کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نکاح کا بیان
باب
شادی میں کھجوروں کا شیرہ اور وہ شربت جونشہ نہ کرے، اس کے پلانے کا بیان
حدیث نمبر
4819
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْقَارِيُّ عَنْ أَبِي حَازِمٍ قَالَ سَمِعْتُ سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ أَنَّ أَبَا أُسَيْدٍ السَّاعِدِيَّ دَعَا النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعُرْسِهِ فَکَانَتْ امْرَأَتُهُ خَادِمَهُمْ يَوْمَئِذٍ وَهِيَ الْعَرُوسُ فَقَالَتْ أَوْ قَالَ أَتَدْرُونَ مَا أَنْقَعَتْ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْقَعَتْ لَهُ تَمَرَاتٍ مِنْ اللَّيْلِ فِي تَوْرٍ
یحییٰ بن بکیر، یعقوب بن عبدالرحمن، ابوحازم کہتے ہیں کہ میں نے سہل بن سعد سے سنا کہ ابواسید ساعدی نے اپنی شادی میں نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کی دعوت کی، ان کی بیوی اس دن آپ صلی ﷲ علیہ وسلم کی خدمت کر رہی تھیں، حالانکہ وہ نئی دلہن تھیں، اس عورت نے کہاتم جانتے ہو کہ میں(دلہن) نے آنحضرت صلی ﷲ علیہ وسلم کو کیا پلایا، ایک پیالہ میں آپ صلی ﷲ علیہ وسلم کو کھجوروں کا شیرہ پلایا ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment