کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نکاح کا بیان
باب
دعوت ولیمہ قبول کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
4811
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الرَّبِيعِ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ الْأَشْعَثِ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ سُوَيْدٍ قَالَ الْبَرَائُ بْنُ عَازِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَمَرَنَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِسَبْعٍ وَنَهَانَا عَنْ سَبْعٍ أَمَرَنَا بِعِيَادَةِ الْمَرِيضِ وَاتِّبَاعِ الْجِنَازَةِ وَتَشْمِيتِ الْعَاطِسِ وَإِبْرَارِ الْقَسَمِ وَنَصْرِ الْمَظْلُومِ وَإِفْشَائِ السَّلَامِ وَإِجَابَةِ الدَّاعِي وَنَهَانَا عَنْ خَوَاتِيمِ الذَّهَبِ وَعَنْ آنِيَةِ الْفِضَّةِ وَعَنْ الْمَيَاثِرِ وَالْقَسِّيَّةِ وَالْإِسْتَبْرَقِ وَالدِّيبَاجِ تَابَعَهُ أَبُو عَوَانَةَ وَالشَّيْبَانِيُّ عَنْ أَشْعَثَ فِي إِفْشَائِ السَّلَامِ
حسن بن ربیع، ابوالأحوص، اشعث، معاویہ بن سوید، براء بن عازب رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں کہ آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے سات باتوں کا حکم دیا اور سات سے منع فرمایا، جنازہ کے ساتھ جانا، چھینکنے والے کا جواب دینا، قسم کو پورا کرنا بیمار کی عیادت کرنا، مظلوم کی مدد کرنا، سلام کرنا اور دعوت قبول کرنا، ان سب چیزوں کا آپ نے حکم دیا، اور ان چیزوں سے منع فرمایا، سونے کی انگوٹھی، چاندی کے برتن، ریشمی گدے جوسوار گھوڑے پر ڈالتے ہیں، ریشمی اور پارچہ جات، کتان، استبرق، عمدہ کپڑے، ابوالأحوص کی ابوحوانہ اور شیبانی نے لفظ افشاء سلام میں متابعت کی ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment