Friday, July 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:149,TotalNo:4800


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نکاح کا بیان
باب
اپنی بیوی کے پاس آتے ہوئے دعا پڑھنے کا بیان۔
حدیث نمبر
4800
حَدَّثَنَا سَعْدُ بْنُ حَفْصٍ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ عَنْ کُرَيْبٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَا لَوْ أَنَّ أَحَدَهُمْ يَقُولُ حِينَ يَأْتِي أَهْلَهُ بِاسْمِ اللَّهِ اللَّهُمَّ جَنِّبْنِي الشَّيْطَانَ وَجَنِّبْ الشَّيْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا ثُمَّ قُدِّرَ بَيْنَهُمَا فِي ذَلِکَ أَوْ قُضِيَ وَلَدٌ لَمْ يَضُرَّهُ شَيْطَانٌ أَبَدًا
سعد بن حفص، شیبان، منصور، سالم بن ابی الجعد، کریب، ابن عباس رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کے پاس آتے ہوئے بسم ﷲ اللھم جنبی الشیطان الخ کہ اے ﷲ! مجھے شیطان سے دور رکھ اور جو اولاد تو ہمیں عنایت کرے اس کو شیطان سے محفوظ رکھ، تو ان کے ہاں جو بچہ بھی پیدا ہوگا، اسے شیطان نقصان نہ پہنچائے گا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment