Saturday, December 11, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1333

کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
زکوۃ کا بیان
باب

حدیث نمبر
1333
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ فِرَاسٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ بَعْضَ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُلْنَ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّنَا أَسْرَعُ بِکَ لُحُوقًا قَالَ أَطْوَلُکُنَّ يَدًا فَأَخَذُوا قَصَبَةً يَذْرَعُونَهَا فَکَانَتْ سَوْدَةُ أَطْوَلَهُنَّ يَدًا فَعَلِمْنَا بَعْدُ أَنَّمَا کَانَتْ طُولَ يَدِهَا الصَّدَقَةُ وَکَانَتْ أَسْرَعَنَا لُحُوقًا بِهِ وَکَانَتْ يحِبُّ الصَّدَقَةَ
موسی بن اسمعیل، ابوعوانہ، فراس، شعبی، مسروق، حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کی بعض بیویوں نے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ ہم میں کون شخص آپ کو جلدی ملے گا ؟ آپ نے فرمایا کہ تم میں جس کا ہاتھ زیادہ لمبا ہے ان بیویوں نے ایک چھڑی لے کر اپنے ہاتھوں کو ناپنا شروع کردیا- تو سودہ کا ہاتھ زیادہ لمبا تھا، بعد میں ہمیں معلوم ہوا کہ ہاتھ کی لمبائی سے مراد صدقہ ہے چناچہ (حضرت زینب) سب سے پہلے آنحضرت صلی ﷲ علیہ وسلم سے ملیں اور وہ صدقہ بہت پسند کرتی تھیں-


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment