Friday, July 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:110,TotalNo:4761


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نکاح کا بیان
باب
زمانہ عدت میں اعلانیہ پیغام نکاح بھیجنے سے خوف نہ کرنے کا بیان،
حدیث نمبر
4761
حَدَّثَنَا زَائِدَةُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ فِيمَا عَرَّضْتُمْ بِهِ مِنْ خِطْبَةِ النِّسَائِ يَقُولُ إِنِّي أُرِيدُ التَّزْوِيجَ وَلَوَدِدْتُ أَنَّهُ تَيَسَّرَ لِي امْرَأَةٌ صَالِحَةٌ وَقَالَ الْقَاسِمُ يَقُولُ إِنَّکِ عَلَيَّ کَرِيمَةٌ وَإِنِّي فِيکِ لَرَاغِبٌ وَإِنَّ اللَّهَ لَسَائِقٌ إِلَيْکِ خَيْرًا أَوْ نَحْوَ هَذَا وَقَالَ عَطَائٌ يُعَرِّضُ وَلَا يَبُوحُ يَقُولُ إِنَّ لِي حَاجَةً وَأَبْشِرِي وَأَنْتِ بِحَمْدِ اللَّهِ نَافِقَةٌ وَتَقُولُ هِيَ قَدْ أَسْمَعُ مَا تَقُولُ وَلَا تَعِدُ شَيْئًا وَلَا يُوَاعِدُ وَلِيُّهَا بِغَيْرِ عِلْمِهَا وَإِنْ وَاعَدَتْ رَجُلًا فِي عِدَّتِهَا ثُمَّ نَکَحَهَا بَعْدُ لَمْ يُفَرَّقْ بَيْنَهُمَا وَقَالَ الْحَسَنُ لَا تُوَاعِدُوهُنَّ سِرًّا الزِّنَا وَيُذْکَرُ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ حَتَّی يَبْلُغَ الْکِتَابُ أَجَلَهُ تَنْقَضِيَ الْعِدَّةُ
زائدہ، منصور، مجاہد، ابن عباس رضی ﷲ عنہ فیما عرضتم کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ (کسی عورت سے جوعدت میں ہو) کہے کہ میراشادی کا ارادہ ہے اور میں چاہتا ہوں کہ کوئی نیک عورت مل جائے، قاسم کہتے ہیں کہ (آیت کامطلب یہ ہے) کوئی کہے تو میرے نزدیک بزرگ ہے اور میں تجھے پسند کرتا ہوں، ﷲ تجھے بھلائی پہنچائے یا (اور کچھ) اس طرح سے کہے، عطاء کہتے کہ اشارۃ کہے ظاہر کرکے نہ کہے (بلکہ یہ) کہے مجھے یہ حاجت ہے، تم کو بشارت ہو اور تم خدا کے فضل سے کھوٹی نہیں ہو، تو عورت صرف یہ کہہ دے کہ میں سنتی ہوں لیکن کوئی وعدہ نہ کرے اور نہ ولی بغیر اس سے کہے وعدہ کرے اور اگر عورت زمانہ عدت میں کسی شخص سے وعدہ کرے اس کے بعداس سے نکاح کرے تو مرد و عورت میں تفریق نہ کرائی جائے، اور حسن کہتے کہ پوشیدہ وعدہ سے زنا مراد ہے، ابن عباس سے روایت ہے کہ (حَتَّی يَبْلُغَ الْکِتَابُ أَجَلَهُ) کے معنی ہیں جب تک عدت تمام نہ ہو جائے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment