کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نکاح کا بیان
باب
نئی دلہن کو تحفہ دینے کا بیان
حدیث نمبر
4799
حَدَّثَنِي عُبَيْدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّهَا اسْتَعَارَتْ مِنْ أَسْمَائَ قِلَادَةً فَهَلَکَتْ فَأَرْسَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَاسًا مِنْ أَصْحَابِهِ فِي طَلَبِهَا فَأَدْرَکَتْهُمْ الصَّلَاةُ فَصَلَّوْا بِغَيْرِ وُضُوئٍ فَلَمَّا أَتَوْا النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَکَوْا ذَلِکَ إِلَيْهِ فَنَزَلَتْ آيَةُ التَّيَمُّمِ فَقَالَ أُسَيْدُ بْنُ حُضَيْرٍ جَزَاکِ اللَّهُ خَيْرًا فَوَاللَّهِ مَا نَزَلَ بِکِ أَمْرٌ قَطُّ إِلَّا جَعَلَ اللَّهُ لَکِ مِنْهُ مَخْرَجًا وَجُعِلَ لِلْمُسْلِمِينَ فِيهِ بَرَکَةٌ
عبید بن اسماعیل، ابواسامہ، ہشام، عروہ، حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے اسماء سے جو ہار مانگا تھا، وہ ضائع ہوگیا تھا تو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے لوگوں کو اس کی تلاش کے لئے بھیجا، رستے میں نماز کاوقت ہوگیا (پانی نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے نماز بے وضو پڑھی) جب نبی صلی ﷲ علیہ وسلم سے آکر شکایت کی تو تیمم کی آیت نازل ہوئی، اسید بن حضیر نے کہا کہ، اے عائشہ! ﷲ تعالی آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے، خدا کی قسم! جب بھی آپ پر کوئی حادثہ ہوا خدا نے آپ ہی کونجات نہ دی بلکہ دوسرے مسلمانوں کو بھی اس سے برکت و سہولت نصیب ہوئی-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment