Saturday, December 11, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1328


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
زکوۃ کا بیان
باب
اگرچہ کجھور کا ٹکڑا ہو یا تھوڑا سا صدقہ دےکر آگ سے بچو۔
حدیث نمبر
1328
حَدَّثَنَا ابوقدامة عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ الْحَکَمُ هُوَ ابْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَصْرِيُّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ لَمَّا نَزَلَتْ آيَةُ الصَّدَقَةِ کُنَّا نُحَامِلُ فَجَائَ رَجُلٌ فَتَصَدَّقَ بِشَيْئٍ کَثِيرٍ فَقَالُوا مُرَائِي وَجَائَ رَجُلٌ فَتَصَدَّقَ بِصَاعٍ فَقَالُوا إِنَّ اللَّهَ لَغَنِيٌّ عَنْ صَاعِ هَذَا فَنَزَلَتْ الَّذِينَ يَلْمِزُونَ الْمُطَّوِّعِينَ مِنْ الْمُؤْمِنِينَ فِي الصَّدَقَاتِ وَالَّذِينَ لَا يَجِدُونَ إِلَّا جُهْدَهُمْ
ابوقدامہ عبیدﷲ بن سعید، ابولنعمان حکم بن عبدﷲ بصری، شعبہ، سلیمان، ابووائل، ابومسعود رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ جب صدقہ کی آیت نازل ہوئی تو ہم لوگ مزدوری کرتے تھے، تو ایک شخص آیا تو اس نے ایک صاع صدقہ کیا تو لوگوں نے کہا کہ ﷲ تعالی اس کے ایک صاع سے مستغنی ہے تو آیت ( الَّذِينَ يَلْمِزُونَ الْمُطَّوِّعِينَ مِنْ الْمُؤْمِنِينَ فِي الصَّدَقَاتِ وَالَّذِينَ لَا يَجِدُونَ إِلَّا جُهْدَهُمْ) ، آخر تک نازل ہوئی یعنی جو لوگ ان مسلمانوں کو صدقہ دینے میں زیادتی کرتے ہیں اور ان لوگوں کو جو مشقت سے مال جمع کرتے ہیں عیب لگاتے ہیں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment