Saturday, December 11, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1331


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
زکوۃ کا بیان
باب
اگرچہ کجھور کا ٹکڑا ہو یا تھوڑا سا صدقہ دےکر آگ سے بچو۔
حدیث نمبر
1331
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَکْرِ بْنِ حَزْمٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ دَخَلَتْ امْرَأَةٌ مَعَهَا ابْنَتَانِ لَهَا تَسْأَلُ فَلَمْ تَجِدْ عِنْدِي شَيْئًا غَيْرَ تَمْرَةٍ فَأَعْطَيْتُهَا إِيَّاهَا فَقَسَمَتْهَا بَيْنَ ابْنَتَيْهَا وَلَمْ تَأْکُلْ مِنْهَا ثُمَّ قَامَتْ فَخَرَجَتْ فَدَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيْنَا فَأَخْبَرْتُهُ فَقَالَ مَنْ ابْتُلِيَ مِنْ هَذِهِ الْبَنَاتِ بِشَيْئٍ کُنَّ لَهُ سِتْرًا مِنْ النَّارِ
بشر بن محمد، عبدﷲ ، معمر، زہری، عبدﷲ بن ابی بکر بن حزم، عروہ حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ایک عورت اپنی دو بیٹیوں کے ساتھ مانگتے ہوئی آئی، اس نے میرے پاس سوائے ایک کجھور کے کچھ نہیں پایا، تو میں نے وہ کجھور اسے دیدی، اس عورت نے اس کجھور کو دونوں لڑکیوں میں بانٹ دیا اور خود کچھ نہیں کھایا، پھر کھڑی ہوئی اور چل دی، جب نبی صلی ﷲ علیہ وسلم ہمارے پاس آئے تو میں نے آپ صلی ﷲ علیہ وسلم سے بیان کیا آپ نے فرمایا کہ جو کوئی ان لڑکیوں کے سبب سے آزمائش میں ڈالا جائے تو یہ لڑکیاں اس کے لئے آگ سے حجاب ہوں گی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment