Sunday, October 10, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:223


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
وضو کا بیان
باب
اپنے ساتھی کے پاس پیشاب کرنا اور دیوار سے آڑ کر لینے کا بیان۔
حدیث نمبر
223
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ رَأَيْتُنِي أَنَا وَالنَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَتَمَاشَی فَأَتَی سُبَاطَةَ قَوْمٍ خَلْفَ حَائِطٍ فَقَامَ کَمَا يَقُومُ أَحَدُکُمْ فَبَالَ فَانْتَبَذْتُ مِنْهُ فَأَشَارَ إِلَيَّ فَجِئْتُهُ فَقُمْتُ عِنْدَ عَقِبِهِ حَتَّی فَرَغَ
عثمان بن ابی شیبہ، جریر، منصور، ابو وائل، حذیفہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے یاد ہے کہ (ایک مرتبہ) میں حضور صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ چلا جا رہا تھا کہ آپ ایک قوم کی ڈلاؤ، پر دیوار کے پیچھے آئے اور جس طرح تم میں سے کوئی کھڑا ہوتا ہے، کھڑے ہوگئے اور پیشاب کرنے لگے، تو میں آپ سے الگ ہو گیا، آپ نے میری طرف اشارہ کیا، چناچہ میں آپ کے پاس آ گیا آپ کی ایڑیوں کے قریب کھڑا ہو گیا، یہاں تک کہ آپ فارغ ہو گئے-

No comments:

Post a Comment