کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
غسل کا بیان
باب
غسل سے قبل وضو کرنے کا بیان
حدیث نمبر
245
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ عَنْ کُرَيْبٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ تَوَضَّأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وُضُوئَهُ لِلصَّلَاةِ غَيْرَ رِجْلَيْهِ وَغَسَلَ فَرْجَهُ وَمَا أَصَابَهُ مِنْ الْأَذَی ثُمَّ أَفَاضَ عَلَيْهِ الْمَائَ ثُمَّ نَحَّی رِجْلَيْهِ فَغَسَلَهُمَا هَذِهِ غُسْلُهُ مِنْ الْجَنَابَةِ
محمد بن یوسف، سفیان، اعمش، سالم بن ابی الجعد، کریب، حضرت ابن عباس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ، ام المومنین حضرت میمونہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں انہوں نے فرمایا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے نماز کے وضو کی طرح وضو کیا، مگر اپنے دونوں پاؤں نہیں دھوئے اور اپنی شرمگاہ کو اور اس نجاست کو جو لگ گئی تھی، دھویا، پھر اس پر پانی بہایا، پھر دونوں پاؤں کو ہٹا کر ان کو دھویا، یہ آپ کا غسل جنابت تھا-
No comments:
Post a Comment