کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
وضو کا بیان
باب
موزوں پر مسح کرنے کا بیان
حدیث نمبر
200
حَدَّثَنَا أَصْبَغُ بْنُ الْفَرَجِ الْمِصْرِيُّ عَنْ ابْنِ وَهْبٍ قَالَ حَدَّثَنِي عَمْرٌو قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو النَّضْرِ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ مَسَحَ عَلَی الْخُفَّيْنِ وَأَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ سَأَلَ عُمَرَ عَنْ ذَلِکَ فَقَالَ نَعَمْ إِذَا حَدَّثَکَ شَيْئًا سَعْدٌ عَنْ النَّبِيّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَا تَسْأَلْ عَنْهُ غَيْرَهُ وَقَالَ مُوسَی بْنُ عُقْبَةَ أَخْبَرَنِي أَبُو النَّضْرِ أَنَّ أَبَا سَلَمَةَ أَخْبَرَهُ أَنَّ سَعْدًاحَدَّثَهُ فَقَالَ عُمَرُ لِعَبْدِ اللَّهِ نَحْوَهُ
اصبغ بن فرج، ابن وہب عمرو، ابوالنضر، ابوسلمہ بن عبدالرحمن، عبدﷲ بن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ، سعد بن ابی وقاص رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے موزوں پر مسح فرمایا، عبدﷲ بن عمر نے عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے اس کی بابت پوچھا، تو انہوں نے کہا ہاں! جب تم سے سعد کوئی روایت نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے بیان کریں، تو اس کی بابت کسی دوسرے سے نہ پوچھا کرو اور موسی بن عقبہ نے کہا کہ مجھ سے ابوالنضر نے بیان کیا کہ عمر نے عبدﷲ سے اسی طرح بیان کیا-
No comments:
Post a Comment