Saturday, July 2, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:273,TotalNo:4924


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
طلاق کا بیان
باب
طلاق اور دیگر امور میں اشارہ کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
4924
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَی قَالَ کُنَّا فِي سَفَرٍ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا غَرَبَتْ الشَّمْسُ قَالَ لِرَجُلٍ انْزِلْ فَاجْدَحْ لِي قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ لَوْ أَمْسَيْتَ ثُمَّ قَالَ انْزِلْ فَاجْدَحْ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ لَوْ أَمْسَيْتَ إِنَّ عَلَيْکَ نَهَارًا ثُمَّ قَالَ انْزِلْ فَاجْدَحْ فَنَزَلَ فَجَدَحَ لَهُ فِي الثَّالِثَةِ فَشَرِبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ أَوْمَأَ بِيَدِهِ إِلَی الْمَشْرِقِ فَقَالَ إِذَا رَأَيْتُمْ اللَّيْلَ قَدْ أَقْبَلَ مِنْ هَا هُنَا فَقَدْ أَفْطَرَ الصَّائِمُ
علی بن عبد ﷲ ، جریربن عبد الحمید، ابواسحاق شیبانی، عبد ﷲ بن ابی اوفی کہتے ہیں کہ ہم ایک سفر میں رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کے ساتھ تھے کہ سورج غروب ہوگیا تو آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے ایک شخص کو حکم دیا کہ اترکر میرے لئے ستو گھولو، اس نے کہا کاش! آپ شام ہونے دیتے، آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا اتر اور میرے لئے ستو گھول، اس نے کہا کاش! آپ تھوڑی دیر صبر کرتے اس لئے کہ ابھی دن باقی ہے، آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے پھر فرمایا کہ اتراور میرے لئے ستو گھول، چناچہ تیسری بار وہ حکم دینے کے بعد اترا اور ستو گھولے، پھر رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے مشرق کی طرف اپنے ہاتھ سے اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ جب تم رات کو اس طرف سے آتا ہوا دیکھو تو سمجھو کہ روزہ افطار کرنے کا وقت آگیا ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment