Friday, July 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:42,TotalNo:4693


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
دوسرے شخص سے قرآن شریف پڑھوا کر سننے کا بیان
حدیث نمبر
4693
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ الْأَعْمَشِ قَالَ حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ عَنْ عَبِيدَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ لِي النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اقْرَأْ عَلَيَّ الْقُرْآنَ قُلْتُ آقْرَأُ عَلَيْکَ وَعَلَيْکَ أُنْزِلَ قَالَ إِنِّي أُحِبُّ أَنْ أَسْمَعَهُ مِنْ غَيْرِي
عمر بن حفص بن غیاث، ابوحفص، اعمش، ابراہیم، عبیدہ، عبد ﷲ بن مسعود رضی ﷲ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا اے عبد ﷲ! مجھے قرآن سنا، وہ بولے آپ مجھ سے سننا چاہتے ہیں حالانکہ آپ پر قرآن شریف اتارا گیا ہے، آپ نے فرمایا مجھے دوسرے سے سننا اچھا معلوم ہوتا ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment