Sunday, October 10, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:213


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
وضو کا بیان
باب
بغیر حدث کے وضو کرنے کا بیان
حدیث نمبر
213
حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ قَالَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ قَالَ حَدَّثَنِي يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ قَالَ أَخْبَرَنِي بُشَيْرُ بْنُ يَسَارٍ قَالَ أَخْبَرَنِي سُوَيْدُ بْنُ النُّعْمَانِ قَالَ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ خَيْبَرَ حَتَّی إِذَا کُنَّا بِالصَّهْبَائِ صَلَّی لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعَصْرَ فَلَمَّا صَلَّی دَعَا بِالْأَطْعِمَةِ فَلَمْ يُؤْتَ إِلَّا بِالسَّوِيقِ فَأَکَلْنَا وَشَرِبْنَا ثُمَّ قَامَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَی الْمَغْرِبِ فَمَضْمَضَ ثُمَّ صَلَّی لَنَا الْمَغْرِبَ وَلَمْ يَتَوَضَّأْ
خالد بن مخلد، سلیمان،  یحیی بن سعید، بشیر بن یسار، سوید بن نعمان نے فرمایا کہ ہم (فتح) خیبر کے سال رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کے ہمراہ روانہ ہوئے جب ہم صہبا میں پہنچےتو رسول خدا صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں عصر کی نماز پڑھائی جب نماز پڑھ چکے کھانا مانگا تو صحابہ آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ستو لائے ہم سب لوگوں نے کھایا پیا بعد اس کے نبی کریم صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم مغرب کی نماز پڑھانے کھڑے ہوگئے آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے صرف کلی کی اس کے بعد نماز پڑھا دی (جدید) وضو نہیں کیا

No comments:

Post a Comment