Monday, August 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:512,TotalNo:5163

کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
قربانیوں کا بیان
باب
ان لوگوں کی دلیل کا بیان، جو کہتے ہیں کہ قربانی بقر عید ہی کے دن ہے
حدیث نمبر
5163
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَامٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ ابْنِ أَبِي بَکْرَةَ عَنْ أَبِي بَکْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ الزَّمَانَ قَدْ اسْتَدَارَ کَهَيْئَتِهِ يَوْمَ خَلَقَ اللَّهُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضَ السَّنَةُ اثْنَا عَشَرَ شَهْرًا مِنْهَا أَرْبَعَةٌ حُرُمٌ ثَلَاثٌ مُتَوَالِيَاتٌ ذُو الْقَعْدَةِ وَذُو الْحِجَّةِ وَالْمُحَرَّمُ وَرَجَبُ مُضَرَ الَّذِي بَيْنَ جُمَادَی وَشَعْبَانَ أَيُّ شَهْرٍ هَذَا قُلْنَا اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ فَسَکَتَ حَتَّی ظَنَنَّا أَنَّهُ سَيُسَمِّيهِ بِغَيْرِ اسْمِهِ قَالَ أَلَيْسَ ذَا الْحِجَّةِ قُلْنَا بَلَی قَالَ أَيُّ بَلَدٍ هَذَا قُلْنَا اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ فَسَکَتَ حَتَّی ظَنَنَّا أَنَّهُ سَيُسَمِّيهِ بِغَيْرِ اسْمِهِ قَالَ أَلَيْسَ الْبَلْدَةَ قُلْنَا بَلَی قَالَ فَأَيُّ يَوْمٍ هَذَا قُلْنَا اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ فَسَکَتَ حَتَّی ظَنَنَّا أَنَّهُ سَيُسَمِّيهِ بِغَيْرِ اسْمِهِ قَالَ أَلَيْسَ يَوْمَ النَّحْرِ قُلْنَا بَلَی قَالَ فَإِنَّ دِمَائَکُمْ وَأَمْوَالَکُمْ قَالَ مُحَمَّدٌ وَأَحْسِبُهُ قَالَ وَأَعْرَاضَکُمْ عَلَيْکُمْ حَرَامٌ کَحُرْمَةِ يَوْمِکُمْ هَذَا فِي بَلَدِکُمْ هَذَا فِي شَهْرِکُمْ هَذَا وَسَتَلْقَوْنَ رَبَّکُمْ فَيَسْأَلُکُمْ عَنْ أَعْمَالِکُمْ أَلَا فَلَا تَرْجِعُوا بَعْدِي ضُلَّالًا يَضْرِبُ بَعْضُکُمْ رِقَابَ بَعْضٍ أَلَا لِيُبَلِّغْ الشَّاهِدُ الْغَائِبَ فَلَعَلَّ بَعْضَ مَنْ يَبْلُغُهُ أَنْ يَکُونَ أَوْعَی لَهُ مِنْ بَعْضِ مَنْ سَمِعَهُ وَکَانَ مُحَمَّدٌ إِذَا ذَکَرَهُ قَالَ صَدَقَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ قَالَ أَلَا هَلْ بَلَّغْتُ أَلَا هَلْ بَلَّغْتُ مَرَّتَيْنِ
محمد بن سلام، عبدالوہاب، ایوب، محمد ابن ابی بکرہ، ابوبکرہ کہتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس طرح آسمان وزمین کو ﷲ تعالی کے پیدا کرنے کے دن زمانہ گردش میں تھا، اسی طرح اب بھی گردش میں ہے، سال میں بارہ ماہ ہوتے ہیں، جن میں چارماہ حرام کے ہیں، تین یعنی ذی قعدہ، ذی الحجہ اور محرم الحرام تو پے درپے ہیں اور رجب مضر جو جمادی اور شعبان کے درمیان ہے یہ کونسا مہینہ ہے؟ ہم نے عرض کیا ﷲ اور اس کے رسول زیادہ جانتے ہیں، آپ خاموش ہوگئے، یہاں تک کہ ہم نے گمان کیا کہ شاید آپ صلی ﷲ علیہ وسلم اس کے علاوہ کوئی اور نام بیان کریں گے، آپ نے فرمایا کہ یہ ذی الحجہ نہیں ہے؟ ہم نے عرض کیا کہ کیوں نہیں، آپ نے فرمایایہ کونسا شہر ہے؟ ہم نے کہا ﷲ اور اس کے رسول زیادہ جانتے ہیں، آپ صلی ﷲ علیہ وسلم خاموش ہوگئے، یہاں تک کہ ہم نے سمجھا کہ شاید آپ کوئی دوسرا نام بیان کریں گے، آپ نے فرمایا کیایہ بلدہ (مکہ) نہیں ہے، ہم نے عرض کیا جی ہاں! پھر آپ نے فرمایایہ کون سادن ہے؟ ہم نے عرض کیا ﷲ اور اس کے رسول زیادہ جانتے ہیں، پھر آپ خاموش ہوگئے، یہاں تک کہ ہم سمجھے کہ آپ کوئی دوسرا نام بیان کریں گے، آپ نے فرمایا کیایہ قربانی کا دن نہیں؟ ہم نے عرض کیاجی ہاں، آپ نے فرمایا کہ تمہارے خون اور تمہارے مال(اور محمد نے کہا کہ میں خیال کرتاہوں کہ یہ بھی فرمایا کہ) اور تمہاری عزت ایک دوسرے پرا سی طرح حرام ہے، جس طرح آج کے دن کی حرمت تمہارے اس شہر میں تمہارے اس مہینہ میں ہے اور عنقریب تم اپنے رب سے ملوگے اور تم سے تمہارے اعمال کے بارے میں سوال کیاجائے گا، خبردار! میرے بعد گمراہ نہ ہوجانا کہ ایک دوسرے کی گردن مارنے لگو، سن لوکہ حاضرین غائبین تک پہنچادیں اس لئے بعض لوگ جنہیں بات پہنچائی جاتی ہے وہ سننے والوں سے زیادہ رکھنے والے ہوتے ہیں، اور محمد جب اس کو بیان کرتے تو کہتے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے سچ فرمایا، پھرفرمایا کہ سن لو میں نے پہنچا دیا، سن لو میں نے پہنچا دیا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment