Friday, July 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:118,TotalNo:4769


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نکاح کا بیان
باب
ولی خود عورت سے نکاح کرنا چاہے تو جائز ہے۔
حدیث نمبر
4769
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا أَبُو حَازِمٍ حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ سَعْدٍ کُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جُلُوسًا فَجَائَتْهُ امْرَأَةٌ تَعْرِضُ نَفْسَهَا عَلَيْهِ فَخَفَّضَ فِيهَا النَّظَرَ وَرَفَعَهُ فَلَمْ يُرِدْهَا فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِهِ زَوِّجْنِيهَا يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ أَعِنْدَکَ مِنْ شَيْئٍ قَالَ مَا عِنْدِي مِنْ شَيْئٍ قَالَ وَلَا خَاتَمٌ مِنْ حَدِيدٍ قَالَ وَلَا خَاتَمٌ مِنْ حَدِيدٍ وَلَکِنْ أَشُقُّ بُرْدَتِي هَذِهِ فَأُعْطِيهَا النِّصْفَ وَآخُذُ النِّصْفَ قَالَ لَا هَلْ مَعَکَ مِنْ الْقُرْآنِ شَيْئٌ قَالَ نَعَمْ قَالَ اذْهَبْ فَقَدْ زَوَّجْتُکَهَا بِمَا مَعَکَ مِنْ الْقُرْآنِ
احمد بن مقدام، فضیل بن سلیمان، ابوحازم، سہل بن سعد کہتے کہ میں رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ اتنے میں ایک عورت نے اپنا نفس آپ کو پیش کیا آپ نے اس کو اوپر سے نیچے تک دیکھا اور کوئی جواب نہ دیا، ایک صحابی نے عرض کیا یا رسول ﷲ! آپ اس کامجھ سے نکاح کرا دیجئے، آپ نے فرمایا تیرے پاس کچھ ہے؟ اس نے کہا میرے پاس کچھ نہیں ہے، آپ نے پوچھا کہ لوہے کی انگوٹھی بھی نہیں ہے، اس نے کہا کہ لوہے کی انگوٹھی بھی نہیں ہے، لیکن میں اپنی چادر پھاڑ کر آدھی اس کو دے دیتا ہوں اور آدھی خود رکھ لوں گا، آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کیا تجھے کچھ قرآن یاد ہے؟ اس نے کہاجی ہاں! آپ نے فرمایا جا! قرآن یاد ہونے کے سبب سے میں نے اس کا نکاح تجھ سے کردیا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment