صحیح بخاری
کتاب
قربانیوں کا بیان
باب
قربانی کا گوشت لوگوں کے درمیان امام کا تقسیم کرنا
حدیث نمبر
5160
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ فَضَالَةَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ يَحْيَی عَنْ بَعْجَةَ الْجُهَنِيِّ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ قَالَ قَسَمَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ أَصْحَابِهِ ضَحَايَا فَصَارَتْ لِعُقْبَةَ جَذَعَةٌ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ صَارَتْ لِي جَذَعَةٌ قَالَ ضَحِّ بِهَا
معاذ بن فضالہ، ہشا م، یحییٰ، بعجہ جہنی، عقبہ بن عامر جہنی رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کے درمیان قربانی کے جانور تقسیم کئے، عقبہ کے حصہ میں ایک جذعہ (چھ ماہ کا بکرا) آیا، میں نے عرض کیا کہ یا رسول ﷲ! میرے حصے میں تو چھ ماہ کا بچہ آیا ہے تو آپ نے فرمایا کہ اس کی قربانی کردو-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment