Saturday, July 2, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:286,TotalNo:4937


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
طلاق کا بیان
باب
لعان کرنے والی کے مہر کا بیان۔
حدیث نمبر
4937
حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ زُرَارَةَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ قُلْتُ لِابْنِ عُمَرَ رَجُلٌ قَذَفَ امْرَأَتَهُ فَقَالَ فَرَّقَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ أَخَوَيْ بَنِي الْعَجْلَانِ وَقَالَ اللَّهُ يَعْلَمُ أَنَّ أَحَدَکُمَا کَاذِبٌ فَهَلْ مِنْکُمَا تَائِبٌ فَأَبَيَا وَقَالَ اللَّهُ يَعْلَمُ أَنَّ أَحَدَکُمَا کَاذِبٌ فَهَلْ مِنْکُمَا تَائِبٌ فَأَبَيَا فَقَالَ اللَّهُ يَعْلَمُ أَنَّ أَحَدَکُمَا کَاذِبٌ فَهَلْ مِنْکُمَا تَائِبٌ فَأَبَيَا فَفَرَّقَ بَيْنَهُمَا قَالَ أَيُّوبُ فَقَالَ لِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ إِنَّ فِي الْحَدِيثِ شَيْئًا لَا أَرَاکَ تُحَدِّثُهُ قَالَ قَالَ الرَّجُلُ مَالِي قَالَ قِيلَ لَا مَالَ لَکَ إِنْ کُنْتَ صَادِقًا فَقَدْ دَخَلْتَ بِهَا وَإِنْ کُنْتَ کَاذِبًا فَهُوَ أَبْعَدُ مِنْکَ
عمروبن زرارہ، اسماعیل، ایوب، سعید بن جبیر رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے ابن عمر رضی ﷲ عنہ سے اس شخص کےمتعلق پوچھا جو اپنی بیوی پر تہمت لگائے، تو انہوں نے کہا کہ آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے بنی عجلان کے ایک مرد وعورت کو جدا کرا دیا تھا اور فرمایا تھا کہ خدا جانتا ہے کہ تم میں سے ایک یقینا جھوٹا ہے، اس لئے تم میں سے کون تائب ہوتا ہے، دونوں نے انکار کیا، آپ صلی ﷲ علیہ علیہ وسلم نے پھرفرمایا ﷲ جانتا ہے کہ تم میں سے ایک چھوٹا ہے، پس تم میں سے کون اپنے قول سے رجوع کرتا ہے، دونوں نے انکار کیا، آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے پھر فرمایا کہ ﷲ جانتا ہے کہ تم میں سے ایک جھوٹا ہے، پس تم سے کون اپنے قول سے رجوع کرتا ہے، پھر بھی انہوں نے انکارکیا تو آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے ان دونوں کے مابین تفریق کرا دی، ایوب کا بیان ہے کہ مجھ سے عمرو بن دینار نے کہا کہ اس حدیث میں ایک مضمون یہ بھی ہے جسے میں تم کو بیان کرتے نہیں دیکھتا، انہوں نے بیان کیا کہ اس مرد نے کہا میرا مال؟ آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تجھ کو مال نہیں ملے گا، اس لئے کہ اگرتوسچاہے تو تو اس سے صحبت کر چکا ہے اور اگر تو جھوٹا ہے تو پھر تو اور بھی تجھے اس کا حق نہیں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment