Monday, August 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:755,TotalNo:5406

کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
دھاری دار کناری دار چادروں اور شملہ کا بیان۔
حدیث نمبر
5406
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِکٌ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ کُنْتُ أَمْشِي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ بُرْدٌ نَجْرَانِيٌّ غَلِيظُ الْحَاشِيَةِ فَأَدْرَکَهُ أَعْرَابِيٌّ فَجَبَذَهُ بِرِدَائِهِ جَبْذَةً شَدِيدَةً حَتَّی نَظَرْتُ إِلَی صَفْحَةِ عَاتِقِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ أَثَّرَتْ بِهَا حَاشِيَةُ الْبُرْدِ مِنْ شِدَّةِ جَبْذَتِهِ ثُمَّ قَالَ يَا مُحَمَّدُ مُرْ لِي مِنْ مَالِ اللَّهِ الَّذِي عِنْدَکَ فَالْتَفَتَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ ضَحِکَ ثُمَّ أَمَرَ لَهُ بِعَطَائٍ
اسماعیل بن عبد ﷲ ، مالک، اسحاق بن عبد ﷲ بن ابی طلحہ، انس بن مالک رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں کہ میں رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کے ساتھ چلاجارہا تھا اس حال میں کہ دھاری دارنجرانی چادر اوڑھے ہوئےتھے، جس پر چوڑی کناریاں بنی ہوئی تھیں، ایک اعرابی آپ سے ملا، اس نے آپ کی چادر پکڑ کر اتنے زور سے کھینچی کہ میں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کے مونڈھے کے اوپر اس چادر کی رگڑ کے نشان دیکھے، پھر اس نے کہا کہ اے محمد (صلی ﷲ علیہ وسلم) میرے لئے ﷲ کے مال سے جوتیرے پاس ہے حکم دے، رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم اس کی طرف متوجہ ہوئے، پھر ہنسے اور اس کو کچھ دیئے جانے کا حکم دیا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment