Monday, August 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:507,TotalNo:5158

کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
قربانیوں کا بیان
باب
قربانی کے سنت ہونے کا بیان۔
حدیث نمبر
5158
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ زُبَيْدٍ الْإِيَامِيِّ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ الْبَرَائِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ أَوَّلَ مَا نَبْدَأُ بِهِ فِي يَوْمِنَا هَذَا أَنْ نُصَلِّيَ ثُمَّ نَرْجِعَ فَنَنْحَرَ مَنْ فَعَلَهُ فَقَدْ أَصَابَ سُنَّتَنَا وَمَنْ ذَبَحَ قَبْلُ فَإِنَّمَا هُوَ لَحْمٌ قَدَّمَهُ لِأَهْلِهِ لَيْسَ مِنْ النُّسُکِ فِي شَيْئٍ فَقَامَ أَبُو بُرْدَةَ بْنُ نِيَارٍ وَقَدْ ذَبَحَ فَقَالَ إِنَّ عِنْدِي جَذَعَةً فَقَالَ اذْبَحْهَا وَلَنْ تَجْزِيَ عَنْ أَحَدٍ بَعْدَکَ قَالَ مُطَرِّفٌ عَنْ عَامِرٍ عَنْ الْبَرَائِ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ ذَبَحَ بَعْدَ الصَّلَاةِ تَمَّ نُسُکُهُ وَأَصَابَ سُنَّةَ الْمُسْلِمِينَ
محمد بن بشار، غندر، شعبہ، زبید ایامی، شعبی، براء رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ سب سے پہلے جوچیز ہم آج کے دن کرتے ہیں وہ یہ کہ نماز پڑھتے ہیں پھر واپس ہوتے ہیں اور قربانی کرتے ہیں جس شخص نے ایسا کیا اس نے میری سنت کو پا لیا اور جس نے پہلے ذبح کیا تو وہ صرف گوشت ہے جواس نے اپنے گھر والوں کے لیے تیار کیا ہے قربانی میں کچھ حصہ نہیں۔ ابوبردہ بن نیاز جنہوں نے ذبح کرلیا تھا کھڑے ہوئے اور عرض کیا کہ میرے پاس ایک چھ ماہ کا بچہ ہے آپ نے فرمایا کہ اس کو ذبح کردو اور تمہارے بعد کسی کے لیے کافی نہ ہوگا، مطرف نے عامر سے انہوں نے براء سے روایت کیا ہے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے نماز کے بعد ذبح کیا تو اس کی قربانی پوری ہوئی اور مسلمانوں کے طریقہ کے مطابق عمل کیا۔



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment