے کہ یہ عورت اپنے بچے کو آگ میں ڈال سکتی ہے؟ ہم لوگوں نے عرض کیا کہ نہیں، اگرچہ وہ قدرت رکھتی ہے، لیکن پھر بھی نہیں ڈال سکتی تو آپ نے فرمایا کہ ﷲ اپنے بندوں پر اس سے بھی زیادہ مہربان ہے جتنایہ عورت اپنے بچے پر مہربان ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:936,TotalNo:5587


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
ادب کا بیان
باب
بچے کے ساتھ مہربانی اور اس کوبوسہ دینا اور گلے لگانا۔
حدیث نمبر
5587
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ هِشَامٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ جَائَ أَعْرَابِيٌّ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ تُقَبِّلُونَ الصِّبْيَانَ فَمَا نُقَبِّلُهُمْ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوَأَمْلِکُ لَکَ أَنْ نَزَعَ اللَّهُ مِنْ قَلْبِکَ الرَّحْمَةَ
محمد بن یوسف، سفیان، ہشام، عروہ، حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا کا بیان ہے کہ ایک اعرابی نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ آپ لوگ بچوں کو بوسہ دیتے ہیں، ہم تو بوسہ نہیں دیتے، آپ نے فرمایا کہ اگر ﷲ تعالی نے تمہارے دلوں سے رحمت کو کھینچ لیا ہے تو اس میں کیا کروں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:935,TotalNo:5586


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
ادب کا بیان
باب
بچے کے ساتھ مہربانی اور اس کوبوسہ دینا اور گلے لگانا۔
حدیث نمبر
5586
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَبَّلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ وَعِنْدَهُ الْأَقْرَعُ بْنُ حَابِسٍ التَّمِيمِيُّ جَالِسًا فَقَالَ الْأَقْرَعُ إِنَّ لِي عَشَرَةً مِنْ الْوَلَدِ مَا قَبَّلْتُ مِنْهُمْ أَحَدًا فَنَظَرَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ قَالَ مَنْ لَا يَرْحَمُ لَا يُرْحَمُ
ابوالیمان، شعیب، زہری، ابوسلمہ بن عبدالرحمن، حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ کا بیان ہے کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے حسن بن علی رضی ﷲ عنہما کو بوسہ لیا اور آپ کے پاس اقرع بن حابس بیٹھے ہوئے تھے، اقرع نے کہا کہ میرے پاس دس بچے ہیں، میں نے کبھی ان کا بوسہ نہیں لیا، تو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے ان کی طرف دیکھا پھر فرمایا کہ جو شخص رحم نہیں کرتا اس پر بھی رحم نہیں کیا جاتا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:934,TotalNo:5585


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
ادب کا بیان
باب
بچے کے ساتھ مہربانی اور اس کوبوسہ دینا اور گلے لگانا۔
حدیث نمبر
5585
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ الْمَقْبُرِيُّ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ سُلَيْمٍ حَدَّثَنَا أَبُو قَتَادَةَ قَالَ خَرَجَ عَلَيْنَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأُمَامَةُ بِنْتُ أَبِي الْعَاصِ عَلَی عَاتِقِهِ فَصَلَّی فَإِذَا رَکَعَ وَضَعَ وَإِذَا رَفَعَ رَفَعَهَا
ابوالولید، لیث، سعید مقبری، عمروبن سلیم، ابوقتادہ رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں کہ میرے پاس نبی صلی ﷲ علیہ وسلم تشریف لائے اس حال میں کہ امامہ بنت ابی العاص آپ کے کندھوں پر سوار تھیں، چناچہ آپ نے اسی حالت میں نماز پڑھی، جب رکوع کرتے تو اس کو اتار دیتے اور جب کھڑے ہوتے تو اس کو اٹھا لیتے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:933,TotalNo:5584


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
ادب کا بیان
باب
بچے کے ساتھ مہربانی اور اس کوبوسہ دینا اور گلے لگانا۔
حدیث نمبر
5584
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَکْرٍ أَنَّ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ أَخْبَرَهُ أَنَّ عَائِشَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدَّثَتْهُ قَالَتْ جَائَتْنِي امْرَأَةٌ مَعَهَا ابْنَتَانِ تَسْأَلُنِي فَلَمْ تَجِدْ عِنْدِي غَيْرَ تَمْرَةٍ وَاحِدَةٍ فَأَعْطَيْتُهَا فَقَسَمَتْهَا بَيْنَ ابْنَتَيْهَا ثُمَّ قَامَتْ فَخَرَجَتْ فَدَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَحَدَّثْتُهُ فَقَالَ مَنْ يَلِي مِنْ هَذِهِ الْبَنَاتِ شَيْئًا فَأَحْسَنَ إِلَيْهِنَّ کُنَّ لَهُ سِتْرًا مِنْ النَّارِ
ابوالیمان، شعیب، زہری، عبد ﷲ بن ابی بکر، عروہ بن زبیر، حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا زوجہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کا بیان ہے کہ ایک عورت اپنی دوبیٹیوں کو ساتھ لے کر میرے پاس کچھ مانگنے کے لئے آئی، اس کومیرے پاس ایک کھجور کے سوا کچھ نہ ملا، میں وہ اسے دے دی، اس نے اپنی بیٹیوں میں تقسیم کردی، پھر اٹھ کر چل دی، نبی صلی ﷲ علیہ وسلم تشریف لائے تو میں نے آپ سے بیان کیا تو آپ نے فرمایا جو شخص ان بچیوں کو کچھ بھی دے دے اور ان کے ساتھ احسان کرے تو یہ ان کے لئے جہنم کی آگ سے حجاب (کاذریعہ) ہوں گی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:932,TotalNo:5583


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
ادب کا بیان
باب
بچے کے ساتھ مہربانی اور اس کوبوسہ دینا اور گلے لگانا۔
حدیث نمبر
5583
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا مَهْدِيٌّ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي يَعْقُوبَ عَنْ ابْنِ أَبِي نُعْمٍ قَالَ کُنْتُ شَاهِدًا لِابْنِ عُمَرَ وَسَأَلَهُ رَجُلٌ عَنْ دَمِ الْبَعُوضِ فَقَالَ مِمَّنْ أَنْتَ فَقَالَ مِنْ أَهْلِ الْعِرَاقِ قَالَ انْظُرُوا إِلَی هَذَا يَسْأَلُنِي عَنْ دَمِ الْبَعُوضِ وَقَدْ قَتَلُوا ابْنَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَسَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ هُمَا رَيْحَانَتَايَ مِنْ الدُّنْيَا
موسی بن اسمعیل، مہدی، ابن ابی یعقوب، ابن ابی نعیم سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں ابن عمر رضی ﷲ عنہ کے پاس تھا کہ ان سے ایک شخص نے مچھر کے خون کے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا تو کہاں کا باشندہ ہے؟ اس نے کہا کہ عراق کا رہنے والا ہوں، ابن عمر نے فرمایا کہ اس آدمی کو دیکھو یہ مچھر کے خون کے متعلق پوچھتا ہے حالانکہ ان لوگوں نے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کے فرزند (یعنی حسین) کو قتل کیا اور میں نے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ یہ دونوں دنیا میں میرے دو پھول ہیں۔



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:931,TotalNo:5582


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
ادب کا بیان
باب
دوسرے کے بچے کو کھیلنے دینا اور اس کو بوسہ دینا یا اس سے ہنسی کرنا
حدیث نمبر
5582
حَدَّثَنَا حِبَّانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ خَالِدِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أُمِّ خَالِدٍ بِنْتِ خَالِدِ بْنِ سَعِيدٍ قَالَتْ أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَ أَبِي وَعَلَيَّ قَمِيصٌ أَصْفَرُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَنَهْ سَنَهْ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ وَهِيَ بِالْحَبَشِيَّةِ حَسَنَةٌ قَالَتْ فَذَهَبْتُ أَلْعَبُ بِخَاتَمِ النُّبُوَّةِ فَزَبَرَنِي أَبِي قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَعْهَا ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبْلِي وَأَخْلِقِي ثُمَّ أَبْلِي وَأَخْلِقِي ثُمَّ أَبْلِي وَأَخْلِقِي قَالَ عَبْدُ اللَّهِ فَبَقِيَتْ حَتَّی ذَکَرَ
حبان، عبد ﷲ ، خالد بن سعید، سعید، ام خالد بنت سعید کہتی ہیں کہ میں اپنے والد کے ساتھ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کی خدمت میں آئی اور میں ازار و قمیص پہنے ہوئے تھی، رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا سنہ سنہ (عبد ﷲ کا بیان ہے کہ سنہ حبشی زبان میں عمدہ چیز کو کہتے ہیں) ام خالد کا بیان ہے کہ میں خاتم نبوت سے کھیلنے لگی، میرے والد نے مجھے اٹھا لیا، رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا اسے کھیلنے دو، پھر رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے ابل واخلقی تین بار فرمایا یہ کپڑا پرانا ہو اور پھٹ جائے (مراد دیر تک رہے) عبد ﷲ کا بیان ہے کہ وہ کپڑا بہت دنوں تک رہا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:930,TotalNo:5581


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
ادب کا بیان
باب
اس شخص کا بیان جو حالت شرک میں صلہ رحمی کرے پھر وہ مسلمان ہوجائے۔
حدیث نمبر
5581
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ أَنَّ حَکِيمَ بْنَ حِزَامٍ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرَأَيْتَ أُمُورًا کُنْتُ أَتَحَنَّثُ بِهَا فِي الْجَاهِلِيَّةِ مِنْ صِلَةٍ وَعَتَاقَةٍ وَصَدَقَةٍ هَلْ لِي فِيهَا مِنْ أَجْرٍ قَالَ حَکِيمٌ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَسْلَمْتَ عَلَی مَا سَلَفَ مِنْ خَيْرٍ وَيُقَالُ أَيْضًا عَنْ أَبِي الْيَمَانِ أَتَحَنَّثُ وَقَالَ مَعْمَرٌ وَصَالِحٌ وَابْنُ الْمُسَافِرِ أَتَحَنَّثُ وَقَالَ ابْنُ إِسْحَاقَ التَّحَنُّثُ التَّبَرُّرُ وَتَابَعَهُمْ هِشَامٌ عَنْ أَبِيهِ
ابوالیمان، شعیب، زہری، عروہ بن زبیر، حکیم بن حزام سے مروی ہے کہ انہوں نے عرض کیا کہ یا رسول ﷲ ان کے متعلق کے متعلق ہمیں بتلائیں جو ہم زمانہ جاہلیت میں کرتے تھے، یعنی صلہ رحمی، آزادی، صدقہ وغیرہ کیا مجھے ان چیزوں کا اجر ملے گا؟ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تو ان بھلائیوں ہی کی وجہ سے تو مسلمان ہوا ہے جو پچھلے زمانہ میں تو کرچکا ہے، اور ابوالیمان سے بھی اتحنث کا لفظ منقول ہے اور معمر وصالح وابن مسافر نے اتحنث کالفظ روایت کیا ہے اور ابن اسحاق نے کہاتحنث کے معنی ہیں نیکی کرنا اور ہشام نے اپنے والد سے اس کی متابعت میں روایت نقل کی ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:929,TotalNo:5580


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
ادب کا بیان
باب
بدلہ دینے والا صلہ رحمی کرنے والا نہیں ہے
حدیث نمبر
5580
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْأَعْمَشِ وَالْحَسَنِ بْنِ عَمْرٍو وَفِطْرٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ سُفْيَانُ لَمْ يَرْفَعْهُ الْأَعْمَشُ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرَفَعَهُ حَسَنٌ وَفِطْرٌ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَيْسَ الْوَاصِلُ بِالْمُکَافِئِ وَلَکِنْ الْوَاصِلُ الَّذِي إِذَا قُطِعَتْ رَحِمُهُ وَصَلَهَا
محمد بن کثیر، سفیان، اعمش وحسن بن عمرو، فطر، مجاہد، عبد ﷲ بن عمرو، سفیان بیان کرتے ہیں کہ اعمش نے اس کو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم تک مرفوع نہیں کیا ہے اور حسن وفطر نے آپ صلی ﷲ علیہ وسلم سے اس کو مرفوعا بیان کیا ہے کہ آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بدلہ دینے والا صلہ رحمی کرنے والا نہیں بلکہ صلہ رحمی کرنے والا تو وہ شخص ہے جب اس سے ناطہ توڑا جائے تو وہ اس کو ملائے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:928,TotalNo:5579


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
ادب کا بیان
باب
رشتہ داری تھوڑی سی تری سے بھی ترہوجاتی ہے
حدیث نمبر
5579
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَبَّاسٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ أَنَّ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جِهَارًا غَيْرَ سِرٍّ يَقُولُ إِنَّ آلَ أَبِي قَالَ عَمْرٌو فِي کِتَابِ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ بَيَاضٌ لَيْسُوا بِأَوْلِيَائِي إِنَّمَا وَلِيِّيَ اللَّهُ وَصَالِحُ الْمُؤْمِنِينَ زَادَ عَنْبَسَةُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ عَنْ بَيَانٍ عَنْ قَيْسٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَکِنْ لَهُمْ رَحِمٌ أَبُلُّهَا بِبَلَاهَا يَعْنِي أَصِلُهَا بِصِلَتِهَا قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ بِبَلَاهَا کَذَا وَقَعَ وَبِبَلَالِهَا أَجْوَدُ وَأَصَحُّ وَبِبَلَاهَا لَا أَعْرِفُ لَهُ وَجْهًا
عمرو بن عباس، محمد بن جعفر، شعبہ، اسماعیل بن ابی خالد، قیس بن ابی حازم، عمرو بن العاص کہتے ہیں کہ میں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کو آہستہ سے نہیں (بلکہ) بلند آواز سے فرماتے ہوئے سنا کہ آل ابی (عمرو کا بیان ہے کہ محمد بن جعفر کی کتاب میں آپ ابی کے بعد جگہ چھوٹی ہوئی ہے) میرے دوست نہیں ہیں بلکہ میرے دوست تو ﷲ کے نیکو کار مومنین ہیں، عنبسہ بن عبدالواحد کے بیان سے انہوں نے قیس سے اور قیس نے عمرو بن عاص سے روایت کیا کہ میں نے جناب رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا لیکن ان کے ساتھ رشتہ داری ہے، اس لئے میں اس کو اس کے مطابق تری پہنچاتاہوں یعنی میں صلہ رحمی کرتاہوں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:927,TotalNo:5578


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
ادب کا بیان
باب
جو شخص صلہ رحمی کرتا ہے اللہ اس سے ملتا ہے
حدیث نمبر
5578
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ قَالَ أَخْبَرَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ أَبِي مُزَرِّدٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ رُومَانَ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الرَّحِمُ شِجْنَةٌ فَمَنْ وَصَلَهَا وَصَلْتُهُ وَمَنْ قَطَعَهَا قَطَعْتُهُ
سعید بن ابی مریم، سلیمان بن بلال، معاویہ بن ابی مزرد، یزید بن رومان، عروہ، حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا زوجہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کا بیان ہے کہ آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ رحم(رشتہ داری) رحمن سے ملی ہوئی شاخ ہے، جو شخص اس سے ملے میں اس سے ملتا ہوں اور جو شخص اس سے قطع تعلق کرے میں اس سے قطع تعلق کرتاہوں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:926,TotalNo:5577


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
ادب کا بیان
باب
جو شخص صلہ رحمی کرتا ہے اللہ اس سے ملتا ہے
حدیث نمبر
5577
حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ الرَّحِمَ شَجْنَةٌ مِنْ الرَّحْمَنِ فَقَالَ اللَّهُ مَنْ وَصَلَکِ وَصَلْتُهُ وَمَنْ قَطَعَکِ قَطَعْتُهُ
خالد بن مخلد، سلیمان، عبد ﷲ بن دینار، ابوصالح، ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ رحم (رشتہ داری) رحمن سے ملی ہوئی شاخ ہے، چناچہ خداوند تعالی نے فرمایا کہ جو تجھ سے ملے میں اس سے ملتاہوں اور جو تجھ سے قطع تعلق کرے میں اس سے قطع تعلق کرتا ہوں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:925,TotalNo:5576


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
ادب کا بیان
باب
جو شخص صلہ رحمی کرتا ہے اللہ اس سے ملتا ہے
حدیث نمبر
5576
حَدَّثَنِي بِشْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ أَبِي مُزَرِّدٍ قَالَ سَمِعْتُ عَمِّي سَعِيدَ بْنَ يَسَارٍ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ اللَّهَ خَلَقَ الْخَلْقَ حَتَّی إِذَا فَرَغَ مِنْ خَلْقِهِ قَالَتْ الرَّحِمُ هَذَا مَقَامُ الْعَائِذِ بِکَ مِنْ الْقَطِيعَةِ قَالَ نَعَمْ أَمَا تَرْضَيْنَ أَنْ أَصِلَ مَنْ وَصَلَکِ وَأَقْطَعَ مَنْ قَطَعَکِ قَالَتْ بَلَی يَا رَبِّ قَالَ فَهُوَ لَکِ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاقْرَئُوا إِنْ شِئْتُمْ فَهَلْ عَسَيْتُمْ إِنْ تَوَلَّيْتُمْ أَنْ تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ وَتُقَطِّعُوا أَرْحَامَکُمْ
بشر بن محمد، عبد ﷲ ، معاویہ بن ابی مزرد، سعید بن یسار، ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ کا بیان ہے کہ آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ﷲ تعالی نے ساری مخلوق کو پیدا کیا یہاں تک کہ جب پیدا کرنے سے فارغ ہوچکا تو رشتہ داری نے عرض کیا کہ یہ اس شخص کا مقام ہے جو قطع رحم سے تیری پناہ مانگے، ﷲ تعالی نے فرمایا کیا تجھے یہ پسند نہیں کہ میں اس سے ملوں جوتجھ ملے اور اس سے قطع تعلق کروں جو تجھ سے قطع تعلق کرے، رشتہ داری نے عرض کیا ہاں اے میرے پروردگار! خداوند تعالی نے فرمایا بس تجھے حاصل ہے، رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگرتم چاہو تو یہ آیت پڑھو﴿فَهَلْ عَسَيْتُمْ إِنْ تَوَلَّيْتُمْ أَنْ تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ وَتُقَطِّعُوا أَرْحَامَکُمْ﴾-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:924,TotalNo:5575


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
ادب کا بیان
باب
صلہ رحمی کی وجہ سے رزق میں کشادگی کا بیان
حدیث نمبر
5575
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ أَحَبَّ أَنْ يُبْسَطَ لَهُ فِي رِزْقِهِ وَيُنْسَأَ لَهُ فِي أَثَرِهِ فَلْيَصِلْ رَحِمَهُ
یحییٰ بن بکیر، لیث، عقیل، ابن شہاب، حضرت انس بن مالک رضی ﷲ عنہ کا بیان ہے کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جوشخص وسعت رزق اور درازی عمر کا خواہاں ہو تو اسے چاہیے کہ صلہ رحمی کرے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:923,TotalNo:5574


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
ادب کا بیان
باب
صلہ رحمی کی وجہ سے رزق میں کشادگی کا بیان
حدیث نمبر
5574
حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْنٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ سَرَّهُ أَنْ يُبْسَطَ لَهُ فِي رِزْقِهِ وَأَنْ يُنْسَأَ لَهُ فِي أَثَرِهِ فَلْيَصِلْ رَحِمَهُ
ابراہیم بن منذر، محمد بن معن، سعید بن ابوسعید، حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ کا بیان ہے کہ میں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ جس شخص کو یہ چاہت اہو کہ اس کے رزق میں وسعت ہو اور اس کی عمر دراز ہو تو اسے چاہیئے کہ وہ صلہ رحمی کرے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:922,TotalNo:5573


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
ادب کا بیان
باب
قطع رحمی کا گناہ
حدیث نمبر
5573
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ قَالَ إِنَّ جُبَيْرَ بْنَ مُطْعِمٍ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ قَاطِعٌ
یحییٰ بن بکیر، لیث، عقیل، ابن شہاب، محمدبن جبیر مطعم، جبیر بن مطعم کہتے ہیں کہ میں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ قطع رحمی کرنے والا جنت میں داخل نہ ہوگا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:921,TotalNo:5572


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
ادب کا بیان
باب
صلہ رحمی کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر
5572
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ أَخْبَرَنِي ابْنُ عُثْمَانَ قَالَ سَمِعْتُ مُوسَی بْنَ طَلْحَةَ عَنْ أَبِي أَيُّوبَ قَالَ قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَخْبِرْنِي بِعَمَلٍ يُدْخِلُنِي الْجَنَّةَ و حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرٍ حَدَّثَنَا بَهْزُ بْنُ أَسَدٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا ابْنُ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ وَأَبُوهُ عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُمَا سَمِعَا مُوسَی بْنَ طَلْحَةَ عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَجُلًا قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَخْبِرْنِي بِعَمَلٍ يُدْخِلُنِي الْجَنَّةَ فَقَالَ الْقَوْمُ مَا لَهُ مَا لَهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرَبٌ مَا لَهُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَعْبُدُ اللَّهَ لَا تُشْرِکُ بِهِ شَيْئًا وَتُقِيمُ الصَّلَاةَ وَتُؤْتِي الزَّکَاةَ وَتَصِلُ الرَّحِمَ ذَرْهَا قَالَ کَأَنَّهُ کَانَ عَلَی رَاحِلَتِهِ
ابوالولید، شعبہ، ابن عثمان، موسی بن حنظلہ، ابوایوب کہتے ہیں کہ کسی نے عرض کیا یا رسول ﷲ! مجھے ایسا عمل بتلائیے جو مجھے جنت میں داخل کردے، مجھ سے عبدالرحمن نے بیان کیا کہ ہم سے بہز نے انہوں نے شعبہ سے اور شعبہ نے ابن عثمان بن عبد ﷲ بن موہب اور عثمان بن عبد ﷲ سے ان دونوں نے موسی بن طلحہ سے سنا، انہوں نے حضرت ابوایوب انصاری رضی ﷲ عنہ سے روایت کیا کہ ایک شخص نے عرض کیا یا رسول ﷲ! مجھے ایساعمل بتلائیے جو مجھے جنت میں داخل کردے، لوگوں نے کہا،کیا؟ کیا؟ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس کو ایک ضرورت ہے، پھر اس سے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تو ﷲ کی عبادت کر اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کر، اور نماز پڑھ اور زکوۃ دے اور صلہ رحمی کر، اب سواری کو چھوڑ دے، راوی کا بیان کہ گویا وہ سواری پر تھا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:920,TotalNo:5571


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
ادب کا بیان
باب
مشرک بھائی کے ساتھ صلہ رحمی کرنے کا بیان
حدیث نمبر
5571
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولُ رَأَی عُمَرُ حُلَّةَ سِيَرَائَ تُبَاعُ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ابْتَعْ هَذِهِ وَالْبَسْهَا يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَإِذَا جَائَکَ الْوُفُودُ قَالَ إِنَّمَا يَلْبَسُ هَذِهِ مَنْ لَا خَلَاقَ لَهُ فَأُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْهَا بِحُلَلٍ فَأَرْسَلَ إِلَی عُمَرَ بِحُلَّةٍ فَقَالَ کَيْفَ أَلْبَسُهَا وَقَدْ قُلْتَ فِيهَا مَا قُلْتَ قَالَ إِنِّي لَمْ أُعْطِکَهَا لِتَلْبَسَهَا وَلَکِنْ تَبِيعُهَا أَوْ تَکْسُوهَا فَأَرْسَلَ بِهَا عُمَرُ إِلَی أَخٍ لَهُ مِنْ أَهْلِ مَکَّةَ قَبْلَ أَنْ يُسْلِمَ
موسی بن اسماعیل، عبدالعزیز بن مسلم، عبد ﷲ بن دینار، ابن عمر رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر رضی ﷲ عنہ نے ایک ریشمی حلہ فروخت ہوتے ہوئے دیکھا تو کہا یا رسول ﷲ! آپ اسے خرید لیں اور جمعہ کے وفد کے آنے دن پہنیں، آپ نے فرمایا اس کو وہی پہنتا ہے جس کا آخرت میں کوئی حصہ نہ ہو، ایک بار نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کے پاس چند حلے آئے تو آپ نے ایک حضرت عمر کو بھیج دیا، حضرت عمر نے عرض کیا کہ میں اسے کیونکر پہنوں جب آپ اس کے بارے میں یہ فرماچکے ہیں، آپ نے فرمایا کہ میں نے تمہیں پہننے کے لئے نہیں دیا بلکہ اس کو یا تو بیچ دو یا کسی کو پہنادو، تو حضرت عمر رضی ﷲ عنہ نے اپنے ایک بھائی کو جو اہل مکہ میں سے تھے اور ابھی اسلام نہ لائے تھے، بیج دیا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:919,TotalNo:5570


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
عورت کا اپنی ماں سے حسن سلوک کرنے کا بیان، جب کہ اس کا شوہر بھی ہو۔
حدیث نمبر
5570
حَدَّثَنَا يَحْيَی حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ أَبَا سُفْيَانَ أَخْبَرَهُ أَنَّ هِرَقْلَ أَرْسَلَ إِلَيْهِ فَقَالَ يَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُنَا بِالصَّلَاةِ وَالصَّدَقَةِ وَالْعَفَافِ وَالصِّلَةِ
یحییٰ، لیث، عقیل، ابن شہاب، عبید ﷲ بن عبد ﷲ ، عبد ﷲ بن عباس رضی ﷲ عنہ سے مروی ہے کہ ان سے ابوسفیان نے بیان کیا کہ ہرقل نے بلاوا بھیجا اور رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے کہا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم ہمیں نماز، صدقہ، پاکدامنی اور صلہ رحمی کا حکم دیتے ہیں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:918,TotalNo:5569


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
ادب کا بیان
باب
مشرک باپ سے صلہ رحمی کا بیان
حدیث نمبر
5569
حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ أَخْبَرَنِي أَبِي أَخْبَرَتْنِي أَسْمَائُ بِنْتُ أَبِي بَکْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَتْ أَتَتْنِي أُمِّي رَاغِبَةً فِي عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آصِلُهَا قَالَ نَعَمْ قَالَ ابْنُ عُيَيْنَةَ فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَی فِيهَا لَا يَنْهَاکُمْ اللَّهُ عَنْ الَّذِينَ لَمْ يُقَاتِلُوکُمْ فِي الدِّينِ
حمیدی، سفیان، ہشام بن عروہ، عروہ، اسماء بنت ابی بکر رضی ﷲ عنہا کہتی ہیں کہ میرے پاس میری ماں جو مسلمان نہیں ہوئی تھی، نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کے زمانہ میں آئی تو میں نے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم سے پوچھا کیا میں اس سے صلہ رحمی کروں؟ آپ نے فرمایا ہاں، ابن عیینہ کا بیان ہے کہ ﷲ نے انہی کے بارے میں یہ آیت نازل فرمائی، ﴿ لَا يَنْهَاکُمْ اللَّهُ ﴾ الخ یعنی ﷲ تعالی تم کو ان لوگوں کے ساتھ صلہ رحمی کرنے سے منع نہیں کرتا، جوتم سے دین میں جنگ نہیں کرتے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:917,TotalNo:5568


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
ادب کا بیان
باب
والدین کی نافرمانی گناہ کبیرہ ہے
حدیث نمبر
5568
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَکْرٍ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ ذَکَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْکَبَائِرَ أَوْ سُئِلَ عَنْ الْکَبَائِرِ فَقَالَ الشِّرْکُ بِاللَّهِ وَقَتْلُ النَّفْسِ وَعُقُوقُ الْوَالِدَيْنِ فَقَالَ أَلَا أُنَبِّئُکُمْ بِأَکْبَرِ الْکَبَائِرِ قَالَ قَوْلُ الزُّورِ أَوْ قَالَ شَهَادَةُ الزُّورِ قَالَ شُعْبَةُ وَأَکْثَرُ ظَنِّي أَنَّهُ قَالَ شَهَادَةُ الزُّورِ
محمد بن ولید، محمد بن جعفر، شعبہ، عبید ﷲ بن ابی بکر، حضرت انس بن مالک رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے کبیرہ گناہوں کاذکر فرمایا، یا آپ سے کبیرہ گناہوں کے متعلق پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا کہ ﷲ تعالی کے ساتھ شریک کرنا، کسی جان کا (ناحق) قتل کرنا، والدین کی نافرمانانی کرنا، پھر فرمایا کیا میں تمہیں سب سے بڑا گناہ نہ بتاؤوں اور فرمایا کہ جھوٹ بولنا یاجھوٹی گواہی دینا، شعبہ نے کہا کہ میرا غالب گمان یہ ہے کہ آپ نے جھوٹی گواہی فرمایا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:916,TotalNo:5567


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
ادب کا بیان
باب
والدین کی نافرمانی گناہ کبیرہ ہے
حدیث نمبر
5567
حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ حَدَّثَنَا خَالِدٌ الْوَاسِطِيُّ عَنْ الْجُرَيْرِيِّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَکْرَةَ عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَلَا أُنَبِّئُکُمْ بِأَکْبَرِ الْکَبَائِرِ قُلْنَا بَلَی يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ الْإِشْرَاکُ بِاللَّهِ وَعُقُوقُ الْوَالِدَيْنِ وَکَانَ مُتَّکِئًا فَجَلَسَ فَقَالَ أَلَا وَقَوْلُ الزُّورِ وَشَهَادَةُ الزُّورِ أَلَا وَقَوْلُ الزُّورِ وَشَهَادَةُ الزُّورِ فَمَا زَالَ يَقُولُهَا حَتَّی قُلْتُ لَا يَسْکُتُ
اسحق، خالد واسطی، جریری، عبدالرحمن بن ابی بکرہ، ابوبکر رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کیا میں تمہیں سب سے بڑا گناہ نہ بتاؤوں؟ ہم لوگوں نے عرض کیا کہ ہاں یا رسول ﷲ! آپ نے فرمایا کہ ﷲ کے ساتھ شریک کرنا اور والدین کی نافرمانی کرنا، اس وقت آپ تکیہ لگائے ہوئے بیٹھے تھے، پھر (سیدھے ہو) بیٹھ گئے اور فرمایا سن لو جھوٹ بولنا اور جھوٹی گواہی دینا، سن لو! جھوٹ بولنا اور جھوٹی گواہی دینا، آپ اسی طرح (بار بار) فرماتے رہے یہاں تک کہ ہم نے کہا کہ آپ خاموش نہ ہوں گے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:915,TotalNo:5566


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
ادب کا بیان
باب
والدین کی نافرمانی گناہ کبیرہ ہے
حدیث نمبر
5566
حَدَّثَنَا سَعْدُ بْنُ حَفْصٍ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ الْمُسَيَّبِ عَنْ وَرَّادٍ عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ اللَّهَ حَرَّمَ عَلَيْکُمْ عُقُوقَ الْأُمَّهَاتِ وَمَنْعًا وَهَاتِ وَوَأْدَ الْبَنَاتِ وَکَرِهَ لَکُمْ قِيلَ وَقَالَ وَکَثْرَةَ السُّؤَالِ وَإِضَاعَةَ الْمَالِ
سعد بن حفص، شیبان، منصور، مسیب، وراد، مغیرہ بن شعبہ رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ﷲ نے تم پر ماؤوں کی نافرمانی اور حقداروں حق نہ دینا اور بیٹیوں کو زندہ درگور کرنا حرام کیا ہے اور تمہارے لیے قیل وقال اور سوال کی زیادتی اور مال کے ضائع کرنے کو مکروہ سمجھاہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:914,TotalNo:5565


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
ادب کا بیان
باب
اس کی دعا قبول ہونے کا بیان جو اپنے والدین سے حسن سلوک کرے۔
حدیث نمبر
5565
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُقْبَةَ قَالَ أَخْبَرَنِي نَافِعٌ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ بَيْنَمَا ثَلَاثَةُ نَفَرٍ يَتَمَاشَوْنَ أَخَذَهُمْ الْمَطَرُ فَمَالُوا إِلَی غَارٍ فِي الْجَبَلِ فَانْحَطَّتْ عَلَی فَمِ غَارِهِمْ صَخْرَةٌ مِنْ الْجَبَلِ فَأَطْبَقَتْ عَلَيْهِمْ فَقَالَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ انْظُرُوا أَعْمَالًا عَمِلْتُمُوهَا لِلَّهِ صَالِحَةً فَادْعُوا اللَّهَ بِهَا لَعَلَّهُ يَفْرُجُهَا فَقَالَ أَحَدُهُمْ اللَّهُمَّ إِنَّهُ کَانَ لِي وَالِدَانِ شَيْخَانِ کَبِيرَانِ وَلِي صِبْيَةٌ صِغَارٌ کُنْتُ أَرْعَی عَلَيْهِمْ فَإِذَا رُحْتُ عَلَيْهِمْ فَحَلَبْتُ بَدَأْتُ بِوَالِدَيَّ أَسْقِيهِمَا قَبْلَ وَلَدِي وَإِنَّهُ نَائَ بِيَ الشَّجَرُ فَمَا أَتَيْتُ حَتَّی أَمْسَيْتُ فَوَجَدْتُهُمَا قَدْ نَامَا فَحَلَبْتُ کَمَا کُنْتُ أَحْلُبُ فَجِئْتُ بِالْحِلَابِ فَقُمْتُ عِنْدَ رُئُوسِهِمَا أَکْرَهُ أَنْ أُوقِظَهُمَا مِنْ نَوْمِهِمَا وَأَکْرَهُ أَنْ أَبْدَأَ بِالصِّبْيَةِ قَبْلَهُمَا وَالصِّبْيَةُ يَتَضَاغَوْنَ عِنْدَ قَدَمَيَّ فَلَمْ يَزَلْ ذَلِکَ دَأْبِي وَدَأْبَهُمْ حَتَّی طَلَعَ الْفَجْرُ فَإِنْ کُنْتَ تَعْلَمُ أَنِّي فَعَلْتُ ذَلِکَ ابْتِغَائَ وَجْهِکَ فَافْرُجْ لَنَا فُرْجَةً نَرَی مِنْهَا السَّمَائَ فَفَرَجَ اللَّهُ لَهُمْ فُرْجَةً حَتَّی يَرَوْنَ مِنْهَا السَّمَائَ وَقَالَ الثَّانِي اللَّهُمَّ إِنَّهُ کَانَتْ لِي ابْنَةُ عَمٍّ أُحِبُّهَا کَأَشَدِّ مَا يُحِبُّ الرِّجَالُ النِّسَائَ فَطَلَبْتُ إِلَيْهَا نَفْسَهَا فَأَبَتْ حَتَّی آتِيَهَا بِمِائَةِ دِينَارٍ فَسَعَيْتُ حَتَّی جَمَعْتُ مِائَةَ دِينَارٍ فَلَقِيتُهَا بِهَا فَلَمَّا قَعَدْتُ بَيْنَ رِجْلَيْهَا قَالَتْ يَا عَبْدَ اللَّهِ اتَّقِ اللَّهَ وَلَا تَفْتَحْ الْخَاتَمَ فَقُمْتُ عَنْهَا اللَّهُمَّ فَإِنْ کُنْتَ تَعْلَمُ أَنِّي قَدْ فَعَلْتُ ذَلِکَ ابْتِغَائَ وَجْهِکَ فَافْرُجْ لَنَا مِنْهَا فَفَرَجَ لَهُمْ فُرْجَةً وَقَالَ الْآخَرُ اللَّهُمَّ إِنِّي کُنْتُ اسْتَأْجَرْتُ أَجِيرًا بِفَرَقِ أَرُزٍّ فَلَمَّا قَضَی عَمَلَهُ قَالَ أَعْطِنِي حَقِّي فَعَرَضْتُ عَلَيْهِ حَقَّهُ فَتَرَکَهُ وَرَغِبَ عَنْهُ فَلَمْ أَزَلْ أَزْرَعُهُ حَتَّی جَمَعْتُ مِنْهُ بَقَرًا وَرَاعِيَهَا فَجَائَنِي فَقَالَ اتَّقِ اللَّهَ وَلَا تَظْلِمْنِي وَأَعْطِنِي حَقِّي فَقُلْتُ اذْهَبْ إِلَی ذَلِکَ الْبَقَرِ وَرَاعِيهَا فَقَالَ اتَّقِ اللَّهَ وَلَا تَهْزَأْ بِي فَقُلْتُ إِنِّي لَا أَهْزَأُ بِکَ فَخُذْ ذَلِکَ الْبَقَرَ وَرَاعِيَهَا فَأَخَذَهُ فَانْطَلَقَ بِهَا فَإِنْ کُنْتَ تَعْلَمُ أَنِّي فَعَلْتُ ذَلِکَ ابْتِغَائَ وَجْهِکَ فَافْرُجْ مَا بَقِيَ فَفَرَجَ اللَّهُ عَنْهُمْ
سعید بن ابی مریم، اسماعیل بن ابراہیم بن عقبہ، نافع، ابن عمر رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تین آدمی چلے جارہے تھے کہ ان کو بارش نے آ گھیرا، تو وہ پہاڑکے ایک غار میں پناہ کے لئے گئے، ان کی غار کے دہانے پرایک چٹان آ گری، جس سے اس کامنہ بند ہوگیا، تو وہ ایک دوسرے سے کہنے لگے کہ تم لوگ اپنے اپنے نیک کاموں پر غور کرو جو تم نے ﷲ کے لئے کئے ہوں، اور اس کے واسطہ سے ﷲ تعالی سے دعا کرو، امیدہے کہ ﷲ اس چٹان کو ہٹادے گا، ان میں سے ایک نے کہا یا ﷲ میرے ماں باپ بوڑھے تھے اور میرے چھوٹے چھوٹے بچے بھی تھے، میں ان کے لئے جانور چراتا تھا، جب شام کو واپس آتا تو ان جانوروں کو دوہتا اور اپنے بچوں سے پہلے اپنے والدین کو پینے کو دیتا، ایک دن جنگل میں دورتک چرانے کو لے گیا، واپسی میں شام ہو گئی، جب آیا تو وہ دونوں سوچکے تھے، میں نے حسب دستور جانوروں کو دوہا اور دودھ لے کر آیا اور ان کے سرہانے کھڑا ہوگیا، میں نے ناپسند سمجھا کہ انہیں نیند سے بیدا کروں اور یہ بھی برا معلوم ہوا کہ میں پہلے اپنے بچوں کو دوں، حالانکہ بچے میرے قدموں کے پاس آکر چیخ رہے تھے، طلوع فجر تک میرا اور میرے بچوں کا یہی حال رہا، اگر تو جانتا ہے کہ میں نے یہ صرف تیری رضا کی خاطر کیا ہے تو یہ چٹان تھوڑی سے ہٹادے، تاکہ آسمان نظر آ سکے، تو ﷲ تعالی نے اس چٹان کو تھوڑا ساہٹا دیا، یہاں تک کہ آسمان نظر آنے لگا، اور دوسرے آدمی نے کہایا ﷲ میری ایک چچا زاد بہن تھی، میں اسے بہت چاہتا تھا، جتنا کہ مرد عورتوں سے محبت کرتے ہیں، میں نے اس کی جان اس سے طلب کی، (یعنی وہ اپنے آپ کو میرے حوالے کردے) لیکن اس نے انکار کیا، یہاں تک کہ میں اس کے پاس سودینار لے کر آؤ، چناچہ میں نے محنت کی یہاں تک کہ سو دینار ہو گئے، تو میں انہیں لے اس کے پاس آیا، جب میں اس کی دونوں ٹانگوں کے درمیان بیٹھا تو اس نے کہا کہ اے خدا کے بندے خدا سے ڈر اور مہر (سیل) کو نہ کھول، یہ سن کر میں کھڑاہو گیا، یا ﷲ اگر تو جانتا ہے کہ میں نے یہ صرف تیری خوشی کی خاطر کیا ہے، تو ہم سے اس چٹان کو ہٹادے، تو ﷲ تعالی نے اس چٹان کو تھوڑا سا سرکا دیا، تیسرے آدمی نے کہای ﷲ میں نے ایک فرق چاول پر ایک مزدور کام پر لگایا، جب وہ کام پورا کرچکا تو اس نے کہا کہ میرا حق دے دو، میں نے اس کی مزدوری دے دی، لیکن اس نے اپنی مزدوری چھوڑدی اور لینے سے انکار کردیا، میں اس کو مسلسل کاشت کیا یہاں تک کہ میں نے مویشی اور چرواہا اکٹھا کیا (یعنی بڑھتے بڑھتے بہت سے مویشی ہوگئے اور اس کے لئے ایک چرواہابھی رکھ لیا) وہ میرے پاس آیا اور کہا کہ ﷲ سے ڈرو اور مجھ پہ ظلم نہ کرو اور مجھے میراحق دے دو، میں نے کہا ان مویشیوں اور چرواہے کے پاس جا (اور ان سب کو لے جا) اس نے کہا ﷲ سے ڈراور میرے ساتھ مذاق نہ کر، میں نے کہا میں تجھ سے مذاق نہیں کر رہاہوں، یہ جانور اور چرواہا لے جا، چناچہ اس نے لے لیا اور چلاگیا اس لئے اگرتوجانتا ہے کہ یہ میں نے صرف تیری رضا کی خاطر کیا ہے تو باقی حصہ بھی دورکردے، چناچہ ﷲ تعالی نے اس کو بھی سرکا دیا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:913,TotalNo:5564


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
ادب کا بیان
باب
کوئی شخص اپنے والدین کو گالی نہ دے
حدیث نمبر
5564
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ مِنْ أَکْبَرِ الْکَبَائِرِ أَنْ يَلْعَنَ الرَّجُلُ وَالِدَيْهِ قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَکَيْفَ يَلْعَنُ الرَّجُلُ وَالِدَيْهِ قَالَ يَسُبُّ الرَّجُلُ أَبَا الرَّجُلِ فَيَسُبُّ أَبَاهُ وَيَسُبُّ أُمَّهُ
احمدبن یونس، ابراہیم بن سعد، سعد، حمیدبن عبدالرحمن، عبد ﷲ بن عمرو رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول ﷲ نے فرمایا کہ سب سے بڑا گناہ یہ ہے کہ کوئی شخص اپنے والدین پرلعنت کرے، کسی نے عرض کیا یا رسول ﷲ! آدمی اپنے ماں باپ پر کس طرح لعنت کرسکتا ہے، آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ایک آدمی دوسرے کے باپ کو گالی دے تو وہ اس کے ماں اور باپ کو گالی دے گا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:912,TotalNo:5563


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
ادب کا بیان
باب
والدین کی اجازت سے میدان جہاد میں جانے کا بیان
حدیث نمبر
5563
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ سُفْيَانَ وَشُعْبَةَ قَالَا حَدَّثَنَا حَبِيبٌ قَالَ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ حَبِيبٍ عَنْ أَبِي الْعَبَّاسِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ قَالَ رَجُلٌ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُجَاهِدُ قَالَ لَکَ أَبَوَانِ قَالَ نَعَمْ قَالَ فَفِيهِمَا فَجَاهِدْ
مسدد، یحی، سفیان، شعبہ، حبیب، ح، محمدبن کثیر، سفیان، حبیب، ابوالعباس، عبد ﷲ بن عمرو رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ ایک شخص نے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا کیا میں جہاد کروں، آپ نے پوچھا کہ تیرے والدین ہیں، اس نے جواب دیا ہاں! آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تو ان دونوں میں جہاد کر (یعنی خدمت کر) -



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:911,TotalNo:5562


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
ادب کا بیان
باب
حسن سلوک کا سب سے زیادہ مستحق کون ہے
حدیث نمبر
5562
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ بْنِ شُبْرُمَةَ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ جَائَ رَجُلٌ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَنْ أَحَقُّ النَّاسِ بِحُسْنِ صَحَابَتِي قَالَ أُمُّکَ قَالَ ثُمَّ مَنْ قَالَ ثُمَّ أُمُّکَ قَالَ ثُمَّ مَنْ قَالَ ثُمَّ أُمُّکَ قَالَ ثُمَّ مَنْ قَالَ ثُمَّ أَبُوکَ وَقَالَ ابْنُ شُبْرُمَةَ
قتیبہ بن سعیدجریر، عمارہ بن قعقاع بن شبرمہ، ابوزرعہ، حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ ایک شخص رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوا اور عرض کیایارسول ﷲ میرے حسن سلوک کا کون زیادہ مستحق ہے، آپ نے فرمایاتیری ماں، عرض کیاپھر کون؟ آپ نے فرمایاتیری ماں، پوچھا پھرکون؟ آپ نے فرمایاتیری ماں پوچھا پھر کون؟ آپ نے فرمایا تیرا باپ- اور ابن شبرمہ اور  یحیی بن ابوب نے بیان کیا کہ ابوزرعہ نے ہم سے اسی طرح روایت کی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:910,TotalNo:5561


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
ادب کا بیان
باب
اللہ تعالی کا فرمان کہ ہم نے انسان کو والدین کے متعلق نصیحت کی
حدیث نمبر
5561
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ الْوَلِيدُ بْنُ عَيْزَارٍ أَخْبَرَنِي قَالَ سَمِعْتُ أَبَا عَمْرٍو الشَّيْبَانِيَّ يَقُولُ أَخْبَرَنَا صَاحِبُ هَذِهِ الدَّارِ وَأَوْمَأَ بِيَدِهِ إِلَی دَارِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ سَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّ الْعَمَلِ أَحَبُّ إِلَی اللَّهِ قَالَ الصَّلَاةُ عَلَی وَقْتِهَا قَالَ ثُمَّ أَيٌّ قَالَ بِرُّ الْوَالِدَيْنِ قَالَ ثُمَّ أَيٌّ قَالَ الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي بِهِنَّ وَلَوْ اسْتَزَدْتُهُ لَزَادَنِي
ابوالولید، شعبہ، ولیدبن عیزار، ابوعمروشیبانی نے عبد ﷲ کے گھر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس گھر کے مالک نے مجھ سے بیان کیا کہ میں نے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا کہ کونساعمل ﷲ کے نزدیک زیادہ محبوب ہے، آپ نے فرمایا نماز اپنے وقت پر پڑھنی، پوچھا پھرکونسا؟ آپ نے فرمایا ﷲ کی راہ میں جہادکرنا، انہوں نے بیان کیا کہ مجھ سے ان سب کو بیان کیا اگر میں آپ سے اور زیادہ دریافت کرتا تو اور بھی بیان کرتے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:909,TotalNo:5560


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
چت لیٹنے اور ایک پاؤں کو دوسرے پاؤں پر رکھنے کا بیان۔
حدیث نمبر
5560
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ شِهَابٍ عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ عَنْ عَمِّهِ أَنَّهُ أَبْصَرَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَضْطَجِعُ فِي الْمَسْجِدِ رَافِعًا إِحْدَی رِجْلَيْهِ عَلَی الْأُخْرَی
احمد بن یونس، ابراہیم بن سعد، ابن شہاب، عباد بن تمیم اپنے چچا سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کو مسجد میں لیٹے ہوئے دیکھا (اس حال میں) آپ اپنے ایک پاؤں کو دوسرے پاؤں پر رکھے ہوئے تھے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:908,TotalNo:5559


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
سواری پر عورت کا مرد کے پیچھے بیٹھنا۔
حدیث نمبر
5559
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَبَّاحٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ عَبَّادٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ أَخْبَرَنِي يَحْيَی بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أَقْبَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ خَيْبَرَ وَإِنِّي لَرَدِيفُ أَبِي طَلْحَةَ وَهُوَ يَسِيرُ وَبَعْضُ نِسَائِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَدِيفُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ عَثَرَتْ النَّاقَةُ فَقُلْتُ الْمَرْأَةَ فَنَزَلْتُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّهَا أُمُّکُمْ فَشَدَدْتُ الرَّحْلَ وَرَکِبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا دَنَا أَوْ رَأَی الْمَدِينَةَ قَالَ آيِبُونَ تَائِبُونَ عَابِدُونَ لِرَبِّنَا حَامِدُونَ
حسن بن محمد بن صباح، یحییٰ بن عباد، شعبہ، یحییٰ بن ابی اسحاق، انس بن مالک رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں کہ ہم لوگ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کے ساتھ خیبر سے واپس ہورہے تھے اور میں ابوطلحہ کے پیچھے بیٹھا تھا اور رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کی ایک بیوی آپ کے پیچھے بیٹھی ہوئی تھی، اچانک اونٹنی پھسل گئی اور میں نے کہا عورت! عورت! اور سواری سے اتر پڑا، رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا یہ تمہاری ماں ہے، پھر میں نے سواری کو اٹھایا اور رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم اس پر سوار ہوئے، جب آپ مدینہ کے قریب پہنچے یایہ بیان کیا کہ جب مدینہ شریف کو دیکھا تو فرمایا  آيِبُونَ تَائِبُونَ عَابِدُونَ لِرَبِّنَا حَامِدُونَ، لوٹنے والے ہیں، توبہ کرنے والے ہیں، عبادت کرنے والے ہیں، اپنے رب کی حمد کرنے والے ہیں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:907,TotalNo:5558


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
آدمی کا کسی دوسرے کو اپنےپیچھے بٹھانے کا بیان
حدیث نمبر
5558
حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ بَيْنَا أَنَا رَدِيفُ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْسَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ إِلَّا أَخِرَةُ الرَّحْلِ فَقَالَ يَا مُعَاذُ بْنَ جَبَلٍ قُلْتُ لَبَّيْکَ رَسُولَ اللَّهِ وَسَعْدَيْکَ ثُمَّ سَارَ سَاعَةً ثُمَّ قَالَ يَا مُعَاذُ قُلْتُ لَبَّيْکَ رَسُولَ اللَّهِ وَسَعْدَيْکَ ثُمَّ سَارَ سَاعَةً ثُمَّ قَالَ يَا مُعَاذُ قُلْتُ لَبَّيْکَ رَسُولَ اللَّهِ وَسَعْدَيْکَ قَالَ هَلْ تَدْرِي مَا حَقُّ اللَّهِ عَلَی عِبَادِهِ قُلْتُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ قَالَ حَقُّ اللَّهِ عَلَی عِبَادِهِ أَنْ يَعْبُدُوهُ وَلَا يُشْرِکُوا بِهِ شَيْئًا ثُمَّ سَارَ سَاعَةً ثُمَّ قَالَ يَا مُعَاذُ بْنَ جَبَلٍ قُلْتُ لَبَّيْکَ رَسُولَ اللَّهِ وَسَعْدَيْکَ فَقَالَ هَلْ تَدْرِي مَا حَقُّ الْعِبَادِ عَلَی اللَّهِ إِذَا فَعَلُوهُ قُلْتُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ قَالَ حَقُّ الْعِبَادِ عَلَی اللَّهِ أَنْ لَا يُعَذِّبَهُمْ
ہدبہ بن خالد، ہمام، قتادہ، انس بن مالک، معاذ بن جبل رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کے پیچھے سوار تھا میرے اور آپ کے درمیان پالان کے ڈنڈے کے سوا کوئی چیز حائل نہ تھی، آپ نے فرمایا اے معاذ! میں نے عرض کیا لَبَّيْکَ رَسُولَ اللَّهِ وَسَعْدَيْکَ، پھر تھوڑی دیر چلے اور فرمایا اے معاذ! میں نے کہا لَبَّيْکَ رَسُولَ اللَّهِ وَسَعْدَيْکَ، پھر تھوڑی دیر چلے اور فرمایا اے معاذ! میں نے کہا لَبَّيْکَ رَسُولَ اللَّهِ وَسَعْدَيْکَ، آپ نے فرمایا جانتے ہو کہ ﷲ کا اپنے بندے پر کیاحق ہے، میں نے کہا ﷲ اور اس کے رسول زیاد جانتے ہیں، آپ نے فرمایا کہ ﷲ کا حق بندے پر یہ ہے کہ اس کی عبادت کرے اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرے، پھر تھوڑی دیر چلے اور فرمایا اے معاذ بن جبل! میں نے عرض کیا لَبَّيْکَ رَسُولَ اللَّهِ وَسَعْدَيْکَ، آپ نے فرمایا تم جانتے ہو کہ بندے کا حق ﷲ پر کیا ہے، جب وہ یہ کام کریں، میں نے کہا ﷲ اور اس کے رسول زیادہ جانتے ہیں، آپ نے فرمایا بندے کا حق ﷲ پر یہ ہے کہ وہ ان کو عذاب نہ دے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:906,TotalNo:5557


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
سواری کے مالک کا کسی کواپنےعلاوہ کسی اور کو آگے بٹھانا۔
حدیث نمبر
5557
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ ذُکِرَ شَرُّ الثَّلَاثَةِ عِنْدَ عِکْرِمَةَ فَقَالَ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ أَتَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ حَمَلَ قُثَمَ بَيْنَ يَدَيْهِ وَالْفَضْلَ خَلْفَهُ أَوْ قُثَمَ خَلْفَهُ وَالْفَضْلَ بَيْنَ يَدَيْهِ فَأَيُّهُمْ شَرٌّ أَوْ أَيُّهُمْ اخَيْرٌ
محمد بن بشار، عبدالوہاب، ایوب کہتے ہیں کہ عکرمہ کے پاس کسی نے کہا کہ تین آدمیوں کا (سواری) بیٹھنا بدترین بات ہے تو ابن عباس رضی ﷲ عنہ نے کہا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے اپنے آگے قثم کو اور فضل کو اپنے پیچھے یا قسم کو اپنے پیچھے اور فضل کو اپنے آگے سوار کرلیا تھا، تو ان میں سے کون اچھاہے اور کون براہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:905,TotalNo:5556


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
سواری پر تین آدمیوں کے بیٹھنے کا بیان
حدیث نمبر
5556
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ لَمَّا قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَکَّةَ اسْتَقْبَلَهُ أُغَيْلِمَةُ بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ فَحَمَلَ وَاحِدًا بَيْنَ يَدَيْهِ وَالْآخَرَ خَلْفَهُ
مسدد، یزید بن زریع، خالد، عکرمہ، حضرت ابن عباس رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں کہ جب رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم مکہ تشریف لائے تو بنی عبدالمطلب کے نوعمر لڑکے آپ کے استقبال کو نکلے تو ایک کو آپ نے اپنے آگے اور دوسرے کو اپنے پیچھے بٹھالیا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:904,TotalNo:5555


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
سواری پر کسی کے پیچھے بیٹھنے کا بیان
حدیث نمبر
5555
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا أَبُو صَفْوَانَ عَنْ يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَکِبَ عَلَی حِمَارٍ عَلَی إِکَافٍ عَلَيْهِ قَطِيفَةٌ فَدَکِيَّةٌ وَأَرْدَفَ أُسَامَةَ وَرَائَهُ
قتیبہ، ابوصفوان، یونس بن یزید، ابن شہاب، عروہ، حضرت اسامہ بن زید رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم ایک گدھے پر سوار ہوئے اور اس پر فدک کی بنی ہوئی چادر تھی اور اپنے پیچھے اسامہ کو بٹھایا تھا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:903,TotalNo:5554


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
جوشخص کسی چیز کی تصویر بنائے گا تو اسے قیامت کے دن تکلیف دی جائے گی۔
حدیث نمبر
5554
حَدَّثَنَا عَيَّاشُ بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ سَمِعْتُ النَّضْرَ بْنَ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ يُحَدِّثُ قَتَادَةَ قَالَ کُنْتُ عِنْدَ ابْنِ عَبَّاسٍ وَهُمْ يَسْأَلُونَهُ وَلَا يَذْکُرُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّی سُئِلَ فَقَالَ سَمِعْتُ مُحَمَّدًا صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ صَوَّرَ صُورَةً فِي الدُّنْيَا کُلِّفَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَنْ يَنْفُخَ فِيهَا الرُّوحَ وَلَيْسَ بِنَافِخٍ
عیاش بن ولید، عبدالاعلی، سعید بن انس بن مالک، قتادہ رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں کہ میں ابن عباس رضی ﷲ عنہ کے پاس تھا، اس وقت لوگ ان سے سوال کر رہے تھے اور نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کاذکر نہیں کر رہے تھے، یہاں تک کہ جب ان سے سوال کیا گیا تو کہا کہ میں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ جس نے دنیا میں کسی چیز کی تصویر بنائی تو اس کو قیامت کے دن تکلیف دی جائے گی کہ اس میں روح پھونکے اور وہ نہیں پھونک سکے گا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:902,TotalNo:5553


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
تصویربنانے والے پر لعنت کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
5553
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی قَالَ حَدَّثَنِي غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ اشْتَرَی غُلَامًا حَجَّامًا فَقَالَ إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ ثَمَنِ الدَّمِ وَثَمَنِ الْکَلْبِ وَکَسْبِ الْبَغِيِّ وَلَعَنَ آکِلَ الرِّبَا وَمُوکِلَهُ وَالْوَاشِمَةَ وَالْمُسْتَوْشِمَةَ وَالْمُصَوِّرَ
محمد بن مثنی، غندر، شعبہ، عون بن ابی جحیفہ، ابوحجیفہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک غلام انہوں نے سینگی کھینچنے والا خریدا تو انہوں نے کہا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے خون کی قیمت، کتے کی قیمت، زانیہ کی کمائی سے منع فرمایا اور سود کھانے والے اور سود کھلانے والے اور گودنے والی اور گدوانے والی اور بالوں کو جوڑنے والی اور جڑوانے والی پر اور تصویریں بنانے والے پر لعنت کی۔



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:901,TotalNo:5552


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
تصویر والے گھر میں داخل نہ ہونے کا بیان
حدیث نمبر
5552
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِکٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهَا أَخْبَرَتْهُ أَنَّهَا اشْتَرَتْ نُمْرُقَةً فِيهَا تَصَاوِيرُ فَلَمَّا رَآهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَامَ عَلَی الْبَابِ فَلَمْ يَدْخُلْ فَعَرَفَتْ فِي وَجْهِهِ الْکَرَاهِيَةَ قَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَتُوبُ إِلَی اللَّهِ وَإِلَی رَسُولِهِ مَاذَا أَذْنَبْتُ قَالَ مَا بَالُ هَذِهِ النُّمْرُقَةِ فَقَالَتْ اشْتَرَيْتُهَا لِتَقْعُدَ عَلَيْهَا وَتَوَسَّدَهَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ أَصْحَابَ هَذِهِ الصُّوَرِ يُعَذَّبُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَيُقَالُ لَهُمْ أَحْيُوا مَا خَلَقْتُمْ وَقَالَ إِنَّ الْبَيْتَ الَّذِي فِيهِ الصُّوَرُ لَا تَدْخُلُهُ الْمَلَائِکَةُ
عبد ﷲ بن مسلمہ، مالک، نافع، قاسم بن محمد، عائشہ زوجہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کہتی ہیں کہ ایک گدا خریدا، جس میں تصویریں تھیں، جب رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے اس کو دیکھا تو دروازے پر کھڑے ہوگئے اور اندر تشریف نہیں لائے، مجھے آپ کے چہرے سے ناگواری کے آثار معلوم ہوئے، میں نے عرض کیا یا رسول ﷲ! میں ﷲ اور رسول کی بارگاہ میں توبہ کرتی ہوں، مجھ سے کیاخطا سرزد ہوگئی ہے، آپ نے فرمایا یہ گدا کیسا ہے، میں نے کہا کہ میں نے آپ کے بیٹھنے اور تکیہ لگانے کے لئے اس کو خریدا ہے، رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ان تصویروں کے بنانے والے قیامت کے دن عذاب میں مبتلا کئے جائیں گے، اور ان سے کہا جائے گا کہ جو تم نے پیدا کیا ہے اس کو زندہ کرو اور فرمایا کہ جس گھر میں تصویریں ہوتی ہیں اس میں فرشتے داخل نہیں ہوتے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:900,TotalNo:5551


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
فرشتے اس گھرمیں داخل نہیں ہوتے جس میں تصویریں ہوں
حدیث نمبر
5551
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ وَهْبٍ قَالَ حَدَّثَنِي عُمَرُ هُوَ ابْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ وَعَدَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جِبْرِيلُ فَرَاثَ عَلَيْهِ حَتَّی اشْتَدَّ عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَخَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَقِيَهُ فَشَکَا إِلَيْهِ مَا وَجَدَ فَقَالَ لَهُ إِنَّا لَا نَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ صُورَةٌ وَلَا کَلْبٌ قال ابوعبدالله هو عمربن محمد بن زيد بن عبد الله ابن عمر
یحییٰ بن سلیمان، ابن وہب، عمر بن محمد، سالم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ جبریل علیہ السلام نے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم سے آنے کاوعدہ کیا تھا لیکن انہوں نے آنے میں دیر کی تو نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کو بہت تکلیف ہوئی، نبی صلی ﷲ علیہ وسلم باہر تشریف لائے اور جبریل علیہ السلام نے کہا کہ ہم اس گھر میں داخل ہوتے جس میں تصویر ہو اور انہ ہی اس گھر میں جس میں کتے ہوں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:899,TotalNo:5550


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
تصویر والے کپڑوں میں نماز پڑھنے کی کراہت کا بیان
حدیث نمبر
5550
حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ مَيْسَرَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ صُهَيْبٍ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ کَانَ قِرَامٌ لِعَائِشَةَ سَتَرَتْ بِهِ جَانِبَ بَيْتِهَا فَقَالَ لَهَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمِيطِي عَنِّي فَإِنَّهُ لَا تَزَالُ تَصَاوِيرُهُ تَعْرِضُ لِي فِي صَلَاتِي
عمران بن میسرہ، عبدالوارث، عبدالعزیز بن صہیب، انس رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا کے گھر کے ایک طرف پردہ تھا جو انہوں نے لٹکا دیا تھا، تو آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ اس کو مجھ سے دور کر دو، اس لئے کہ یہ تصویریں میری نماز میں میرے سامنے ہوتی ہیں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:898,TotalNo:5549


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
تصویروں پر بیٹھنے کی کراہت کا بیان
حدیث نمبر
5549
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ بُکَيْرٍ عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ عَنْ أَبِي طَلْحَةَ صَاحِبِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ الْمَلَائِکَةَ لَا تَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ الصُّورَةُ قَالَ بُسْرٌ ثُمَّ اشْتَکَی زَيْدٌ فَعُدْنَاهُ فَإِذَا عَلَی بَابِهِ سِتْرٌ فِيهِ صُورَةٌ فَقُلْتُ لِعُبَيْدِاللَّهِ رَبِيبِ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَلَمْ يُخْبِرْنَا زَيْدٌ عَنْ الصُّوَرِ يَوْمَ الْأَوَّلِ فَقَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ أَلَمْ تَسْمَعْهُ حِينَ قَالَ إِلَّا رَقْمًا فِي ثَوْبٍ وَقَالَ ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنَا عَمْرٌو هُوَ ابْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَهُ بُکَيْرٌ حَدَّثَهُ بُسْرٌ حَدَّثَهُ زَيْدٌ حَدَّثَهُ أَبُو طَلْحَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
قتیبہ، لیث، بکیر، بسر بن سعید، زید بن خالدرسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کے صحابی ابوطلحہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے بیان کیا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں تصویریں ہوں، بسر کا بیان ہے کہ زید بیمار ہوئے تو ہم ان کی عیادت کو گئے ان کے دروازے پر ایک پردہ لٹکا ہوا دیکھا، جس میں تصویریں تھیں، میں نے عبید ﷲ سے جو میمونہ زوجہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کے پروردہ تھے، کہا کہ کیا زید نے پہلے دن تصویروں کے متعلق ہمیں خبرنہیں دی تھی، عبید ﷲ نے کہا کہ کیاتم نے ان کو کپڑوں کے نقش ونگار کو مستثنی کرتے ہوئے نہیں دیکھا اور ابن وہب نے بیان کیا کہ ہم عمرو بن حارث نے بواسطہ بکیر، بسر، زید بیان کیا کہ ان سے ابوطلحہ نے اور نہوں نے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم سے روایت کیا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:897,TotalNo:5548


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
تصویروں پر بیٹھنے کی کراہت کا بیان
حدیث نمبر
5548
حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا جُوَيْرِيَةُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ الْقَاسِمِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّهَا اشْتَرَتْ نُمْرُقَةً فِيهَا تَصَاوِيرُ فَقَامَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْبَابِ فَلَمْ يَدْخُلْ فَقُلْتُ أَتُوبُ إِلَی اللَّهِ مِمَّا أَذْنَبْتُ قَالَ مَا هَذِهِ النُّمْرُقَةُ قُلْتُ لِتَجْلِسَ عَلَيْهَا وَتَوَسَّدَهَا قَالَ إِنَّ أَصْحَابَ هَذِهِ الصُّوَرِ يُعَذَّبُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يُقَالُ لَهُمْ أَحْيُوا مَا خَلَقْتُمْ وَإِنَّ الْمَلَائِکَةَ لَا تَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ الصُّورَةُ
حجاج بن منہال، جویریہ، نافع، قاسم، حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا نے ایک گدا خریدا جس میں تصویریں تھیں، یہ دیکھ کر نبی صلی ﷲ علیہ وسلم دروازے پر کھڑے ہو گئے اور اندر تشریف نہ لائے، میں نے عرض کیا کہ خدا کی درگاہ میں اپنے قصور سے توبہ کرتی ہوں، آپ نے فرمایا یہ گدا کیسا ہے؟ آپ نے فرمایا کہ کہ ان مورتیوں کے بنانے والے قیامت میں عذاب دیئے جائیں گے اور فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں تصویریں ہوں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:896,TotalNo:5547


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
تصویروں کے بچھانے کا بیان
حدیث نمبر
5547
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ سَفَرٍ وَعَلَّقْتُ دُرْنُوکًا فِيهِ تَمَاثِيلُ فَأَمَرَنِي أَنْ أَنْزِعَهُ فَنَزَعْتُهُ وَکُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَالنَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ إِنَائٍ وَاحِدٍ
مسدد، عبد ﷲ بن داؤد، ہشام اپنے والد سے وہ حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا کہتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم ایک سفر سے واپس تشریف لائے اور میں نے ایک پردہ لٹکا دیا، جس میں تصویریں تھیں، مجھ کو اس کے اتارنے کا حکم دیا تو میں نے اس کو اتاردیا اور میں اور نبی صلی ﷲ علیہ وسلم ایک ہی برتن سے غسل کرتے تھے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:895,TotalNo:5546


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
تصویروں کے بچھانے کا بیان
حدیث نمبر
5546
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الْقَاسِمِ وَمَا بِالْمَدِينَةِ يَوْمَئِذٍ أَفْضَلُ مِنْهُ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي قَالَ سَمِعْتُ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ سَفَرٍ وَقَدْ سَتَرْتُ بِقِرَامٍ لِي عَلَی سَهْوَةٍ لِي فِيهَا تَمَاثِيلُ فَلَمَّا رَآهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَتَکَهُ وَقَالَ أَشَدُّ النَّاسِ عَذَابًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ الَّذِينَ يُضَاهُونَ بِخَلْقِ اللَّهِ قَالَتْ فَجَعَلْنَاهُ وِسَادَةً أَوْ وِسَادَتَيْنِ
علی بن عبد ﷲ ، سفیان بیان کرتے ہیں کہ میں نے عبدالرحمن بن قاسم سے سنا (آج مدینہ میں ان سے بڑھ کر کوئی آدمی نہیں) انہوں نے بیان کیا کہ میں نے اپنے والد سے سنا انہوں نے حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا کو بیان کرتے ہوئے سنا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم ایک سفر سے واپس تشریف لائے، میں نے صحن میں ایک پردہ لٹکایا ہوا تھا، جس پر تصویریں تھیں، جب رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے اس کو دیکھا تو پھاڑ ڈالا اور فرمایا کہ قیامت کے دن سب سے زیادہ عذاب ان کو ہوگا جو ﷲ کی پیدا کی ہوئی چیزوں کی نقل اتارتے ہیں، حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا کا بیان ہے کہ میں نے اس کے ایک یا دو تکیے بنا لئے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:894,TotalNo:5545


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
تصویریں توڑ دینے کا بیان
حدیث نمبر
5545
حَدَّثَنَا مُوسَی حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا عُمَارَةُ حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ قَالَ دَخَلْتُ مَعَ أَبِي هُرَيْرَةَ دَارًا بِالْمَدِينَةِ فَرَأَی أَعْلَاهَا مُصَوِّرًا يُصَوِّرُ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ ذَهَبَ يَخْلُقُ کَخَلْقِي فَلْيَخْلُقُوا حَبَّةً وَلْيَخْلُقُوا ذَرَّةً ثُمَّ دَعَا بِتَوْرٍ مِنْ مَائٍ فَغَسَلَ يَدَيْهِ حَتَّی بَلَغَ إِبْطَهُ فَقُلْتُ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ أَشَيْئٌ سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مُنْتَهَی الْحِلْيَةِ
موسی، عبد الواحد، عمارہ، ابوزرعہ کہتے ہیں کہ میں ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ کے ساتھ مدینہ کے ایک مکان میں داخل ہو تو دیکھا کہ اس کے اوپر ایک مصور تصویریں بنارہاہے، تو انہوں نے کہا کہ میں نے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ اس سے بڑھ کر ظالم کون ہے، جومیرے پیدا کرنے کی طرح پیدا کرنے کی کوشش کرے، اگر ایسا ہے تو ایک دانہ پیدا کرکے دیکھے اور ایک ذرہ پیدا کرکے دیکھے پھر پانی کا برتن منگوایا اور دونوں ہاتھ بغل تک پہنچا کر دھوئے، میں نے پوچھا اے ابوہریرہ تم نے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم سے کچھ اس کے متعلق سنا ہے، کہا کہ زیور کے پہننے کی انتہائی جگہ تک دھوئے (جہاں تک زیور پہنے جاتے ہیں) -



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:893,TotalNo:5544


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
تصویریں توڑ دینے کا بیان
حدیث نمبر
5544
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ فَضَالَةَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ يَحْيَی عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حِطَّانَ أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا حَدَّثَتْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَکُنْ يَتْرُکُ فِي بَيْتِهِ شَيْئًا فِيهِ تَصَالِيبُ إِلَّا نَقَضَهُ
معاذ بن فضالہ، ہشام، یحییٰ، عمران بن حطان، حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا کہتی ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم اپنے گھر میں کوئی ایسی چیز نہیں چھوڑتے تھے جس میں تصویریں ہوتی تھیں، بلکہ ایسی چیزوں کو چکنا چور کردیتے تھے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:892,TotalNo:5543


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
قیامت کے دن تصویر بنانے والے کے عذاب کا بیان
حدیث نمبر
5543
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ الَّذِينَ يَصْنَعُونَ هَذِهِ الصُّوَرَ يُعَذَّبُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يُقَالُ لَهُمْ أَحْيُوا مَا خَلَقْتُمْ
ابراہیم بن منذر، انس بن عیاض، عبید ﷲ ، نافع، عبد ﷲ بن عمر رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو لوگ یہ تصویریں بناتے ہیں، قیامت کے دن عذاب میں مبتلا کئے جائیں گے اور ان سے کہا جائے گا کہ جو تم نے پیدا کیا ہے، اس میں جان ڈالو-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:891,TotalNo:5542


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
قیامت کے دن تصویر بنانے والے کے عذاب کا بیان
حدیث نمبر
5542
حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ مُسْلِمٍ قَالَ کُنَّا مَعَ مَسْرُوقٍ فِي دَارِ يَسَارِ بْنِ نُمَيْرٍ فَرَأَی فِي صُفَّتِهِ تَمَاثِيلَ فَقَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِنَّ أَشَدَّ النَّاسِ عَذَابًا عِنْدَ اللَّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ الْمُصَوِّرُونَ
حمیدی، سفیان، اعمش، مسلم کہتے ہیں کہ ہم مسروق کے ساتھ یسار بن نمیر کے گھر میں تھے، تو مسروق نے ان کے گھر میں مجسمے دیکھے تو انہوں نے کہا کہ میں نے عبد ﷲ کو بیان کرتے ہوئے سنا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ قیامت کے دن ﷲ کے نزدیک سب سے زیادہ عذاب تصویریں بنانے والوں کو ہوگا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:890,TotalNo:5541


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
تصویروں کا بیان
حدیث نمبر
5541
حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ أَبِي طَلْحَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَدْخُلُ الْمَلَائِکَةُ بَيْتًا فِيهِ کَلْبٌ وَلَا تَصَاوِيرُ وَقَالَ اللَّيْثُ حَدَّثَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ سَمِعْتُ أَبَا طَلْحَةَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
آدم، ابن ابی ذئب، زہری، عبید ﷲ بن عبد ﷲ بن عتبہ، حضرت ابن عباس رضی ﷲ عنہ، ابوطلحہ کہتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کتے ہوں اور نہ اس گھر میں جس میں تصویریں ہوں اور لیث نے بیان کیا کہ مجھ سے یونس نے انہوں نے ابن شہاب سے بواسطہ عبید ﷲ ، ابن عباس، ابوطلحہ بیان کیا کہ میں نے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم سے سنا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:889,TotalNo:5540


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
گدوانے والی کا بیان
حدیث نمبر
5540
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ لَعَنَ اللَّهُ الْوَاشِمَاتِ وَالْمُسْتَوْشِمَاتِ وَالْمُتَنَمِّصَاتِ وَالْمُتَفَلِّجَاتِ لِلْحُسْنِ الْمُغَيِّرَاتِ خَلْقَ اللَّهِ مَا لِي لَا أَلْعَنُ مَنْ لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ فِي کِتَابِ اللَّهِ
محمد بن مثنی، عبدالرحمن، سفیان، منصور، ابراہیم، علقمہ، حضرت عبد ﷲ رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں کہ گودنے والی اور گدوانے والی اور چہرے کے بال صاف کرنے والی اور حسن کے لئے دانتوں کو کشادہ کرنے والی جو ﷲ کی بنائی ہوئی صورت کو بد ڈالتی ہیں، ان پر ﷲ کے رسول نے لعنت کی ہے اور یہ بات کتاب ﷲ میں بھی موجود ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:888,TotalNo:5539


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
گدوانے والی کا بیان
حدیث نمبر
5539
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ أَخْبَرَنِي نَافِعٌ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ لَعَنَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْوَاصِلَةَ وَالْمُسْتَوْصِلَةَ وَالْوَاشِمَةَ وَالْمُسْتَوْشِمَةَ
مسدد، یحییٰ بن سعید، عبید ﷲ ، نافع، حضرت ابن عمر رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے بال میں پیوند لگانے والی اور پیوند لگوانے اور گودنے والی اور گدوانے والی پر لعنت کی ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:887,TotalNo:5538


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
گدوانے والی کا بیان
حدیث نمبر
5538
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ عُمَارَةَ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ أُتِيَ عُمَرُ بِامْرَأَةٍ تَشِمُ فَقَامَ فَقَالَ أَنْشُدُکُمْ بِاللَّهِ مَنْ سَمِعَ مِنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْوَشْمِ فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ فَقُمْتُ فَقُلْتُ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ أَنَا سَمِعْتُ قَالَ مَا سَمِعْتَ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا تَشِمْنَ وَلَا تَسْتَوْشِمْنَ
زہیر بن حرب، جریر، عمارہ، ابوزرعہ، ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں کہ گودھنے والی ایک عورت نبی پاک صلی ﷲ علیہ وسلم کے پاس آئی، حضرت عمر کھڑے ہوئے اور فرمایا کہ میں تم سے خدا کا واسطہ دیتاہوں کہ کس نے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم سے گودھنے کے متعلق سنا ہے، ابوہریرہ کا بیان ہے کہ میں کھڑا ہوا اور کہا اے امیرالمومنین میں نے سناہے، انہوں نے پوچھا تم نے کیاسناہے، حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ نے کہا کہ میں نے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ کوئی عورت نہ تو جسم گودے اور نہ گدوائے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:886,TotalNo:5537


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
گودھنے والی کا بیان
حدیث نمبر
5537
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ قَالَ رَأَيْتُ أَبِي فَقَالَ إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ ثَمَنِ الدَّمِ وَثَمَنِ الْکَلْبِ وَآکِلِ الرِّبَا وَمُوکِلِهِ وَالْوَاشِمَةِ وَالْمُسْتَوْشِمَةِ
سلیمان بن حرب، شعبہ، عون بن ابی جحیفہ کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد کو بیان کرتے ہوئے سنا کہ آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے خون کی قیمت اور کتے کی قیمت اور سودکھانے اور کھلانے اور جسم کو گودھنے اور گدوانے سے منع فرمایا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:885,TotalNo:5536


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
گودھنے والی کا بیان
حدیث نمبر
5536
حَدَّثَنِي ابْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ ذَکَرْتُ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَابِسٍ حَدِيثَ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ فَقَالَ سَمِعْتُهُ مِنْ أُمِّ يَعْقُوبَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ مِثْلَ حَدِيثِ مَنْصُورٍ
ابن بشار، ابن مہدی، سفیان بیان کرتے ہیں کہ میں نے عبدالرحمن بن عابس سے منصور کی حدیث، ابراہیم، علقمہ، عبد ﷲ کے واسطہ سے بیان کی تو انہوں نے کہا کہ میں نے ام یعقوب سے عبد ﷲ کی حدیث کی طرح سنی ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:884,TotalNo:5535


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
گودھنے والی کا بیان
حدیث نمبر
5535
حَدَّثَنِي يَحْيَی حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ هَمَّامٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعَيْنُ حَقٌّ وَنَهَی عَنْ الْوَشْمِ
یحییٰ، عبدالرزاق، معمر، ہمام، حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ نظر لگ جانا حق ہے اور گودھنے سے منع فرمایا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:883,TotalNo:5534


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
بال جڑوانے والی عورت کا بیان
حدیث نمبر
5534
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ لَعَنَ اللَّهُ الْوَاشِمَاتِ وَالْمُسْتَوْشِمَاتِ وَالْمُتَنَمِّصَاتِ وَالْمُتَفَلِّجَاتِ لِلْحُسْنِ الْمُغَيِّرَاتِ خَلْقَ اللَّهِ مَا لِي لَا أَلْعَنُ مَنْ لَعَنَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ فِي کِتَابِ اللَّهِ
محمد بن مقاتل، عبد ﷲ ، سفیان، منصور، ابراہیم، علقمہ، ابن مسعود رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں کہ ﷲ نے گوندھنے والی اور گدھوانے والی اور چہرے کے بال صاف کرنے اور حسن کے لئے دانتوں کو کشادہ کرنے پر جو ﷲ کی بنائی ہوئی صورت کو بدلنے والی ہیں، ان سب پر لعنت کی ہے، پھر میں کیوں اس پر لعنت نہ کروں جس پر ﷲ کے رسول نے لعنت کی ہے اور بات کتاب میں موجود ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:882,TotalNo:5533


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
بال جڑوانے والی عورت کا بیان
حدیث نمبر
5533
حَدَّثَنِي يُوسُفُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَيْنٍ حَدَّثَنَا صَخْرُ بْنُ جُوَيْرِيَةَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْوَاشِمَةُ وَالْمُوتَشِمَةُ وَالْوَاصِلَةُ وَالْمُسْتَوْصِلَةُ يَعْنِي لَعَنَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
یوسف بن موسی، فضیل بن دکین، صخر بن جویریہ، نافع، حضرت عبد ﷲ بن عمر رضی ﷲ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے نبی پاک صلی ﷲ علیہ وسلم سے میں نے سنایایہ کہا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ گودھنا لگانے والی اور لگوانے والی اور بالوں میں پیوند لگانے والی اور لگوانے والی یعنی سب پر نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے ان سب پر لعنت کی ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:881,TotalNo:5532


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
بال جڑوانے والی عورت کا بیان
حدیث نمبر
5532
حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا هِشَامٌ أَنَّهُ سَمِعَ فَاطِمَةَ بِنْتَ الْمُنْذِرِ تَقُولُ سَمِعْتُ أَسْمَائَ قَالَتْ سَأَلَتْ امْرَأَةٌ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ ابْنَتِي أَصَابَتْهَا الْحَصْبَةُ فَامَّرَقَ شَعَرُهَا وَإِنِّي زَوَّجْتُهَا أَفَأَصِلُ فِيهِ فَقَالَ لَعَنَ اللَّهُ الْوَاصِلَةَ وَالْمَوْصُولَةَ
حمیدی، سفیان، ہشام، فاطمہ بنت منذر، اسماء کہتی ہیں کہ ایک عورت نے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم سے پوچھا کہ یا رسول ﷲ میری بیٹی کو چیچک نکل آئی تو اس کے سر کے بال جھڑگئے ہیں اور میں نے اس کا نکاح کردیاہے تو کیا میں اس کے بالوں میں پیوند لگادوں، آپ نے فرمایا ﷲ نے بال جوڑنے والی اور جڑوانے والی پر لعنت کی ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:880,TotalNo:5531


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
بال جڑوانے والی عورت کا بیان
حدیث نمبر
5531
حَدَّثَنِي مُحَمَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ لَعَنَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْوَاصِلَةَ وَالْمُسْتَوْصِلَةَ وَالْوَاشِمَةَ وَالْمُسْتَوْشِمَةَ
محمد، عبدہ، عبید ﷲ ، نافع، حضرت ابن عمر رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے بال جوڑنے والی اور جڑوانے والی اور گوندھنا لگانے والی اور لگوانے والی پر لعنت کی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:879,TotalNo:5530


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
عورتوں کا چہرے کے بالوں کو صاف کرنے کا بیان
حدیث نمبر
5530
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ قَالَ لَعَنَ عَبْدُ اللَّهِ الْوَاشِمَاتِ وَالْمُتَنَمِّصَاتِ وَالْمُتَفَلِّجَاتِ لِلْحُسْنِ الْمُغَيِّرَاتِ خَلْقَ اللَّهِ فَقَالَتْ أُمُّ يَعْقُوبَ مَا هَذَا قَالَ عَبْدُ اللَّهِ وَمَا لِي لَا أَلْعَنُ مَنْ لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ وَفِي کِتَابِ اللَّهِ قَالَتْ وَاللَّهِ لَقَدْ قَرَأْتُ مَا بَيْنَ اللَّوْحَيْنِ فَمَا وَجَدْتُهُ قَالَ وَاللَّهِ لَئِنْ قَرَأْتِيهِ لَقَدْ وَجَدْتِيهِ وَمَا آتَاکُمْ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهَاکُمْ عَنْهُ فَانْتَهُوا
اسحاق بن ابراہیم، جریر، منصور، ابراہیم، علقمہ کہتے ہیں کہ عبد ﷲ گودھنالگانے والی اور چہرے کے بال صاف کرنے والی اور خوبصورتی کے لئے دانتوں کو کشادہ کرنے والی جو ﷲ کی پیدا کی ہوئی صورت کو بدلنے والی ہیں، ان پر لعنت کی، ام یعقوب نے پوچھا یہ کیوں؟ عبد ﷲ نے میں کیوں اس پر لعنت نہ کروں جس پر ﷲ کے رسول نے لعنت کی اور کتاب ﷲ میں بھی یہی ہے، ام یعقوب نے کہا میں نے سار قرآن پڑھاہے لیکن میں نے اس میں نہیں پایا، عبد ﷲ نے کہا اگر تو قرآن پڑھتی تو پھر اس میں ضرور پاتی کہ جو ﷲ کے رسول تمہیں دیں اسے لے لو اور جس سے منع کریں اس سے باز آجاؤ-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:878,TotalNo:5529


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
بالوں میں جوڑ لگانے کا بیان
حدیث نمبر
5529
حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ قَالَ قَدِمَ مُعَاوِيَةُ الْمَدِينَةَ آخِرَ قَدْمَةٍ قَدِمَهَا فَخَطَبَنَا فَأَخْرَجَ کُبَّةً مِنْ شَعَرٍ قَالَ مَا کُنْتُ أَرَی أَحَدًا يَفْعَلُ هَذَا غَيْرَ الْيَهُودِ إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمَّاهُ الزُّورَ يَعْنِي الْوَاصِلَةَ فِي الشَّعَرِ
آدم، شعبہ، عمرو بن مرہ، سعید بن مسیب کہتے ہیں کہ حضرت امیر معاویہ جب آخری بار مدینہ میں آئے تو خطبہ دیا، بالوں کایک گچھا نکالا اور کہا کہ میں نے سوائے یہود کے کسی کو یہ کام کرتے ہوئے نہیں دیکھا، بے شک آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے اس کو بالوں میں پیوند لگانے جو زور (فریب) سے تعبیر کیا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:877,TotalNo:5528


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
بالوں میں جوڑ لگانے کا بیان
حدیث نمبر
5528
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَعَنَ اللَّهُ الْوَاصِلَةَ وَالْمُسْتَوْصِلَةَ وَالْوَاشِمَةَ وَالْمُسْتَوْشِمَةَ وَقَالَ نَافِعٌ الْوَشْمُ فِي اللِّثَةِ
محمد بن مقاتل، عبد ﷲ ، عبید ﷲ ، نافع، حضرت ابن عمررضی ﷲ عنہ کہتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے بال جوڑنے والی اور جڑوانے والی اور گودھنا لگانے والی اور لگوانے والی پرلعنت کی ہے، نافع نے کہا وشم جبڑوں میں ہوتا ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:876,TotalNo:5527


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
بالوں میں جوڑ لگانے کا بیان
حدیث نمبر
5527
حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ امْرَأَتِهِ فَاطِمَةَ عَنْ أَسْمَائَ بِنْتِ أَبِي بَکْرٍ قَالَتْ لَعَنَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْوَاصِلَةَ وَالْمُسْتَوْصِلَةَ
آدم، شعبہ، ہشام بن عروہ اپنی بیوی فاطمہ سے وہ اسماء بنت ابی بکر رضی ﷲ عنہا سے روایت کرتی ہیں کہ آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے بال جوڑنے والی اور بال جڑ وانے والی پر لعنت کی ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:875,TotalNo:5526


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
بالوں میں جوڑ لگانے کا بیان
حدیث نمبر
5526
حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ حَدَّثَتْنِي أُمِّي عَنْ أَسْمَائَ بِنْتِ أَبِي بَکْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ امْرَأَةً جَائَتْ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ إِنِّي أَنْکَحْتُ ابْنَتِي ثُمَّ أَصَابَهَا شَکْوَی فَتَمَرَّقَ رَأْسُهَا وَزَوْجُهَا يَسْتَحِثُّنِي بِهَا أَفَأَصِلُ رَأْسَهَا فَسَبَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْوَاصِلَةَ وَالْمُسْتَوْصِلَةَ
احمد بن مقدام، فضل بن سلیمان، منصور بن عبدالرحمن اپنی والد سے، وہ اسماء بنت ابی بکر رضی ﷲ عنہا سے روایت کرتی ہیں کہ ایک عورت رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور اس نے عرض کیا کہ میں نے اپنی بیٹی کی شادی کردی، پھر اس کو بیماری لاحق ہوگئی، تو اس کے سر کے بال جھڑگئے اور اس کاشوہر اس کی طرف رغبت نہیں کرتا تو کیا میں اس کے بالوں میں جوڑ دوں، تو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے بال جوڑنے والی اور جڑوانے والی کو برا بھلا کہا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:874,TotalNo:5525


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
بالوں میں جوڑ لگانے کا بیان
حدیث نمبر
5525
حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ قَالَ سَمِعْتُ الْحَسَنَ بْنَ مُسْلِمِ بْنِ يَنَّاقٍ يُحَدِّثُ عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ جَارِيَةً مِنْ الْأَنْصَارِ تَزَوَّجَتْ وَأَنَّهَا مَرِضَتْ فَتَمَعَّطَ شَعَرُهَا فَأَرَادُوا أَنْ يَصِلُوهَا فَسَأَلُوا النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَعَنَ اللَّهُ الْوَاصِلَةَ وَالْمُسْتَوْصِلَةَ تَابَعَهُ ابْنُ إِسْحَاقَ عَنْ أَبَانَ بْنِ صَالِحٍ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ صَفِيَّةَ عَنْ عَائِشَةَ
آدم، شعبہ، عمرو بن مرہ، حسن بن مسلم بن یناق، صفیہ بنت شیبہ، حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا کہتی ہیں کہ انصار کی ایک لڑکی نے شادی کی، وہ بیمار ہوئی اور اس کے سر کے بال جھڑگئے، لوگوں نے چاہا کہ اس کے بالوں کو جوڑدیں، لوگوں نے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم سے پوچھا تو آپ نے فرمایا کہ ﷲ تعالی نے بال جوڑنے والی اور جڑوانے والی دونوں پر لعنت کی ہے، اور ابن اسحاق نے ابان بن صالح سے انہوں نے حسن نے، حسن نے صفیہ سے، صفیہ نے عائشہ رضی ﷲ عنہا سے اس کے متابع حدیث روایت کی ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:873,TotalNo:5524


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
بالوں میں جوڑ لگانے کا بیان
حدیث نمبر
5524
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِکٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ أَنَّهُ سَمِعَ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ عَامَ حَجَّ وَهُوَ عَلَی الْمِنْبَرِ وَهُوَ يَقُولُ وَتَنَاوَلَ قُصَّةً مِنْ شَعَرٍ کَانَتْ بِيَدِ حَرَسِيٍّ أَيْنَ عُلَمَاؤُکُمْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَی عَنْ مِثْلِ هَذِهِ وَيَقُولُ إِنَّمَا هَلَکَتْ بَنُو إِسْرَائِيلَ حِينَ اتَّخَذَ هَذِهِ نِسَاؤُهُمْ وَقَالَ ابْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا فُلَيْحٌ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَائِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَعَنَ اللَّهُ الْوَاصِلَةَ وَالْمُسْتَوْصِلَةَ وَالْوَاشِمَةَ وَالْمُسْتَوْشِمَةَ
اسماعیل، مالک، ابن شہاب، حمید بن عبدالرحمن بن عوف سے مروی ہے کہ انہوں نے معاویہ بن ابی سفیان کو حج کے سال منبر پر کہتے ہوئے سنا اور بالوں کا ایک کچھا اپنے سپاہی سے لے کر کہا کہ تمہارے علماء کہاں ہیں، میں نے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کو اس سے منع فرماتے ہوئے سناہے اور بنی اسرائیل ہلاک ہوگئے، جب کہ ان کی عورتوں نے اس کو اختیار کیا اور ابن ابی شیبہ نے بیان کیا کہ ہم سے یونس بن محمد نے بواسطہ فلیح، زیدبن اسلم، عطاء بن یسار، حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ نے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم سے یہ حدیث بیان کی کہ آپ نے فرمایا کہ ﷲ تعالی نے ان عورتوں پر لعنت کی جو بالوں میں پیوند لگائیں یالگوائیں اور ان پر جو گودوائیں یاخود گودیں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:872,TotalNo:5523


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
حسن کے لیے دانتوں کو کشادہ کرنے کا بیان
حدیث نمبر
5523
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ الْهَيْثَمِ أَوْ مُحَمَّدٌ عَنْهُ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي عُمَرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُرْوَةَ سَمِعَ عُرْوَةَ وَالْقَاسِمَ يُخْبِرَانِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ طَيَّبْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدَيَّ بِذَرِيرَةٍ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ لِلْحِلِّ وَالْإِحْرَامِ
عثمان، جریر، منصور، ابراہیم، علقمہ، عبد ﷲ کہتے ہیں کہ ﷲ تعالی لعنت کرتا ہے ان عورتوں پر جوگودنے والی اور گودھنا لگوانے والی اور چہرہ کے بال صاف کرنے والی اور خوبصورتی کے لئے دانتوں کو کشادہ کرنے والی اور ﷲ کی پیدا کی ہوئی صورت کو بدلنے والی ہیں، پھر میں کیوں اس پر لعنت نہ کروں جس پر نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے لعنت فرمائی، اور کتاب ﷲ میں ہے کہ جو کچھ تمہیں رسول دیں وہ لے لو-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:871,TotalNo:5522


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
ذریرہ (ایک قسم کی خوشبو) کا بیان۔
حدیث نمبر
5522
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ الْهَيْثَمِ أَوْ مُحَمَّدٌ عَنْهُ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي عُمَرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُرْوَةَ سَمِعَ عُرْوَةَ وَالْقَاسِمَ يُخْبِرَانِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ طَيَّبْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدَيَّ بِذَرِيرَةٍ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ لِلْحِلِّ وَالْإِحْرَامِ
عثمان بن ہثیم یامحمد، ابن جریج، عمر بن عبد ﷲ بن عروہ، عروہ وقاسم حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بیان کیا کہ میں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کو اپنے ہاتھ سے ذریرہ خوشبو حجۃ الوداع میں احرام باندھنے اور کھولنے کے وقت لگایی۔



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:870,TotalNo:5521


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
خوشبو رد نہ کرنے کا بیان
حدیث نمبر
5521
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا عَزْرَةُ بْنُ ثَابِتٍ الْأَنْصَارِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي ثُمَامَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ کَانَ لَا يَرُدُّ الطِّيبَ وَزَعَمَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ لَا يَرُدُّ الطِّيبَ
ابونعیم، عزرہ بن ثابت انصاری، ثمامہ بن عبد ﷲ ، حضرت انس رضی ﷲ عنہ خوشبو واپس نہ کرتے تھے اور بیان کرتے تھے کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم خوشبو واپس نہ فرماتے تھے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:869,TotalNo:5520


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
بہترین خوشبولگانے کا بیان۔
حدیث نمبر
5520
حَدَّثَنَا مُوسَی حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ کُنْتُ أُطَيِّبُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ إِحْرَامِهِ بِأَطْيَبِ مَا أَجِدُ
موسی، وہیب، ہشام، عثمان بن عروہ، عروہ، حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا کہتی ہیں کہ میں نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کو آپ کے احرام کی وجہ سے عمدہ خوشبو لگاتی جومیرے پاس موجود ہوتی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:868,TotalNo:5519


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
مشک کا بیان
حدیث نمبر
5519
حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا هِشَامٌ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ ابْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ کُلُّ عَمَلِ ابْنِ آدَمَ لَهُ إِلَّا الصَّوْمَ فَإِنَّهُ لِي وَأَنَا أَجْزِي بِهِ وَلَخُلُوفُ فَمِ الصَّائِمِ أَطْيَبُ عِنْدَ اللَّهِ مِنْ رِيحِ الْمِسْکِ
عبد ﷲ بن محمد، ہشام، معمر، زہری، ابن مسیب، حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ابن آدم کاہر عمل اسی کے لئے ہے، مگر روزہ کہ وہ میرے لئے ہے اور میں ہی اس کا بدلہ دیتا ہوں اور روزہ دار کے منہ کی بو ﷲ کے نزدیک مشک سے بھی بہتر ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:867,TotalNo:5518


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
بالوں میں کنگھی کرنے کا بیان
حدیث نمبر
5518
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَشْعَثَ بْنِ سُلَيْمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ کَانَ يُعْجِبُهُ التَّيَمُّنُ مَا اسْتَطَاعَ فِي تَرَجُّلِهِ وَوُضُوئِهِ
ابوالولید، شعبہ، اشعث بن سلیم، سلیم، مسروق، حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا کہتی ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم حتی الوسع کنگھی کرنے اور وضو کرنے میں دائیں طرف سے شروع کرنے کو پسند کرتے تھے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:866,TotalNo:5517


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
حائضہ کا اپنے شوہر کے سر میں کنگھی کرنے کا بیان
حدیث نمبر
5517
 عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ مِثْلَهُ
عبد ﷲ بن یوسف، مالک، ہشام اپنے والد وہ مسروق سے وہ حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا سے اسی طرح روایت کرتے ہیں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:865,TotalNo:5516


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
حائضہ کا اپنے شوہر کے سر میں کنگھی کرنے کا بیان
حدیث نمبر
5516
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ کُنْتُ أُرَجِّلُ رَأْسَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا حَائِضٌ حَدَّثَنَا
عبد ﷲ بن یوسف، مالک، ابن شہاب، عروہ بن زبیر، حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا کہتی ہیں کہ میں رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کے سر میں کنگھی کرتی حالانکہ میں حائضہ ہوتی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:864,TotalNo:5515


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
کنگھی کرنے کا بیان
حدیث نمبر
5515
حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّ رَجُلًا اطَّلَعَ مِنْ جُحْرٍ فِي دَارِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالنَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَحُکُّ رَأْسَهُ بِالْمِدْرَی فَقَالَ لَوْ عَلِمْتُ أَنَّکَ تَنْظُرُ لَطَعَنْتُ بِهَا فِي عَيْنِکَ إِنَّمَا جُعِلَ الْإِذْنُ مِنْ قِبَلِ الْأَبْصَارِ
آدم بن ابی ایاس، ابن ابی ذئب، زہری، سہل بن سعد رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں کہ ایک شخص نے سوراخ سے آپ صلی ﷲ علیہ وسلم کے گھر میں جھانکا اس وقت نبی صلی ﷲ علیہ وسلم اپنے سر کو اور زار سے کھجا رہے تھے، آپ نے فرمایا کہ اگر میں جانتا کہ تو جھانک رہاہے تو میں اس کو تیری آنکھوں میں چبھو دیتا اور اجازت لینادیکھنے ہی کی وجہ سے مقرر کیا گیا ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:863,TotalNo:5514


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
سر اور داڑھی میں خوشبو لگانے کا بیان
حدیث نمبر
5514
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کُنْتُ أُطَيِّبُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَطْيَبِ مَا يَجِدُ حَتَّی أَجِدَ وَبِيصَ الطِّيبِ فِي رَأْسِهِ وَلِحْيَتِهِ
اسحاق بن نصر، یحییٰ بن آدم، اسرائیل، ابواسحاق، عبدالرحمن بن اسود، اسود، حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا کہتی ہیں کہ میں نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کو عمدہ قسم کی خوشبو لگایا کرتی تھی، یہاں تک کہ آپ کے سر اور داڑھی میں خوشبو کی چمک پاتی تھی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:862,TotalNo:5513


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
عورت کا شوہر کو اپنے ہاتھ سے خوشبو لگانے کا بیان
حدیث نمبر
5513
حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ طَيَّبْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِي لِحُرْمِهِ وَطَيَّبْتُهُ بِمِنًی قَبْلَ أَنْ يُفِيضَ
احمد بن محمد، عبد ﷲ ، یحییٰ بن سعید، عبدالرحمن بن قاسم، قاسم، حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کو احرام باندھتے وقت اپنے ہاتھ سے خوشبو لگائی اور طواف افاضہ سے پہلے منی میں خوشبو لگائی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.