Monday, August 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:525,TotalNo:5176

کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
قربانیوں کا بیان
باب
نماز سے پہلے اگر کوئی ذبح کرلے تو دوبارہ (قربانی) کرے
حدیث نمبر
5176
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ فِرَاسٍ عَنْ عَامِرٍ عَنْ الْبَرَائِ قَالَ صَلَّی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ فَقَالَ مَنْ صَلَّی صَلَاتَنَا وَاسْتَقْبَلَ قِبْلَتَنَا فَلَا يَذْبَحْ حَتَّی يَنْصَرِفَ فَقَامَ أَبُو بُرْدَةَ بْنُ نِيَارٍ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَعَلْتُ فَقَالَ هُوَ شَيْئٌ عَجَّلْتَهُ قَالَ فَإِنَّ عِنْدِي جَذَعَةً هِيَ خَيْرٌ مِنْ مُسِنَّتَيْنِ آذْبَحُهَا قَالَ نَعَمْ ثُمَّ لَا تَجْزِي عَنْ أَحَدٍ بَعْدَکَ قَالَ عَامِرٌ هِيَ خَيْرُ نَسِيکَتَيْهِ
موسی بن اسماعیل، ابوعوانہ، فراس، عامر، براء کہتے ہیں کہ نبی پاک صلی ﷲ علیہ وسلم نے ایک دن نماز پڑھی، پھر فرمایا کہ جس نے ہماری طرح نماز پڑھی اور ہمارے قبلہ کی طرف متوجہ ہوا تو وہ ذبح نہ کرے، جب تک کہ وہ نماز سے فارغ نہ ہوجائے، ابوبردہ بن نیارکھڑے ہوئے اور عرض کیا کہ یا رسول ﷲ! میں نے تو ذبح کرلیا، آپ نے فرمایا وہ ایسی چیز ہے جو تو نے جلدی میں تیار کی، انہوں نے عرض کیا کہ میرے پاس ایک چھ ماہ کا بچہ ہے، جوایک سال کے بچوں سے بہترہے، کیامیں اسے ذبح کردوں؟ آپ نے فرمایاہاں! پھر تیرے بعد کسی کے لئے کافی نہ ہوگا، عامر نے "خیرنسیکتیہ" کے لفظ روایت کئے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment