صحیح بخاری
کتاب
قربانیوں کا بیان
باب
اگر کوئی شخص اپنی ہدی ذبح کرنے لئے بھیج دے تو اس پر کوئی چیز حرام نہیں ہے
حدیث نمبر
5179
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ مَسْرُوقٍ أَنَّهُ أَتَی عَائِشَةَ فَقَالَ لَهَا يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ إِنَّ رَجُلًا يَبْعَثُ بِالْهَدْيِ إِلَی الْکَعْبَةِ وَيَجْلِسُ فِي الْمِصْرِ فَيُوصِي أَنْ تُقَلَّدَ بَدَنَتُهُ فَلَا يَزَالُ مِنْ ذَلِکِ الْيَوْمِ مُحْرِمًا حَتَّی يَحِلَّ النَّاسُ قَالَ فَسَمِعْتُ تَصْفِيقَهَا مِنْ وَرَائِ الْحِجَابِ فَقَالَتْ لَقَدْ کُنْتُ أَفْتِلُ قَلَائِدَ هَدْيِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَبْعَثُ هَدْيَهُ إِلَی الْکَعْبَةِ فَمَا يَحْرُمُ عَلَيْهِ مِمَّا حَلَّ لِلرِّجَالِ مِنْ أَهْلِهِ حَتَّی يَرْجِعَ النَّاسُ
احمد بن محمد، عبد ﷲ ، اسماعیل، شعبی، مسروق کہتے ہیں کہ میں عائشہ رضی ﷲ عنہا کے پاس آیا اور کہا کہ اے ام المومنین! ایک شخص خانہ کعبہ کی طرف ہدی بھیجتا ہے اور خود (اپنے) شہر میں بیٹھا رہتا ہے اور وصیت کرتا ہے کہ اس کی قربانی کے جانور کے گلے میں قلادہ ڈال دیا جائے تو کیا وہ محرم رہتا ہے، جب تک کہ لوگ حلال نہ ہوجائیں؟ مسروق کا بیان ہے کہ میں نے پردہ کی اوٹ سے حضرت عائشۃ کی تالی کی آواز سنی اور فرمایا کہ میں رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی ہدی کے گلے کا ہار بنتی تھی پھر آپ اپنی ہدی خانہ کعبہ کی طرف بھیجتے اور آپ پر کوئی چیز حرام نہ ہوتی جو مردوں پر اپنی بیویوں سے حلال ہے یہاں تک کہ لوگ واپس آ جاتے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment