کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نکاح کا بیان
باب
مجرد رہنے اور اپنے تئیں نامرد بنانے کی کراہت کا بیان۔
حدیث نمبر
4716
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ شِهَابٍ سَمِعَ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ يَقُولُ سَمِعْتُ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ يَقُولُ رَدَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی عُثْمَانَ بْنِ مَظْعُونٍ التَّبَتُّلَ وَلَوْ أَذِنَ لَهُ لَاخْتَصَيْنَا حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ أَنَّهُ سَمِعَ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ يَقُولُ لَقَدْ رَدَّ ذَلِکَ يَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی عُثْمَانَ بْنِ مَظْعُونٍ وَلَوْ أَجَازَ لَهُ التَّبَتُّلَ لَاخْتَصَيْنَا
احمد بن یونس، ابراہیم بن سعد، ابن شہاب، سعید بن مسیب، سعد بن وقاص کہتے کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے عثمان بن مظعون کو منع فرمادیا تھا اوراگرآپ انہیں خصی ہونے کی اجازت مرحمت فرماتے تو ہم خصی ہوجاتے، (اور کبھی نکاح کا سوچتے بھی نہیں) (دوسری سند) ابوالیمان، شعیب، زہری، سعید بن مسیب، سعد بن وقاص سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے عثمان بن مظعون کوترک نکاح سے منع فرما دیا تھا، اگرآپ انہیں نکاح نہ کرنے کی اجازت دے دیتے تو ہم خصی ہوجاتے (اور کبھی نکاح کا سوچتے بھی نہ)
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment